369News

عوام پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 194 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

( ویب ڈیسک)حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس کے تحت پیٹرولیم لیوی کی مد میں 194 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔  ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو اس حوالے سے یقین دہانی بھی کرا دی گئی ہے کہ رواں مالی سال میں لیوی کی وصولی کا ہدف بڑھا کر مکمل کیا جائے گا۔  یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم اے کا  الرٹ جاری ۔۔۔  حکومتی تخمینے کے مطابق پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 1311 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم اب تک رواں مالی سال میں صرف 833 ارب 84 کروڑ 70 لاکھ روپے جمع ہو سکے ہیں۔ اس سے پچھلے مالی سال 2022-23 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1019 ارب روپے کی وصولی ہوئی تھی، جب کہ مالی سال 2022-23 میں یہ رقم 580 ارب روپے رہی تھی۔  فی الوقت پیٹرول پر 78 روپے 2 پیسے اور ڈیزل پر 77 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر آ سکتی ہے اور عوام کو مزید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سورج کاپارہ ہائی،بارش ہوگی یانہیں؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

24نیوز)ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جبکہ بیشتر میدانی علاقے آئندہ 4 روز تک موسم کی شدت سے متاثر اور گرم لہروں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زائد رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور وسطی و بالائی پنجاب  میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بلند رہ سکتا ہے۔ آج لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، اسی طرح بہاولپور میں45 ڈگری، ڈی جی خان میں 47، ملتان میں 44، سرگودھا میں 45 اور راولپنڈی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں آج کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38، گوادر میں36 اور سبی میں سب سے زیادہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،اسی طرح پشاور میں 44، بنوں میں 41 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت…

عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا جو 2 جون سے 4 جون کےدرمیان مختلف شہروں سے چلائی جائیں گی۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 2 جون کو کراچی کینٹ سے دوپہر 1 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، دوسری خصوصی ٹرین 3 جون کو کوئٹہ سے صبح 10 بجے پشاور کینٹ کے لیے روانہ ہوگی۔ تیسری خصوصی ٹرین 3 جون کو لاہور سے شام 5 بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی، چوتھی خصوصی ٹرین 3 جون کو کراچی سٹی سے رات 8 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی جبکہ پانچویں خصوصی ٹرین 4 جون کو کراچی کینٹ سے رات 8 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ پہلی، دوسری اور چوتھی ٹرینوں کے لیے کوچز ورکشاپس سے فراہم کی جائیں گی جبکہ تیسری اور پانچویں ٹرینوں کے لیے پہلے سے دستیاب عید سپیشل ٹرینوں کی ریک استعمال کی جائے گی۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق خصوصی اقدام عوام کی سہولت، رش میں کمی اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیاہے کیونکہ پاکستان ریلوے عید کے موقع پر اپنے صارفین کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے

خضدار: بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا سکول بس پر حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید، آئی ایس پی آر

( 24 نیوز )بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکول بس پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں نے  سکول بس کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گرد حملے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے، خضدار دہشت گرد حملے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بزدلانہ حملے میں سکول کے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشت گرد ریاست بھارت میں کی گئی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق میدان جنگ میں ناکامی پر بھارت بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں پراکسیز سے دہشت گردی کروا رہا ہے، بلوچستان میں بھارتی پراکسیز نے اس بھیانک منصوبے کو انجام دیا۔    صدر ،وزیراعظم، وزیر داخلہ کی مذمت  صدر آصف علی زرداری نے دہشتگردحملے میں معصوم بچوں اورانکے اساتذہ کی شہادت پر رنج و ملال کا اظہار کیا ہے،انہوں نے ذمہ داران کے فوری تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔   وزیر اعظم  شہبازشریف نےخضدار میں سکول…

26ویں ترمیم کے بعد چھوٹا بینچ کیسز کا جائزہ لے سکتا ہے: سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت کرنے والے 11 ججوں پر مشتمل آئینی بینچ (سی بی) کے رکن جسٹس امین الدین خان نے پیر کو کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد نظرثانی کی درخواستیں اصل بینچ سے چھوٹا بینچ بھی سن سکتا ہے۔ 26ویں ترمیم کے بعد آٹھ یا نو ججوں پر مشتمل ایک چھوٹا بنچ بھی اس معاملے کی سماعت کر سکتا ہے، جسٹس امین الدین نے سنی اتحاد کونسل (SIC) کے وکیل فیصل صدیقی کو یاد دلایا جنہوں نے پہلے موجودہ 11 ججوں کے آئینی بنچ کی تشکیل پر اعتراض دائر کیا تھا۔ وکیل نے سوال کیا کہ اصل بنچ سے کم طاقت والا بنچ پہلے کے فیصلوں کو کیسے کالعدم کر سکتا ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیا 26ویں ترمیم کے بعد آئین یا سپریم کورٹ کے رولز رائج ہوں گے، وکیل کو یہ بھی یاد دلایا کہ آئین کے آرٹیکل 191-A کے تحت قائم کردہ کمیٹی نے کوئی رولز نہیں بنائے۔ ایس آئی سی کے وکیل نے استدلال کیا کہ یہ ایس سی رولز نہیں بلکہ فقہ ہے بلکہ خود سپریم کورٹ کے ذریعہ طے شدہ آئینی…

بحریہ نے بھارتی طیارہ بردار بحری جہاز کے خطرے کو ناکام بنا دیا، شہباز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کراچی کا دورہ کیا، جس نے مواصلات کی سمندری لائنوں کی کامیابی کے ساتھ حفاظت کی اور سمندری حدود کے دفاع کے ذریعے مکمل میری ٹائم خودمختاری کو یقینی بنایا۔ پاکستان نیول ڈاکیارڈ کے دورے کے دوران، وزیر اعظم کو حکام نے پاک بحریہ کی سٹریٹجک واقفیت، آپریشنل انڈرٹیکنگز اور حالیہ تنازعہ کے دوران کیے گئے تعاون کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بحریہ کی تیاریوں کی تعریف کی اور کہا کہ اگر پڑوسی ملک نے اپنے بیڑے کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو وہ بھارت کو بھرپور جواب دیتی۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کا طیارہ بردار بحری جہاز وکرانت پاک بحریہ کی تیاریوں کو محسوس کرتے ہوئے پیچھے ہٹ گیا۔ انہوں نے مزید کہا، “بھارتی بحریہ کا (طیارہ بردار بحری جہاز) وکرانت 400 ناٹیکل میل کے فاصلے سے پاکستان کے قریب پہنچ گیا تھا، لیکن پاکستان ایئر فورس اور پاکستان آرمی (دوسری جگہوں پر) کی جانب سے بے پناہ نقصانات اٹھانے کے بعد، وکرانت نے پاکستان نیوی کی بھرپور جواب دینے کی تیاری کو محسوس کرتے ہوئے پیچھے ہٹ گئے۔”…

بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منا رہے ہیں، صدر مملکت

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نازک گھڑی میں فتح سے نوازا، یہ پاکستان کی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے،آصف علی زرداری کا یوم تشکرکے موقع پر خصوصی پیغام صدر مملکت نے کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نازک گھڑی میں فتح سے نوازا، یہ صرف پاکستان کی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، دشمن کی جارحیت کے خلاف قوم بنیان مرصوص کی مانند کھڑی رہی، مجھے اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی صرف پاکستانی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے۔ قوم دشمن کی جارحیت کے خلاف بنیان مرصوص کی مانند کھڑی رہی۔آج اللہ کا شکر بجا لانے کا دن ہے، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا۔ حملے میں معصوم اور بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے۔ دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے۔ مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پیشہ ورانہ انداز میں بھربور قوت سے جواب دیا۔ دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل کا…

(ویب ڈیسک)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی بیٹی ویوین جینا ولسن نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویوین نے 15 مئی کو معروف فیشن برینڈ “وائلڈ فینگ” کی نئی مہم کا حصہ بن کر اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کردیا ہے۔ 21 سالہ ویوین جو مصنفہ جسٹین ولسن اور ایلون مسک کی بیٹی ہیں، نے اس تشہیری مہم کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ مختلف ملبوسات میں ماڈلنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ وائلڈ فینگ کی سی ای او ایما میکلروئے کے مطابق ویوین بہادری، ذہانت اور بے باک شخصیت کی علامت ہیں۔ یاد رہے کہ ویوین نے 2022 میں اپنا نام اور جنس قانونی طور پر تبدیل کرنے کے لیے درخواست دی تھی جس کے باعث وہ خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی تھیں۔ ویوین نہ صرف اس مہم کا چہرہ ہیں بلکہ انہوں نے اس کے لیے ایک خصوصی ٹی شرٹ بھی ڈیزائن کی ہے، جس کی تمام آمدن “دی ٹریور پراجیکٹ” کو دی جائے گی جو LGBTQ+ نوجوانوں کے لیے خودکشی سے بچاؤ اور بحران سے نمٹنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

نڈھال بدن، ہاتھوں پر چھالے اور خوراک کی قلت: غزہ کے ہسپتال میں لاغر اور خوفزدہ بچوں کی کہانی

انتباہ: اس رپورٹ میں موجود تصاویر تکلیف دہ ہو سکتی ہیں۔ جنگ کی بربریت بڑھتی جا رہی ہے۔ ہلاک ہونے والے، ہلاک ہونے والوں کے ٹکڑے، مرنے والے، فاقہ کرنے والے۔۔۔ یہ وہ مناظر ہیں جو غزہ کی پٹی میں میرے ساتھیوں کو دن بدن بڑی تعداد میں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ایسے میں اپنی نظر ہٹانے کا خیال قوی ہوتا ہے لیکن بی بی سی کے لیے کام کرنے والے کیمرہ مین اپنا منھ نہیں موڑ سکتے اور منگل کے دن خود ان میں سے ایک اس جنگ کا نشانہ بن گیا۔ غزہ کی پٹی میں کام کرنے والے ہمارے ساتھیوں کی حفاظت کی وجہ سے ہم ان کے نام ظاہر نہیں کر سکتے۔ ہمارے کیمرہ مین زیادہ زخمی نہیں ہوئے لیکن ایسا صرف قسمت کی وجہ سے ہوا۔ خان یونس میں یورپی ہسپتال کی پارکنگ پر اسرائیلی بمباری میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ہسپتال کے نیچے موجود ایک کمانڈ اور کنٹرول مرکز میں حماس کے رہنما چھپے ہوئے تھے جہاں ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے حماس پر الزام لگایا کہ انھوں نے ہسپتال کے گرد موجود عام شہری آبادی کو خطرے میں ڈالا تاہم حماس…

دوحہ میں سجے اونٹوں، سائبر ٹرکس اور جیٹ طیاروں سے ٹرمپ کا شاہانہ استقبال اور 96 ارب ڈالر کے تاریخی معاہدے کی روداد

سجے ہوئے اونٹوں کی قطاریں، گاڑیوں کے ساتھ بھاگتے ہوئے گھوڑے، جدید سائبر ٹرکس اور ان سب کے درمیان ایک گاڑی میں سوار امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔۔۔ یہ یقیناً کسی مغل بادشاہ کی اپنے محل میں آمد کی تفصیلات لگ رہی ہیں، لیکن دراصل یہ امریکی صدر کا قطر کے دارالحکومت دوحہ میں استقبال کا منظر ہے۔ جیسے ہی صدر ٹرمپ کا طیارہ قطری ایئر سپیس میں داخل ہوا، تو اس کے استقبال کے لیے فضا میں قطری جیٹس موجود تھے۔ جب صدر ٹرمپ کا ایئرفورس ون طیارہ دوحہ میں لینڈ ہوا تو قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے خود ان کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پرتکلف بات چیت ہوئی جو وائٹ ہاؤس کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔ ٹرمپ شیخ امیر الثانی سے کہتے ہیں کہ ‘ہماری بہت خوبصورت دوستی ہے۔’ انھوں نے محل کی دیواروں کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی جگہ بہت خوبصورت ہے، تعمیرات کے شعبے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے مجھے یہاں بہترین ماربل دکھائی دے رہا ہے، اسے آپ پرفیکٹو کہتے ہیں۔ آپ کا ملک بہت خوبصورت ہے اور (استقبال میں) اونٹوں کے لیے بھی شکریہ، ہم نے ایک طویل عرصے سے…