369News

گڈو بیراج کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب،حفاظتی بندوں پر دباؤ بڑھ گیا

دریائے سندھ میں گڈو ،سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔  گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے لگی،گڈو بیراج کے مقام پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ،حفاظتی بندوں پر دباؤ بڑھ گیا،پانی کا بہاؤ 6 لاکھ35ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈوبیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ بڑھ کر 6 لاکھ 35ہزار کیوسک ہو گیا ۔

سکھربیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور یہاں پانی کی آمد 5 لاکھ 6ہزار کیوسک ہو گئی۔ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور بہاؤ 2 لاکھ 78 ہزار کیو سک ریکارڈ کیاگیا۔

دریا ئے سندھ میں کوٹ مٹھن راجن پور ، چاچڑاں شریف پر پانی کی سطح 11.7 فٹ پر آ گئی ۔ترنڈہ محمد پناہ میں منچن بند پر بیٹھے سیلاب متاثرین رل گئے۔ انتظامیہ کے انتظامیہ صرف فلڈ ریلیف کیمپوں تک محدود منچن بند پر بیٹھے افراد سرکاری سہولیات سے محروم ،ٹبی جھلن کا سیلاب متاثرہ غریب خاندان کھلے آسمان تلے دھوپ میں بیٹھنے پر مجبور تاحال انتظامیہ خیمہ فراہم نہ کرسکی ۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *