369News

کھیل میں سیاست گھسیٹنا اس کی اصل روح کے منافی ہے:محسن نقوی

ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں بھارت کی جانب سے سپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی پر صدر ایشین کرکٹ کونسل اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی کا رد عمل سامنے آگیا۔محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارت کی جانب سے  اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی پر انتہائی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئےکہاہے کہ کھیل میں سیاست کوگھسیٹنا اصل روح کے منافی ہے، امید ہے آئندہ فتوحات کو تمام ٹیمیں خوش اسلوبی اور وقار کے ساتھ منائیں گی۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دبئی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں بھارت کی جانب سےاس وقت کھیل کے آداب کی کھلی خلاف ورزی سامنے آئی جب بھارتی ٹیم نے پاکستان کے ساتھ روایتی ہینڈ شیک سے انکار کر دیا تھا۔ پی سی بی کے مطابق پاکستانی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے میچ ریفری کے رویے پر باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا جبکہ ٹیم مینجر کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا سپورٹس مین سپرٹ کے خلاف ہے۔کپتان سلمان علی آغا نے بھی بھارتی رویے کے خلاف اختتامی تقریب میں احتجاجاً شرکت نہیں کی، اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اختتامی تقریب میں نہ…

بھارتی ٹیم کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ڈریسنگ روم جانا مایوس کن ہے، مائیک ہیسن

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کو چ مائیک ہیسن نے بھارتی ٹیم کے دوران میچ اور اختتام پر رویے کو انہتائی مایوس کن قرار دیا ہے۔ ایشیا کپ کے چھٹے میچ کے بعد پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ہم میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے۔ ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ڈریسنگ روم چلی جو مایوس کن ہے، بھارتی ٹیم کے اس رویے پر ہم نےکپتان سلمان علی آغا کو اختتامی تقریب میں نہیں بھیجا۔دریں اثنا پاکستان ٹیم انتظامیہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میچ ریفری کو بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کی شکایت کر بھی کر دی، جس میں بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں کے رویے کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پاک-بھارت میچ کے اختتام پر جب بھارت نے پاکستان کے خلاف فتح حاصل کی تو 47 رنز پر ناٹ آؤٹ اننگز کھیلنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو اور 10 رنز پر کھیلنے والے شیوم دھوبے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی میدان سے باہر چلے گئےتھے۔ سوریا کمار یادیو نے میدان…

تقاریر سے اسرائیل کا کچھ نہیں بگڑے گا، مسلم ممالک عملی طور پر کچھ کریں: ایران

ایران نے مسلمان ممالک سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنانے کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک عملی طور پر کچھ کریں۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاری جانی نےایک بیان میں کہا کہ کسی عملی اقدام کے بغیر صرف تقاریر پر مشتمل اجلاسوں سے اسرائیلی حکومت کا کچھ نہیں بگڑے گا۔ انہوں نےمطالبہ کیا مسلمان ممالک اسرائیل کی جنونی حکومت کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن روم بنائیں اور  یہ فیصلہ صیہونی حکومت کے سرپرستوں کو پریشان کرنے کے لیے کافی ہوگا ۔ علی لاری جانی نے کہا کہ مسلمان ممالک نے فلسطین کے مظلوموں کے لیے کچھ نہیں کیا تو کم از کم خود کو تباہی سے بچانے کے لیے ہی کوئی فیصلہ کرلیں ۔

گڈو بیراج کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب،حفاظتی بندوں پر دباؤ بڑھ گیا

دریائے سندھ میں گڈو ،سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔  گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے لگی،گڈو بیراج کے مقام پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ،حفاظتی بندوں پر دباؤ بڑھ گیا،پانی کا بہاؤ 6 لاکھ35ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈوبیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ بڑھ کر 6 لاکھ 35ہزار کیوسک ہو گیا ۔ سکھربیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور یہاں پانی کی آمد 5 لاکھ 6ہزار کیوسک ہو گئی۔ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور بہاؤ 2 لاکھ 78 ہزار کیو سک ریکارڈ کیاگیا۔ دریا ئے سندھ میں کوٹ مٹھن راجن پور ، چاچڑاں شریف پر پانی کی سطح 11.7 فٹ پر آ گئی ۔ترنڈہ محمد پناہ میں منچن بند پر بیٹھے سیلاب متاثرین رل گئے۔ انتظامیہ کے انتظامیہ صرف فلڈ ریلیف کیمپوں تک محدود منچن بند پر بیٹھے افراد سرکاری سہولیات سے محروم ،ٹبی جھلن کا سیلاب متاثرہ غریب خاندان کھلے آسمان تلے دھوپ میں بیٹھنے پر مجبور تاحال انتظامیہ خیمہ فراہم نہ کرسکی ۔ 

 پنجاب کے بعد سیلاب سندھ میں زور پکڑنے لگا، گڈوبیراج پر اونچے درجےکا سیلاب

پنجاب کے بعد سیلاب سندھ میں زور  پکڑنے لگا۔ دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے سے اونچے درجے کا سیلاب آ گیا۔ گڈوبیراج پر پانی کا بہاؤ بڑھ کر  5 لاکھ37 ہزار کیوسک ہوگیا۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطاق سکھر اور کوٹری بیراج پر بھی پانی کی آمد بڑھ گئی، سکھربیراج پرپانی کی آمد 4لاکھ 60 ہزار کیو سک ریکارڈکی گئی جبکہ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔   دریا ئے سندھ میں کوٹ مٹھن راجن پور ،  چاچڑاں شریف پر پانی کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا، پانی کی سطح بلند ہوکر 11.4 فٹ پر  آگئی۔ہیڈ پنجند کا سیلابی ریلا کوٹ مٹھن کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہورہا ہے جس کی وجہ سے کچے کے علاقوں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے چناب میں ہیڈ پنجند پر  بہاؤ میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے جہاں پانی کا بہاؤ تقریبا 30 ہزار کیوسک کم ہو کر 6 لاکھ 33 ہزار پر  آگیا مگر  اب بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ تحصیل علی پور کے کچے کے علاقے ملاں والی میں بھی پانی داخل ہوا جس کے بعد علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ترنڈہ محمد پناہ:موضع بیٹ…

حکومت نے آئی ایم ایف سے سیلاب متاثرین کے بجلی بل 3 ماہ کیلئے مؤخر کرنے کی درخواست کردی

حکومت نےآئی ایم ایف سےسیلاب متاثرین کے بجلی بل تین ماہ کیلئے مؤخرکرنےکی درخواست کردی ہے،آئی ایم ایف نےنقصانات کا ڈیٹا طلب کرلیا،پاور ڈویژن ڈیٹا اسی ہفتے فراہم کرے گا۔ حکومت نے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کے مکینوں کیلئے آئی ایم ایف سے بجلی کےبلوں میں ریلیف مانگ لیا، وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے بجلی بل مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت متاثرین کیلئے مختلف ریلیف آپشنز پر غور کر رہی ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ریلیف دینے اور فلڈ پیکج دینے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ وزارت توانائی کی جاری گائیڈ لائنز کے مطابق بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کی مدت پانچ  سال کیلئےہے، مجموعی طور پر آٹھ سو میگاواٹ بجلی مارکیٹ میں نیلام کی جائےگی۔ دوسری جانب ملک میں اضافی بجلی اب حکومت نہیں خریدے گی بلکہ  بڑے صارفین خود بجلی خریدیں گے ،  وزارت توانائی نےویلنگ نیلامی کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں ۔ قیمت روپے میں مقرر ہوگی،گرڈچارجزاور سرچارجز الگ ہوں گے ،  کامیاب شرکاءکوبولی کےچارجز،گرڈ چارجزاورسرچارجزادا کرنا ہوں گے ،  آزاد مارکیٹ آپریٹرسالانہ نیلامی کیلنڈر پیش کرے گا. نیلامی کی تاریخوں میں تبدیلی صرف ناگزیرحالات میں ہوگی، وزارت توانائی کے مطابق آزاد…

فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، کمانڈنٹ و ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے ہدایت کی کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر کے لیے اسلام آباد میں موزوں اراضی مختص کی جائے اور جلد از جلد ماسٹر پلان پیش کیا جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ زمین کی نشاندہی کے دوران ہیڈکوارٹر اور ٹریننگ کی ضروریات کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے۔ماہ پہلے ہی نیپال میں حکومت گرنے کی پیشگوئی وائرل 

جنرل اسمبلی اجلاس؛ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظورکرلی گئی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق قرارداد کے حق میں 142جبکہ مخالفت میں 10ووٹ پڑے۔امریکا اور اسرائیل نے قرارداد پر ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق اسرائیل نے دو ریاست حل سے متعلق اقوام متحدہ کا اعلامیہ مسترد کردیا۔

جلالپور پیر والا اور علی پور میں سیلاب متاثرین کی کشتیاں الٹ گئیں، بہاولنگر میں بچہ جاں بحق

ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی،کشتی میں 19 افراد سوار تھے،  18 افراد کوادھر بہاولنگر کی بستی کلر والی کےمقام پردریائےستلج میں 12 سال کابچہ ڈوب کرجاں بحق ہو گیا۔  بچا لیا گیا جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔  کشتی اوباڑو  جنوبی قائد ملت سکول کے قریب حادثے کا شکار  ہوئی، حادثےکا شکار  ہونے والی کشتی نے سیلاب متاثرین کو   موضع دراب پور سے ریسکیو کیا تھا۔ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کےعلاقےلتی ماڑی میں بھی سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں 10 سے زائد افراد سوار تھے، مزید ایک شخص نےکشتی میں لٹکنے کی کوشش کی تو کشتی اپنا توازن کھو کر الٹ گئی،خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

جنوبی  پنجاب میں سیلاب سےمتعدد بستیاں زیر آب، ہزاروں گھر،فصلیں تباہ

جنوبی  پنجاب میں سیلاب کے باعث متعدد بستیاں زیر آب آ گئیں،ہزاروں گھر اورکھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں،دریائے ستلج، راوی اور چناب سے آنے والے سیلابی ریلوں نے ملتان، مظفر گڑھ، لیاقت پور اور رحیم یار خان کے اضلاع کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملتان کے قریب بستی بہاراں میں سرکاری حفاظتی پشتے ٹوٹ گئے جبکہ اوچ شریف شہر کو سیلاب سے بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالا گیا ہے۔ اس شگاف کے نتیجے میں موضع جھنبو، نورجہ بھٹہ، کوٹلہ، بہادر پور اور صابرہ سمیت مشرقی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ملتان کے قریب شیر شاہ پشتے پر اگرچہ پانی کا بہاؤ بدستور برقرار ہے تاہم شیر شاہ حفاظتی بند توڑنے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے کیونکہ جلال پور پیر والا میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ اب ٹل گیا ہے۔ ہیڈ پنجند میں پانی کی سطح ایک بار پھر بلند ہوگئی ہے، اس وقت ایک طاقتور سیلابی لہر 607,000 کیوسک لے کر اس پوائنٹ سے گزر رہی ہے۔اس سے قبل علی پور کے علاقے سے گزرنے والے سیلاب نے تحصیل کے 70 فیصد علاقے کو تباہ کر دیا تھا، سیلاب سے نمٹنے اور حفاظتی اقدامات کے لیے اگلے…