اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں ایک بھی غیر مسلم دہشت گرد شامل نہ ہونا ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ طرزِ عمل دنیا کو منقسم کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف اجتماعی کوششوں کو کمزور کرتا ہے۔ سلامتی کونسل میں ’دہشت گردی سے عالمی امن کو لاحق خطرات‘ کے موضوع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ غیر مسلم انتہا پسند اکثر احتساب سے بچ نکلتے ہیں، جبکہ مسلم افراد پر یکطرفہ توجہ دوہرے معیار کی عکاسی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو غیر جانبدارانہ، اصولی اور شفاف ہونا چاہیے۔ سفیر نے خبردار کیا کہ دہشت گرد گروہ اب ڈیجیٹل اسپیس میں متحرک ہو چکے ہیں، جہاں سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کمزور طبقات، خصوصاً نوجوانوں کو شدت پسندی کی طرف مائل کیا جا رہا ہےانہوں نے زور دیا کہ انسدادِ دہشت گردی کی پالیسیوں کو بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے دائرہ کار میں رکھا جائے۔ عاصم افتخار احمد نے پاکستان کو درپیش خطرات کا…