369News

کراچی: پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کی رپورٹ تیار

بم ڈسپوزل یونٹ نے پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے کے دوران 500 کلوگرام فائر ورکس کا سامان جل گیا جبکہ دھماکے کی آواز 5 سے 7 کلومیٹر تک سنی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے 100 میٹر کے دائرے میں تباہی پھیلی، عمارت میں اب بھی 3 گوداموں میں آتش بازی کا سامان موجود ہے جبکہ قریبی گراؤنڈ میں رکھے گئے 2 کنٹینرز میں بھی فائر ورکس محفوظ ہیں۔ رپورٹ کے مندرجات کے مطابق اس وقت مجموعی طور پر 5 ہزار کلوگرام آتش بازی کا سامان موجود ہے، ملزم حنیف مختلف شہروں اور بیرون ملک سے سامان منگواتا تھا اور اسی عمارت کے عقب میں آتشبازی کا سامان تیار بھی کرتا تھابم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ تمام آتش بازی کا سامان جلد از جلد کسی محفوظ مقام پر منتقل کر کے تلف کیا جائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔

ایرانی جوہری پروگرام پر تبصرہ:پینٹاگون کے ڈپٹی انٹیلی چیف برطرف 

پینٹاگون کے ڈپٹی انٹیلی چیف جیفری کروزی کوایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا،انہیں عہدے سے برطرف کر دیا گیاہے۔پینٹاگون کے ڈپٹی انٹیلی چیف جیفری نے کہاتھاکہ ایران کے جوہری پروگرام کو خاطر خواہ نقصان نہیں پہنچاجس کی پاداش میں انہیں عہدے سے برطرف کردیاگیاہے۔اس برطرفی کے حوالے سے سینئر ڈیموکریٹ سینیٹرکاکہناہے کہ انتظامیہ انٹیلی جنس کو ملک کے بجائے اپنی وفاداری کا امتحان بنا رہی ہے.دوسری طرف ماہرین کاکہناہے کہ برطرفی وائٹ ہاؤس اورانٹیلی جنس اداروں کے درمیان جاری کشمکش کا نتیجہ ہے

ہنی ٹریپ کا ملزم کا محکمہ سول ڈیفنس کا انسپکٹر ہونے کا دعویٰتفصیلات کے مطابق

ہنی ٹریپ کے مقدمے میں ضمانت کے بعد رہائی پانے والا ملزم، محمد ندیم جس کو کرپشن کی بنا پر محکمہ سول ڈیفنس سے فارغ کردیا گیا تھا جس پر تھانہ ہنجروال میں ہنی ٹریپ کا مقدمہ 2310/25درج ہے ضمانت پر رہائی پاکر محکمہ سول ڈیفنس کا انسپکٹر بن کر ایل پی جی ، منی پٹرول پمپ ، ڈبہ اسٹیشن اور پٹرول ایجنسیوں سے بھتہ وصول کرنے لگا اپنے واٹسایپ کی ڈی پی پر محکمہ سول ڈیفنس کی گاڑیوں کی تصاویر لگا کر خود کو انسپکٹر ظاہر کرکے دوکانداروں کو بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرتا ہے جبکہ سول ڈیفنس افیسر لاہور کو اس نوسرباز کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور ان کا موقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے یہ کہہ کر بات ہی ختم کردی کہ ندیم کا محکمہ سول ڈیفنس کا کوئی تعلق نہیں سول ڈیفنس افیسر نے جعلی انسپکٹر ندیم کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے اپنی جان چھڑاتے ہوئے اس سےلاتعلقی کا اعلان کردیا تاکہ ندیم جیسے اور بھی جعلی انسپکٹر بن کر معصوم دوکانداروں کا خون چوستے رہیں

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع، تیاریوں کا آغاز

پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دورے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، یہ دورہ ممکنہ طور پر اکتوبر کے اردگرد متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دورے میں انسداد دہشتگردی، تجارت اور دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر مشاورت ہوگی، دورہ عمل میں آنے پر امریکی وزیر خارجہ روبیو کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔پاکستان کا آخری دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو تھے، مائیک پومپیو نے ستمبر 2018 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، مائیک پومپیو کے 2018 میں دورہ پاکستان کے دوران بھی امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ برسرِاقتدار تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ، سرمایہ کاری، زراعت سمیت اہم شعبہ جات میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گلگت بلتستان : غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے تباہی،راستے بند ،100 گھرانے تباہ

گلگت بلتستان کےضلع غذر کے علاقے راؤشن میں بڑے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، تالی داس گاؤں مٹ گیا،گلیشئیر پھٹنے سے پھنسے 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ضلع غذر کے علاقے راؤشن میں رات 1 بجے کے بعد گاؤں راوشن کے علاقے تالی داس نالے میں گلیشیر پھٹنے کے باعث سیلابی ریلے نے تباہی مچادی،نالے سے چرواہے  نے کال کر کے گاؤں میں اطلاع دی جس کی بدولت لوگ جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ تالی داس گاؤں مکمل مٹ گیا ،100 کے قریب گھرانے مکمل تباہ ہوگئے،سیلاب کے باعث دریائے غذر اس وقت رک گیا،نشیبی علاقوں کو خالی کروا لیا گیاترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کا کہنا ہےکہ سیلاب سےمتعدد دیہات زیرآب آگئے، لوگوں کاشدید مالی نقصان ہوا،تاہم جانیں محفوظ ہیں،دریاکا بہاؤ رک گیا،مزید نقصانات کا خدشہ ہے،وزیر اعلیٰ خود مانیٹر کررہےہیں تاکہ مزید نقصان نہ ہو،پانی ایک جھیل کی صورت اختیارکرگیا،جس کے بعد متصل دیہات زیر آب آنے کا خطرہ بڑھ گیا۔

عمرے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی حکومت کا غیر ملکی عمرے کے خواہشمند مسلمانوں کے لیے بڑا اقدام، جس کے بعد ویزا حاصل کرنا پہلے سے آسان ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک مقیم عمرے کے خواہشمند افراد کے لیے ’نسک عمرہ‘ سروس کا آغاز کیا ہے۔ اس آن لائن سروس کی مدد سے عمرہ زائرین بغیر کسی ایجنٹ یا ثالث کے براہِ راست ویزا کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نسک عمرہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے عمرہ زائرین رہائش، ٹرانسپورٹ اور ٹورز جیسی سہولتیں بھی آن لائن بک کر سکیں گے۔وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ان سہولتوں کا حصول https://umrah.nusuk.sa/ کے ذریعے ممکن ہے۔  مذکورہ پلیٹ فارم سے زائرین اپنی خواہش اور سہولت کے مطابق مربوط یا علیحدہ علیحدہ پیکجز حاصل کرسکتے ہیں۔ نسک عمرہ پلیٹ فارم کا مقصد سروس کے معیار کو بہتر بنانا اور زائرین  کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس سروس کا آغاز سعودی عرب کے ویژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے وزارت کی کوششوں کا حصہ ہے۔  جس کے تحت زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کی میزبانی اور حج و عمرہ کی خدمات کے…

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی اسلام آباد میں ملاقات ،علاقائی سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور باہمی دلچسپی کے امور پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی اسلام آباد میں ملاقات ،علاقائی سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور باہمی دلچسپی کے امور پر  تبادلہ خیال کیا گیادونوں جانب سے ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا،پاکستان اور چین نے علاقائی و عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاوانگ ژی نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔وانگ ژی نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

بونیر میں ملبے سے مزید 6 اور صوابی میں 12 لاشیں برآمد

بونیر میں مزید 6 بچوں کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں ، جس کے بعد بونیر میں سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 291 ہو گئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز بونیر میں سیلاب سے مزید 8 بچے زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ ایبٹ آباد اور ہری پورمیں بارش کے باعث 4 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہیں۔دوسری جانب صوابی میں بھی مزید 12 لاشیں برآمد کی گئی ہیں جس کے بعد کلائوڈ برسٹ سے اموات کی تعداد 41 تک پہنچ گئی۔

بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی درخواستیں سننے والا بنچ تبدیل

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستیں سننے والا بنچ تبدیل ہوگیا۔بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوںکی درخواستیں سننے والے تین رکنی بنچ میں جسٹس میاں گل حسن کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی شامل  ہوگئے ہیچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی درخواستیں سننے والا بنچ تبدیل

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستیں سننے والا بنچ تبدیل ہوگیا۔بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوںکی درخواستیں سننے والے تین رکنی بنچ میں جسٹس میاں گل حسن کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی شامل  ہوگئے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔