369News

 پنجاب کے بعد سیلاب سندھ میں زور پکڑنے لگا، گڈوبیراج پر اونچے درجےکا سیلاب

پنجاب کے بعد سیلاب سندھ میں زور  پکڑنے لگا۔ دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے سے اونچے درجے کا سیلاب آ گیا۔

گڈوبیراج پر پانی کا بہاؤ بڑھ کر  5 لاکھ37 ہزار کیوسک ہوگیا۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطاق سکھر اور کوٹری بیراج پر بھی پانی کی آمد بڑھ گئی، سکھربیراج پرپانی کی آمد 4لاکھ 60 ہزار کیو سک ریکارڈکی گئی جبکہ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

  دریا ئے سندھ میں کوٹ مٹھن راجن پور ،  چاچڑاں شریف پر پانی کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا، پانی کی سطح بلند ہوکر 11.4 فٹ پر  آگئی۔ہیڈ پنجند کا سیلابی ریلا کوٹ مٹھن کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہورہا ہے جس کی وجہ سے کچے کے علاقوں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے چناب میں ہیڈ پنجند پر  بہاؤ میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے جہاں پانی کا بہاؤ تقریبا 30 ہزار کیوسک کم ہو کر 6 لاکھ 33 ہزار پر  آگیا مگر  اب بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ تحصیل علی پور کے کچے کے علاقے ملاں والی میں بھی پانی داخل ہوا جس کے بعد علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ترنڈہ محمد پناہ:موضع بیٹ بھٹو کے سیلاب متاثرین منچن بند پر رل گئے، وزیراعلی پنجاب کا دورہ بھی کسی کام نہ آیا ،متاثرین 4روز سے کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور تاحال خیمے نہ مل سک،ے بچوں اور جانوروں کو خوراک کی کمی کا سامنا  ہے ۔احمد پور سیال کی یونین کونسل سمندوآنہ سیلابی پانی سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے یونین کونسل سمندوآنہ کے تمام مواضعات میں سیلابی پانی کھڑا ہے 8 سے 9 فٹ سیلابی پانی نے یونین کونسل سمندوآنہ پر قہر ڈھا دیا ہے۔ مکین بولے کہ متعدد مکانات سیلابی پانی کی نذر ہوگئے جو بچ گئے ان میں دراڑیں پڑ گئی ہیں ، مویشی بہہ گئے ۔ سیلاب نے قیمتی فصلوں پر بھی پانی پھیر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *