369News

گزشتہ رات سے اب تک 12 بھارتی ڈرون مار گرائے، 4 فوجی اہلکار زخمی: آئی ایس پی آر

بھارت نے 7 مئی کی صبح پاکستان بھر میں ’آپریشن سندھ‘ کے تحت حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چھ علاقوں میں مختلف ہتھیاروں کے ساتھ 24 اثرات رپورٹ ہوئے۔ 31 پاکستانی شہری جاں بحق، 57 زخمیپاکستان کی فوج نے فوری جواب دیا۔ 5 بھارتی جیٹ طیارے مار گرائے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور چیک پوسٹیں تباہڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی رات سے 12 بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔ 1 شہری ہلاک، 1 زخمی؛ 4 فوجی اہلکار زخمیپی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔پہلگام سانحے کے بعد اسلام آباد کی جانب سے آنے والے بھارتی فوجی حملے کی مسلسل انتباہ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے تشکیل دی گئی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ایک انداز میں کام کریں اور ایس او پیز کے مطابق کاروائیوں کے دیے گئے ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کرنے کے لیے توانائیاں صرف کریں، اس موقع پر محکمہ ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے، اجلاس کو ڈینگی کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سرویلنس کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے اور اس سلسلہ میں کاروائیوں کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کی جائے، انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جس کے تحت تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے محنت سے کام کریں۔ اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کی ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال میں میڈیکل سروسز کی چیکنگ، ہسپتال کے مختلف وارز میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی چیکنگ کی، سٹاف کی حاضری اور ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی ستھرائی…

حکومت وقت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔اکرام الدین

صحافیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اشد ضرورت ہے۔چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے مرکزی صدر اکرام الدین نے کہا کہ حکومت وقت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اشد ضرورت ہے۔ تین مئی یوم صحافت کے عالمی دن پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے مرکزی صدر اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور دنیا کے صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کا قلم ہمیشہ حق سچ اور مظلوموں کی آواز بنا رہتا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے صحافیوں سے مطالبہ ہے کہ پر امن صحافت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کریں اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں اور ظالم کے خلاف اور مظلوم کی آواز بنیں۔ 3 مئی یوم صحافت کے عالمی دن پر انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں شہدائے صحافت کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں…

بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی لندن میں گفتگو

اگلے ایک سے دو ہفتوں میں عمران خان کی رہائی کے معاملات کلئیر ہو سکتے ہیں کیونکہ القادر کیس اور 9 مئی کے کیس رہ گئے ہیں اور اگلے ہفتے سے وہ بھی لگ رہے ہیں سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت کے فیصلے کی تائید کرتا سراہتا ہوں۔

اڈیالہ جیل میں ناحق قید سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی وکلاء سے گفتگو

“پہلگام واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ میں متاثرہ افراد اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ پلوامہ کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھی ہم نے بھارت کو مکمل تعاون کی پیشکش کی تھی، لیکن بھارت کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکا۔ میری 2019 میں کی گئی پیشن گوئی کے مطابق ایک بار پھر ویسا ہی پہلگام واقعے کے بعد بھی ہو رہا ہے۔ خود احتسابی یا شفاف تحقیقات کی بجائے مودی سرکار نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرایا ہے۔ ایک ڈیڑھ ارب کی آبادی والے ملک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، نہ کہ ایسے خطے میں اشتعال انگیزی جسے پہلے ہی “جوہری فلیش پوائنٹ” کہا جاتا ہے۔ پاکستان امن کو ترجیح دیتا ہے، لیکن ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کے پاس ہر وہ صلاحیت موجود ہے جس سے وہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے سکتا ہے، جیسا کہ ایک متحد قوم کی مکمل حمایت یافتہ تحریک انصاف کی حکومت نے 2019 میں دیا تھا۔ میں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت…

درحقیقت

صحافت : پیغمبری پیشہ تھاگزشتہ چند سالوں میں اخبارات کاحجم جس طرح سے کم ہوا ہے، اس کا اثر معاشرے پر پڑا ہے یا پھر معاشرے کا اثر صحافت پر پڑا ہے ایک طویل بحث ہے مگر چندروز قبل کے اخبارات کو دیکھ کر کوئی بھی یہ نہیں سوچ سکتا کہ پاکستان میں اخباری صنعت زوال کا شکار ہے یا کبھی اُس پر زوال آیا تھا ۔ مگر اس زوال کا شکار ہونے والے بخوبی جانتے ہیںکہ جس تن لاگے وہ تن جانے۔یوں بھی زوال اخباری صنعت پر نہیں صرف اخبار نویسوں پر آیاجو پیٹ پالنے کے لئے بھی سچ کا دامن چھوڑنے کو تیار نہیں تھے۔دوسری طرف وہ تمام صحافی ہیں جو جیبیں اور تجوریاں بھرنے کے لئے دھویں کو ساون کا بادل قرار دینے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے ۔صحافت کو پیغمبری پیشہ کہا جاتا ہے کہ یہ پیغام کو من وعن آگے پہنچانے کا فن ہے ۔ اِسی لئے ہر معاشرے میں صحافی کو عزت اورتکریم کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔بہت سے نوجوان اسی عزت اور پروٹوکول کو گلیمر سمجھ کر اس شعبے میں آتے تو ہیں مگر اِس کی ذمہ داریوں اور تقاضوں کے ساتھ انصاف نہیں کر پاتے اور نتیجۃً شعبہ صحافت کی…

الخدمت روشنی کا وہ مینار ہے جو غزہ کے افق پر امید بکھیر رہا ہے۔

الخدمت صرف ایک فلاحی ادارہ نہیں، بلکہ ایک عالمی تحریک ہے۔ چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الخدمت روشنی کا وہ مینار جو غزہ کے افق پر امید بکھیر رہا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ جب نیت خالص ہو اور عزم بلند، تو فاصلے اور سرحدیں رکاوٹ نہیں بنتیں۔ غزہ کے 27 مزید فلسطینی طلباء کا یونیورسٹی آف لاہور سے بیچلر آف ڈینٹل سرجری مکمل کرنا نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے، بلکہ الخدمت کے جذبۂ خدمت، خلوص اور بین الاقوامی بھائی چارے کی روشن مثال بھی ہے۔الخدمت نہ صرف تعلیم کو ایک بنیادی حق سمجھتی ہے، بلکہ اسے تعمیرِ ملت کا سب سے طاقتور ہتھیار بھی مانتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 2023 سے 2025 تک، سو سے زائد فلسطینی طلباء کو پاکستان کی اعلیٰ جامعات میں اسکالرشپس فراہم کرنا، ت ربیتی ورکشاپس کا انعقاد، جنگ زدہ علاقوں میں عارضی اسکولوں کا قیام، اور ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم کی فراہمی – یہ سب الخدمت کی ہمہ گیر بصیرت اور بے لوث کاوشوں کا نتیجہ ہے۔یہ کامیابیاں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ الخدمت صرف ایک فلاحی ادارہ نہیں، بلکہ ایک عالمی تحریک ہے جو تعلیم، صحت، اور خدمت کے…