اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے تشکیل دی گئی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ایک انداز میں کام کریں اور ایس او پیز کے مطابق کاروائیوں کے دیے گئے ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کرنے کے لیے توانائیاں صرف کریں، اس موقع پر محکمہ ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے، اجلاس کو ڈینگی کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سرویلنس کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے اور اس سلسلہ میں کاروائیوں کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کی جائے، انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جس کے تحت تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے محنت سے کام کریں۔

اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کی ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال میں میڈیکل سروسز کی چیکنگ، ہسپتال کے مختلف وارز میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی چیکنگ کی، سٹاف کی حاضری اور ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی ستھرائی انتظامات کو تواتر سے سرانجام دینے کے احکامات جاری کیے، انہوں نے مختلف وارڈز میں ایئر کنڈیشن کی ورکنگ کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے فیڈ بیک لیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو کوالٹی سروسز فراہم کرنے کے لیے ہسپتال انتظامیہ تمام امور کی کڑی نگرانی کو یقینی بنائے، انہوں نے کہا طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت اور کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا جبکہ محنت سے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔

رینالہ خورد۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کی زیر نگرانی شیرگڑھ روڈ پر تجاوزات کے خلاف کاروائیاں، میونسپل کمیٹی کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیموں نے شیئر کر روڈ پر تجاوزات کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد مقامات پر عارضی تجاوزات کے سامان کو قبضہ میں لے لیا، اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے کہا کہ عوام الناس کو تجاوزات کرنے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا اور تجاوزات کے ذریعے عوامی دشواری کا باعث بننے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، انہوں نے اینٹی انکروچمنٹ ٹیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور عارضی تجاوزات کرنے والوں کے سامان کو فوری طور پر قبضہ میں لیتے ہوئے انہیں جرمانے بھی کیے جائیں