369News

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ملکوں کے لیے تمام ویزے بند کر دیئے

سعودی عرب نے ایک اہم اعلان میں 14 ممالک کے شہریوں کے لیے “بلاک ورک ویزہ کوٹہ” کا اجرا جون 2025 تک کے لیے معطل کر دیا ہے۔ متاثرہ ممالک میں پاکستان، بھارت، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہ فیصلہ حج سیزن سے قبل امیگریشن کنٹرول، رش کی روک تھام اور غیر قانونی حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ سعودی وزارتِ افرادی قوت کے مطابق جن ممالک کے لیے بلاک ورک ویزے بند کیے گئے ہیں، وہ درج ذیل ہیں: پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن، مراکش۔ بلاک ورک ویزا ایک ایسا کوٹہ ہوتا ہے جو سعودی کمپنیاں پہلے سے منظور کروا کر مخصوص ممالک سے ورکرز منگوا سکتی ہیں۔ اس پابندی کے بعد نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ پرانی درخواستوں میں تاخیر یا رد ہو سکتا ہے۔ جن افراد کو ویزا ملا لیکن سعودی عرب داخل نہیں ہوئے، وہ داخلے میں دقت کا سامنا کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سعودی عرب نے عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس، اور ٹورسٹ ویزے بھی کئی ممالک کے لیے عارضی طور پر روک دیے ہیں۔ یہ پابندیاں جون 2025 کے اختتام تک جاری رہیں…

گوہر عید سے پہلے عمران کی رہائی کو دیکھتی ہیں، علیمہ اس سے متفق نہیں

اسلام آباد: جہاں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پیر کے روز امید ظاہر کی کہ عمران خان کو عیدالاضحیٰ سے قبل رہا کر دیا جائے گا، سابق وزیر اعظم کی بہن نے کہا کہ ایسی افواہیں قوم کو ٹھنڈا کرنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں جس کا مقصد انہیں احتجاج کرنے سے روکنا ہے۔ علیمہ خان نے اپنے بھائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ملک گیر تحریک چلائی جائے گی اور پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ وہ دونوں طرف سے کھیلنا بند کریں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لیگل ٹیم پر امید ہے کہ نظر بند رہنما کے خلاف مقدمات جلد طے کر لیے جائیں گے اور انہیں عید سے قبل رہا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو پرسکون رہنے کی تلقین کی اور انہیں یقین دلایا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کی امید سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں پی ٹی آئی کے حامیوں کو پرسکون کرنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے شکایت کی کہ سابق وزیر اعظم کے…

اعلیٰ سطح کے وفود اور متعدد ممالک کے دورے: پاکستان اور انڈیا عالمی سفارتی مہم سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

پاکستان اور انڈیا کے درمیان چار روزہ تنازع اور ایک دوسرے کے خلاف عسکری کارروائیوں کے بعد دونوں ممالک کی حکومتوں نے اعلیٰ سطح کے وفود کو عالمی سفارتی مہم پر روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور دونوں ہی ملکوں کی جانب سے تشکیل دیے گئے اِن وفود میں اہم سیاسی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب دونوں ممالک میں اگرچہ سیز فائر تو ہو چکا لیکن سرحد کے دونوں جانب لگ بھگ 88 گھنٹوں میں پیش آئے واقعات پر متضاد دعوؤں کے بیچ یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ اِن سفارتی مہمات کا مقصد کیا ہے اور دونوں ممالک ان کے ذریعے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ یاد رہے کہ اس نوعیت کی سفارتی مہم کا اعلان پہلے انڈیا کی جانب سے ہوا جس کے بعد پاکستان کی حکومت نے بھی اسی طرح کی سفارتی مہم کا اعلان کیا۔ پاکستانی حکومت نے سابق وزیرِ خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک وفد لندن، واشنگٹن اور برسلز بھیجنے کا عندیہ دیا ہے اور وزیرِ اعظم کے دفتر کے مطابق یہ وفد ’عالمی سطح پر انڈیا کے پراپیگنڈے اور مذموم سازشوں کو بے نقاب کرے گا۔‘ وزیرِ اعظم…

بابوسر ٹاپ 8 ماہ بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کے مطابق گلگت بلتستان اور ہنزہ جانے والے تمام مسافر اب براستہ ناران سفر کر سکیں گے، سرد موسم میں ہونے والی برف باری سے جمے گلیشیئرز کو ہیوی مشینری سے  کاٹ کر راستہ بحال کیا گیاہے۔ بابوسرٹاپ کی بحالی سے گلگت جانے میں اب 4 سے 5 گھنٹے کم وقت لگے گا ، سیاحوں نے این ایچ اے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ بابوسرٹاپ وادی کاغان کے شمال میں 150 کلومیٹر طویل ایک  پہاڑی درہ ہے جس سے  چلاس کی شاہرہ قراقرم سے جا ملتی ہے۔ یاد رہے کہ برفانی علاقہ ہونے کے باعث بابوسر کا  راستہ 6 ماہ تک گلیشیئر سے بند ہو جاتا ہے جس سے سیاحوں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے۔

ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، بعض مقامات پر بارش کا امکان محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں آج شدید گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت آج 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے،دوسری طرف بلوچستان کے بعض مقامات ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں شام یا رات کو چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے. آج سب سے زیادہ گرمی سبی،دادو،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور میں پڑنے کا امکان ہے، سبی میں درجہ حرارب 52، دادو، ڈیرہ غازی خان میں 51، بہاولپور میں 50، سکھرمیں49 ،ملتان اور سرگودھا میں 48، نواب شاہ ،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 48 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ  بنوں ،ساہیوال،نوکنڈی میں 47، تربت میں 46، فیصل آباد، لاہورمیں 45، حیدرآبادمیں 44، راولپنڈی میں 43، اسلام آباد میں 42، کوئٹہ میں 41 اور کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا،جنوبی اور وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرمی کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع…

امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کےخلاف مقدمہ درج معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز ایک بار پھر قانونی تنازعے کا شکار ہو گئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فوٹوگرافر ایڈون بلانکو اور فوٹو ایجنسی بیک گرڈ نے جینیفر لوپیز کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں ان پر بغیر اجازت لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق یہ تصاویر گولڈن گلوبز ویک اینڈ کے دوران کھینچی گئیں،بعد میں لوپیز نے انہیں انسٹاگرام اور ایکس پر “GG Weekend Glamour” کے کیپشن کے ساتھ شیئر کردیا۔ مدعیان کا مؤقف ہے کہ یہ تصاویر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کی گئیں، جن کا مقصد لوپیز کی ذاتی تشہیر اور برینڈ کے شراکت داروں کو فروغ دینا تھا، ان تصاویر کو بعد میں متعدد مداحوں اور فیشن پیجز نے بھی شیئر کیا۔ قانونی دستاویزمیں کہا گیا ہے کہ ہر تصویر کے لیے کاپی رائٹ کے تحت 150,000 ڈالر تک ہرجانہ طلب کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ لوپیز کو اس نوعیت کے مقدمے کا سامنا ہے، وہ اس سے قبل بھی غیر مجاز فوٹو شیئرنگ پر قانونی کارروائیوں کا سامنا کر چکی ہیں۔

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ، فی بوری کتنے کی ہو گئی؟

(ویب ڈیسک)جائیں تو جائیں کہاں؟ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔  پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 15 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1418 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.07 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1417 روپے ریکارڈ کی گئی تھی،اسی طرح 15 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1428 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.25 فیصد زیادہ ہے۔  پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1424 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1402 روپے ، راولپنڈی 1386، گجرانوالہ 1450، سیالکوٹ 1420، لاہور 1489، فیصل آباد 1400، سرگودھا 1400، ملتان 1416، بہاولپور 1450، پشاور 1402 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1380 روپے ریکارڈ کی…

آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا۔  سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے میں نواز شریف سے بھی مشاورت کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔ اعلامیے کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ ’جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی خوب مدد کی‘صحافیوں سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنگ میں کسی کی جیت ہوتی ہے تو ایک کی ہار ہوتی ہے، جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی دہشت گردی سے متعلق مذاکرات ہوئے دونوں قومی سلامتی کے مشیر کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت ابھی تک کسی تیسرے ملک میں گفتگو کےلیے راضی نہیں جبکہ بھارت کسی تیسرے ملک کی مذاکرات میں شرکت پر بھی آمادہ نہیں۔ وزیراعظم نے کہا…

کشمیر‘ ایک زخم، ایک فریاد، ممکنہ حل کی دہلیز پر

 پہلگام واقعہ نے ایک بار پھر جنوبی ایشیا کے زخموں کو ہرا کر دیا ہے، اس ایک واقعے نے خطے کے امن کو لرزا کر رکھ دیا اور ثابت کر دیا کہ کشمیر صرف ایک جغرافیائی تنازعہ نہیں بلکہ انسانیت کی بے بسی کا زندہ استعارہ ہے،جب کبھی اس وادی میں خون بہتا ہے، صرف سرحدیں گرم نہیں ہوتیں، بلکہ دل، ضمیر، اور تاریخ لرز اٹھتے ہیں۔ بھارت اور پاکستان جیسے دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان پیدا ہونے والی یہ کشیدگی صرف بارود اور گولیوں کی زبان سمجھتی ہے اور اگر بروقت دانشمندی سے اسے سنبھالا نہ دیا جائے تو یہ شعلے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں،ایسے میں افواجِ پاکستان نے جس جرات، وقار اور حوصلے کے ساتھ اپنے وطن کا دفاع کیا، وہ صرف ایک عسکری کارنامہ نہیں بلکہ ایک نظریے کی بقا کی جنگ تھی،یہ جنگ سرحدوں پر نہیں بلکہ ضمیر کی عدالت میں بھی لڑی گئی،جہاں پاکستان نے یہ ثابت کیا کہ کشمیر اس کی رگوں میں دوڑنے والا وہ لہو ہے جسے کبھی جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ یہ جنگ ایک بار پھر دنیا کو یاد دلا گئی کہ کشمیر صرف زمین کا ایک ٹکڑا نہیں، بلکہ ایک ایمان، ایک عہد، اور ایک…

حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس کے تحت پیٹرولیم لیوی کی مد میں 194 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔

( ویب ڈیسک)حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس کے تحت پیٹرولیم لیوی کی مد میں 194 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔  ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو اس حوالے سے یقین دہانی بھی کرا دی گئی ہے کہ رواں مالی سال میں لیوی کی وصولی کا ہدف بڑھا کر مکمل کیا جائے گا۔ حکومتی تخمینے کے مطابق پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 1311 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم اب تک رواں مالی سال میں صرف 833 ارب 84 کروڑ 70 لاکھ روپے جمع ہو سکے ہیں۔ اس سے پچھلے مالی سال 2022-23 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1019 ارب روپے کی وصولی ہوئی تھی، جب کہ مالی سال 2022-23 میں یہ رقم 580 ارب روپے رہی تھی۔  فی الوقت پیٹرول پر 78 روپے 2 پیسے اور ڈیزل پر 77 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر آ سکتی ہے اور عوام کو مزید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔