369News

یوٹیوبرڈکی بھائی کیخلاف مقدمہ درج، اثاثوں کا ریکارڈطلب کر لیاگیا

غیر قانونی آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میںگرفتاریوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کیخلاف مقدمہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے درج کیاہے،نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملزم گذشتہ رات بیرون ملک فرار کی کوشش میں پکڑا گیا،ملزم پر غیر قانونی آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے،یوٹیوبر نے یوٹیوب اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ون ایکس بیٹ اور بائنومو جیسی ایپس کو فروغ دیا۔
ایف آئی آرکے مطابق عوام کو جوا بازی اور غیر قانونی سرمایہ کاری میں ملوث کرنے سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے،ملزم کے موبائل سے مشکوک واٹس ایپ نمبرز اور ڈیٹا بھی حاصل کر لیاگیاہےتفتیشی ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض، سب انسپکٹر یاسر رمضان اور ہیڈ کانسٹیبل طاہر شامل ہیں۔
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق یوٹیوبر ڈکی بھائی کے اثاثوں کی چھان بین بھی کی جارہی ہے،ان کے اثاثوں کا ریکارڈطلب کر لیاگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *