369News

ماں کی ہار، وطن کی جیت،شہداء کو سلام

 وطن جب جیت جاتا ہے  تو مائیں ہار جاتی ہیں۔ یہ سطر محض الفاظ نہیں، یہ ایک عہد کی کہانی ہے، قربانیوں کی داستاں ہے، اور ان آنسوؤں کی تفسیر ہے جو ایک ماں کی ممتا کو بہا لے جاتے ہیں,ہم اکثر شہادت کو فتح سمجھتے ہیں، اور یقیناً ہے بھی لیکن اس فتح کا ایک پہلو ایسا بھی ہوتا ہے جسے صرف ماں محسوس کرتی ہے ,جو لعل اس نے اپنے خون سے سینچا جس کے لئے راتوں کی نیند قربان کی، وہی لعل جب وطن پر قربان ہو جاتا ہے، تو وہ ماں جیتنے والوں کی صف میں نہیں ہوتی، وہ تو ہار جاتی ہے… ہمیشہ کے لیے۔ ہر شہید کی ماں، تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہوتی ہے,وہ ماں جو اپنے بیٹے کو کفن میں لپٹا دیکھتی ہے، مگر اس کی زبان پر شکایت نہیں ہوتی، بلکہ فخر ہوتا ہے, ایسے وقت میں اس کی آنکھوں میں آنسو نہیں، دعائیں ہوتی ہیں۔ وہ جانتی ہے کہ اس کا بیٹا مٹی میں دفن ہو کر مٹی کو ہی سرخرو کر گیا ہے۔ وطن جب جیتتا ہے  تو صرف میدان میں نہیں، دلوں میں بھی فتح حاصل کرتا ہے۔ لیکن اس جیت کی قیمت وہ ہوتی ہے جو ہم اپنے…

یمنیٰ زیدی سب سے زیادہ لکس اسٹائل ایوارڈز جیتنے والی اداکارہ 

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سب سے زیادہ لکس اسٹائل ایوارڈجیت کرنئی تاریخ رقم کردی۔ باصلاحیت اداکارہ نے نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل “تیرے بن” میں  وہاج علی کے مقابل میرب کا کردارکرکے مقبولیت کی بلندیوں کوچھواتھا،اس ڈرامے پر انہیں بہترین اداکارہ کالکس سٹائل ایوارڈدیاگیاہے جو ان کا چھٹا لکس اسٹائل ایوارڈ ہے۔ اس کامیابی کے بعد یمنیٰ زیدی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والی اداکارہ بن گئی ہیں،اس کامیابی پرانہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک دِل کو چھو لینے والا پیغام شیئر کیاہے۔ یمنیٰ زیدی نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ٹیم، ڈرامے کے پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی،  اسد قریشی اور سب سے بڑھ کر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے اپنے معاون اداکار وہاج علی کا بھی ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ میرب کے ساتھ مرتثم کی موجودگی نے اس کردار کو مکمل کیا، وہاج کا شکریہ کہ اس نے مرتثم کی صورت میں اتنی خوبصورتی سے میرب کا ساتھ نبھایا۔

ایئروائس مارشل اورنگزیب گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت بن گئے

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد حالیہ دنوں میں گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں۔ گوگل ٹرینڈز کے مطابق، 12 مئی کی رات 2 بجے “Aurangzeb” کے تلاش کے رجحان نے بلند ترین سطح پر پہنچ کر گزشتہ ہفتے کا سب سے اونچا پوائنٹ حاصل کیا۔ اس کے بعد سے اب تک عوامی دلچسپی اسی طرح برقرار ہے جو ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔ ایئر وائس مارشل کی سوشل میڈیا پر مقبولیت نیوز بریفنگ کے دوران دلچسپ انداز گفتگو، پیشہ ورانہ مہارت پرعبور اور پُرمزاح انداز کے باعث بڑھی ہے۔ اس وائرل ویڈیو کلپ میں ایئر وائس مارشل اورنگزیب کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ جہاں سے پچھلے روز چھوڑی تھی، وہیں سے بات شروع کروں گا یعنی پی اے ایف بمقابلہ آئی اے ایف مقابلہ چھ صفر سے ہمارے حق میں رہا۔ ان کا یہ بیان پاکستان کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے چھ طیاروں کی تباہی کے پس منظر میں دیا گیا تھا جن میں 3 رافیل، ایک SU-30، ایک MiG-29، اور ایک ڈرون شامل تھے۔ ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے کہا تھا کہ پی اے ایف نے…

بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم،پراسیکوشن کی درخواست منظور

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم دیدیااورپراسیکیوشن کی درخواست منظور کرنے کا حکم دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا،عدالت نے پراسکیوشن کی درخواست منظور کرنے کا حکم دے دیا اور12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت دے دی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور آواز میچ ٹیسٹ کی اجازت دے دی،عدالت نے کہاکہ 12 دن میں ملزم کا پولی گرامیٹک، فوٹو گرامیٹک تیار اور آواز میچ ٹیسٹ مکمل کیے جائیں،پراسکیوشن اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے 12 دن ملاقات کر سکتی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی پراسکیوشن جاوید آصف ہیش ہوئے۔پراسکیوشن کی جانب سے پراسیکیوثر آزر نے دلائل دیئے۔عمران خان کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیئے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پولیس کو 9 مئی واقعہ کے 727 دن بعد پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کروانا یاد آیا،پولیس کے ٹیسٹ کروانے کی درخواست سے قبل 21 کیسز میں ضمانت بھی ہو چکی،جن بیانات پر عمران خان…

صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

اقلیتوں کا معاشی ترقی میں کردار شاندار ہے، صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد لاہور، 14 مئی – پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ جلد معاشی استحکام حاصل کرنے کے لیے اقلیتوں کی شمولیت یقینی بنانا ہوگی۔ وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرصدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، نائب صدر شاہد نذیر چودھری، سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغراور ہیومن رائٹس فار مائنارٹیز سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر سلیم شاکرنے بھی خطاب کیا۔ دورہ بین المذاہب ہم آہنگی، اقلیتوں کو بااختیار بنانے اور معیشت میں شمولیت کے عزم کا عکاس تھا۔سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کی ترقی میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور انہیں معاشی پالیسی سازی، تجارت اور کاروباری ترقی جیسے اہم شعبوں میں مکمل طور پر شریک کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وقت آگیا ہے کہ اقلیتی کاروباری افراد کے لیے مخصوص سہولیات فراہم کی جائیں اور ان رکاوٹوں کو ختم کیا جائے جو ان کی ترقی کی راہ میں حائل…

آخری منٹ سٹاپ پر ٹریفک حادثے کا معاملہ

حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں 2 سکول کی بچیاں بھی شامل جاں بحق ہونے والے سکول کی بچیوں کی شناخت 12 سالہ عائمہ، 10 سالہ حافظہ شامل جاں بحق میں 45 سالہ رفاقت، 41 سالہ داود اور ایک کی شناخت نا ہو سکی زخمی ہونے والوں میں 26 سالہ علی، 10 سالہ افان، 10 سالہ بلال، 18 سالہ کومل شامل زخمی ہونے والوں کو سروسز اور قریبی نجی ہسپتال منتقل کیا گیا

فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال

سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کردیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کردیا،عدالت نے گھی اور اسٹیل ملز ایسوسی ایشن کی اپیلوں پر حکم امتناع جاری کردیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلزٹیکس ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دیا تھا،اس فیصلے کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے معطل کردیا۔ وکیل سٹیل ملز ایسوسی ایشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ پارلیمان کے متبادل قانون سازی نہیں کر سکتی، ہائیکورٹ درخواست میں کی گئی استدعا سے بڑھ کر ریلیف نہیں دے سکتی۔ حافظ احسان کھوکھر کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ نے اختیارات سے تجاوز کیا ، اربوں روپے کے ٹیکس کا معاملہ ہے، فاٹا اور پاٹا کیلئے کسٹمز کلیئرنس کرواتے وقت ہی آرڈر دینا ہوتا تھا۔ گھی اور اسٹیل ملز ایسوسی ایشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے قانون سے ہٹ کر چیک دینے کا حکم دے دیا۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 18 روز میں 400 کروڑ کا نقصان

بھارتی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کو 19 دن ہو چکے ہیں، اور اس دوران 2000 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہو چکی ہیں، لمبے راستوں، اضافی ایندھن خرچ اور فضائی شیڈول کی بے ترتیبی کے باعث بھارتی ایئر لائنز کو 400 کروڑ روپے سے زائد کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق، امرتسر، دہلی، ممبئی، احمد آباد سمیت مختلف شہروں سے جانے والی پروازوں کو یومیہ کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے، لمبے فلائٹ روٹس کے باعث فیول، عملے کے اخراجات، اور فلائٹ تاخیر میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جنگ بندی کے باوجود 24 بھارتی ائیرپورٹس بند ہیں اور رپورٹ کے مطابق 444 پروازیں آج منسوخ ہو چکی ہیں، سری نگر ایئرپورٹ سات دنوں سے بند ہے، روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ ہورہی ہیں جبکہ لداخ (لیح کوشک) اور جموں ایئرپورٹ کی تمام 30 پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں،کئی ہوائی اڈوں پر تمام طیارے ہینگرز میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے باوجود بھارت نے اپنے 24 ہوائی اڈے تاحال بند رکھے ہیں، جس سے بھارتی عوام اور معیشت دونوں کو نقصان پہنچ رہا ہے

محکمہ سکولز ایجوکیشن کا اہم فیصلہ، موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول فائنل کر لیا

 یکم جون سے 9 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی،محکمہ سکولز ایجوکیشن نے موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول فائنل کر لیا تاہم اگر درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوا تو ممکن ہے چھٹیاں ایک ہفتہ پہلے ہی دے دی جائیں، یہ فیصلہ والدین، طلبہ اور اساتذہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، کیونکہ شدید گرمی بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کر سکتی ہے۔   واضح رہے کہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر ہر جگہ محسوس  کیا جا رہا ہے اور پاکستان بھی ان خطرات سے محفوظ نہیں۔ گلوبل وارمنگ نے نہ صرف موسم کے معمولات کو درہم برہم کر دیا ہے بلکہ قدرتی آفات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، تحقیقات کے مطابق پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے، جہاں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ممکنہ طور پر سب سے زیادہ تباہ کن ہو سکتے ہیں۔  علاوہ ازیں پاک بھارت جنگ بندی کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج معمول کے مطابق کھل گئے۔  تمام نجی و سرکاری سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے،لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر پارٹ ٹو تھیوری کے امتحانات بھی آج سے شیڈول کے مطابق ہو رہے…

سابق صدر لاہور چیمبر و تاجر رہنما محمد علی میاں کی جانب سے افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین

لاہور ، 12مئی ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور تاجر رہنما محمد علی میاں نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور تاریخی جواب دینے پر افواجِ پاکستان، بالخصوص پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں محمد علی میاں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جو منہ توڑ جواب دیا ہے وہ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔ قوم اورافواجِ پاکستان سرخرو ہوئیں جبکہ شہداءہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔ پوری قوم غازیوں اور مجاہدین کو سلام پیش کرتی ہے، اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے قربانیاں دینے والے شہداءکو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ محمد علی میاں نے کہا کہ جو کاری ضرب ہماری بہادر افواج، خصوصاً فضائیہ، نے دشمن پر لگائی ہے، ا±س سے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں ہماری دھاک بیٹھ گئی ہے۔ آج دنیا کو معلوم ہو گیا ہے کہ پاکستان کے پاس ایک پروفیشنل، مو¿ثر اور جری افواج موجود ہیں جو صرف نعروں تک محدود نہیں بلکہ عمل سے دشمن کو جواب دینا جانتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ کشمیر بھی اب جلد ہی بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا۔ محمد علی میاں نے امید ظاہر کی کہ جس طرح پاکستان نے عسکری محاذ…