369News

محسن نقوی  سے قائم مقام  امریکی سفیر کی ملاقات، پاکستان کو مطلوب افراد سے متعلق  تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے دوبارہ ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ امور، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان کو امریکا میں مطلوب شہریوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جب کہ بارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ قائم مقام امریکی سفیر نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی ظاہر کیاس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں تیل کے ذخائر بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کا بیان خوش آئند ہے۔ امریکی سرمایہ کار پاکستان میں تیل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور حکومت انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ  تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جا رہے ہیں۔ ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ میجر…

سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور

سندھ میں ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر محکمہ زراعت کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ڈی جی زراعت کے دفتر حیدرآباد میں رین ایمرجنسی سیل قائم کرتے ہوئے سندھ کے 30اضلاع میں ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کوسیلابی صورتحال سےنمٹنے کے لیے فوکل پرسن بھی مقررکردیاگیاہے۔وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر  نےمحکمہ  زراعت انجینئرنگ ونگ کواپنی مشینری اور بلڈوزر ہمہ وقت تیار رکھے کی ہدایت کرتے ہوئے کسانوں کی مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1164611-0311 بھی جاری کردی ہے جس کے ذریعے کسان ہنگامی صورتحال میں مدد کےلئےرابطہ کرسکیں گے جن کی فوری مدد کویقینی بنایاجائے گا،کراچی،لاڑکانہ،سکھر، حیدرآباد، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد سمیت تمام اضلاع میں افسران  ڈیوٹی پرموجود ہونگے۔​ڈی جی زراعت ایکسٹینشن ونگ حیدرآباد میں کسانوں کی رہنمائی کے لیے 24/7 رین ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے۔وزیر زراعت سندھ نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کو ضرورت ہوتو وہاں فوری طور پر  زرعی آلات فراہم کیے جائیں، افسران پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں سے رابطہ میں رہیں، تمام افسران کو اپنے اضلاع میں الرٹ رہنے اور کسانوں سے براہ راست رابطہ رکھنے کی تاکید کی گئی ہے،افسران روزانہ کی بنیاد پر سیکریٹری زراعت محمد زمان ناریجو کو رپورٹ پیش کریں گے،سیلاب…

صدر نے “دی لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل 2025ء کی حتمی منظوری دیدی 

صدر  آصف علی زرداری نے “دی لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل 2025ء کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ’’دی لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل 2025ء ‘‘کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ حتمی منظوری کے بعد اب یہ بل قانون کی حیثیت اختیار کر گیا ہےجس کا مقصد ملک میں بار کونسلوں کے انتخابی عمل میں شفافیت، ذمہ داری اور اعتماد کو بہتر بنانا ہے۔

تباہ کن سیلابی صورتحال،جھنگ اور چنیوٹ کو بچانے کیلئے رواز پل توڑنے  کا فیصلہ

پنجاب کے دریائوں میں تباہ کن سیلابی صورتحال برقرارہے،پنجاب میں سیلابی صورتحال پر چیف سیکریٹری پنجاب کی زیر صدارت ہونےوالے اجلاس میں جھنگ اور چنیوٹ کو بچانے کیلئے رواز پل کو توڑنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔پنجاب میں سیلابی صورتحال پر چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے کمیٹی روم میں اہم اجلاس ہوا،صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ویڈیو لنک کے ذریعےاجلاس میں شرکت کی،ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نےبھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں اضافی انتظامی افسران کی تعیناتی کے فیصلے کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند رکھنے پر غورکیاگیا،کلینک آن وہیلز کوبھی سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فوری روانہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں،اجلاس میں ننکانہ، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دریائی بیلٹ کے علاقوں کو فوری خالی کروانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ چیف سیکرٹری نے سیلاب سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے پنجاب اور انتظامی افسران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ تمام ادارے اور افسران اپنے فرائض بہترین انداز میں سر انجام دے رہے ہیں،وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ریسکیو و…

وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپیہ انہتر پیسے یونٹ کمی کی درخواست دائر کر دی گئی ۔  تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت  نے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کرلیا ،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپیہ انہتر پیسے یونٹ کمی کی درخواست دائر کر دی گئی ۔سی پی پی اے نے ماہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر درخواست دائر کی، نیپرا نے 28 اگست کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مقرر کر دی۔

ایرانی وزیر داخلہ کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا و گلگت میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی اور سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تعاون کی پیشکش کی۔ سکندر مومنی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، آزمائش کی اس گھڑی میں ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہیں، پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر بہت افسوس ہوا، جس میں سیکڑوں افراد اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے، ہم پاکستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیںوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیلاب زدگان کیلئے مدد کی پیشکش اور اظہار یکجہتی پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان میں ہولناک تباہی کا پیش خیمہ بن رہی ہیں، تاریخ میں پہلی بار پاکستان اس خطرناک موسمیاتی صورتحال سے گزر رہا ہے۔…

غزہ پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کیلئے اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کی کونسل کے 21 ویں اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام کو اکٹھا کرے گا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فلسطین میں اسرائیل کی جاری فوجی جارحیت پر بات ہوگی۔ ترجمان کے مطابق غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے مجوزہ منصوبوں اور فلسطینیوں کے حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں پر غور کیا جائے گایاد رہے کہ قبل ازیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 23 اور 24 اگست تک بنگلہ دیش کا دورہ کیا، یہ سرکاری دورہ بنگلہ دیش کی حکومت کی دعوت پر کیا گیا، کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا تقریباً 13 سال بعد بنگلہ دیش کا پہلا دورہ تھا، اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ محمد توحید حسین سے ملاقات کی۔ ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس سے ملاقات کی، اسحاق ڈار نے مشیر تجارت شیخ بشیر الدین کے ساتھ بھی ملاقات کی، اقتصادی اور تجارت سے متعلق سینئر حکام کی موجودگی میں اسحاق ڈار…

اپر دیر،ہنگو : فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک، شہری سمیت 3 اہلکار شہید

اپر دیر میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک، ایک شہری شہید ، ہنگو میں ایف سی قلعے پر حملے میں 3 اہلکار شہید، 17 زخمی ہو گئے  ۔      تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئی  ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری شہید ہوگیا۔ ڈی پی او اپردیر کے مطابق کل سے مختلف علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف مشترکہ آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔ آپریشن کے دوران تحصیل دیر کے علاقوں دوبندو، بریکوٹ، سلام کوٹ ہاتن درہ میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئےآپریشن میں علاقے سلام کوٹ کا ایک شہری شہید جبکہ8پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، شہید یار محمد کا نماز جنازہ رات گئے پولیس لائن میں ادا کردیا گیا پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد 14 اگست کی رات پناہ کوٹ دیر میں پولیس وین پر حملے میں ملوث تھے۔ حملے مین 3 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں شہری شہید ہوا ، شہید شہری کی نماز جنازہ پولیس لائن دیر میں ادا کردی گئی۔ دوسری جانب…

چین: زیر تعمیر پل گر گیا،12 ہلاک،4 لاپتہ

چین کے صوبےچنھگائی میں ییلو ریور پر زیرِ تعمیر پل کا درمیانی حصہ گرنے سے 12 افراد ہلاک اور 4 لاپتاہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پل کی تعمیر کے دوران سٹیل کیبل اچانک ٹوٹ گئی جس کے باعث پل کا درمیانی حصہ ٹوٹ کر دریا میں جاگرا۔  چینی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت 15 مزدور اور ایک پروجیکٹ منیجر  موقع پر موجود تھے۔ ابتدائی طور پر 7 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی تاہم بعد میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی جبکہ 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں

کراچی: پٹاخوں کے گودام کا مالک حنیف عرف پٹاخہ گرفتار

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام کے مالک حنیف عرف پٹاخہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حنیف دھماکے میں زخمی ہو گیا تھا اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گودام کے مالک حنیف کا بیان قلمبند نہیں کیا جا سکا، حنیف کا بھائی ایوب گزشتہ رات ہسپتال سے فرار ہوگیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، دونوں بھائی واقعے کی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل بالسبب، غفلت، لاپرواہی اور دیگر دفعات شامل ہیں، دھماکے کے نتیجے میں اب تک 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،  عمارت سے 4 افراد کی لاشیں ملیں 2 زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 16سالہ اسد، 40 سالہ نوید، 32 سالہ کاشف، 40 سالہ شہزاد علی کے نام سے ہوئی ہے، ایک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ خیال رہے کہ ایم اے جناح روڈ پر گزشتہ روز پٹاخوں کے گودام میں ہونے والے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر شدید اشتعال پایا گیا اور آتشبازی کا سامان لے جانے والی گاڑی کو مشتعل عوام نے روک کر پتھراؤ کیا،…