369News

(ویب ڈیسک)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی بیٹی ویوین جینا ولسن نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویوین نے 15 مئی کو معروف فیشن برینڈ “وائلڈ فینگ” کی نئی مہم کا حصہ بن کر اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کردیا ہے۔ 21 سالہ ویوین جو مصنفہ جسٹین ولسن اور ایلون مسک کی بیٹی ہیں، نے اس تشہیری مہم کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ مختلف ملبوسات میں ماڈلنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ وائلڈ فینگ کی سی ای او ایما میکلروئے کے مطابق ویوین بہادری، ذہانت اور بے باک شخصیت کی علامت ہیں۔ یاد رہے کہ ویوین نے 2022 میں اپنا نام اور جنس قانونی طور پر تبدیل کرنے کے لیے درخواست دی تھی جس کے باعث وہ خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی تھیں۔ ویوین نہ صرف اس مہم کا چہرہ ہیں بلکہ انہوں نے اس کے لیے ایک خصوصی ٹی شرٹ بھی ڈیزائن کی ہے، جس کی تمام آمدن “دی ٹریور پراجیکٹ” کو دی جائے گی جو LGBTQ+ نوجوانوں کے لیے خودکشی سے بچاؤ اور بحران سے نمٹنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یمنیٰ زیدی سب سے زیادہ لکس اسٹائل ایوارڈز جیتنے والی اداکارہ 

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سب سے زیادہ لکس اسٹائل ایوارڈجیت کرنئی تاریخ رقم کردی۔ باصلاحیت اداکارہ نے نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل “تیرے بن” میں  وہاج علی کے مقابل میرب کا کردارکرکے مقبولیت کی بلندیوں کوچھواتھا،اس ڈرامے پر انہیں بہترین اداکارہ کالکس سٹائل ایوارڈدیاگیاہے جو ان کا چھٹا لکس اسٹائل ایوارڈ ہے۔ اس کامیابی کے بعد یمنیٰ زیدی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والی اداکارہ بن گئی ہیں،اس کامیابی پرانہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک دِل کو چھو لینے والا پیغام شیئر کیاہے۔ یمنیٰ زیدی نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ٹیم، ڈرامے کے پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی،  اسد قریشی اور سب سے بڑھ کر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے اپنے معاون اداکار وہاج علی کا بھی ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ میرب کے ساتھ مرتثم کی موجودگی نے اس کردار کو مکمل کیا، وہاج کا شکریہ کہ اس نے مرتثم کی صورت میں اتنی خوبصورتی سے میرب کا ساتھ نبھایا۔

’میٹ گالا‘ میں پنجاب کی انٹری: دلجیت دوسانجھ کو اپنے انداز سے متاثر کرنے والے مہاراجہ بھوپندر سنگھ کون تھے؟

’پنجابی آ گئے اوئے، لگ گئی نہ آگ۔۔۔‘ انسٹاگرام پر انڈین گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کی تصاویر پر یہ تبصرہ پڑھ کر آپ کو شاید یہ لگے کہ اُن کا کوئی نیا پنجابی گانا یا فلم آ گئی ہے لیکن یہ سب تبصرے دراصل فیشن کی سب سے بڑی تقاریب میں سے ایک یعنی ’میٹ گالا‘ میں دلجیت کے لباس اور انداز کے بارے میں کیے جا رہے ہیں۔ انڈیا سے میٹ گالا میں اپنا ڈیبیو کرنے والی ایک شخصیت دلجیت دوسانجھ بھی ہیں، جو اپنے پنجابی گانوں کی وجہ سے انڈیا اور پاکستان میں خاصے مشہور ہیں۔ سوشل میڈیا پر جیسے ہی دلجیت دوسانجھ کی میٹ گالا کی تصاویر سامنے آئیں تو ان کے فینز نے انھیں پوری پنجابی کمیونٹی کے لیے باعث فخر قرار دیا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میٹ گالا میں بھی دلجیت دوسانجھ نے اپنی پنجابی میراث کو نہیں چھوڑا نہیں بلکہ وہ پٹیالہ کے مہاراجہ بھوپندر سنگھ سے متاثر کن لباس پہن کر اس تقریب میں شریک ہوئے۔ ان کے چوغے پر سنہری رنگ کی کڑھائی سے پنجاب کا نقشہ بنا ہوا تھا جبکہ پنجابی زبان کے کچھ حروف تہجی بھی درج تھے۔ اس کے علاوہ انھوں نے سر پر پگڑی پہن…

’دل والی گلی‘ اور اٹیچڈ واش روم پر بحث: ’بہوؤں میں سے کوئی بھی صبح نہا کر نکلتا تو ساس کا موڈ پورا دن آف رہتا‘

نئی نویلی دلہن کو رخصتی کے بعد پتہ چلتا ہے کہ اُس کہ کمرے میں اٹیچڈ واش روم نہیں ہے۔ صحن میں ایک واش روم ہے جو اُس کے علاوہ بھی کئی افراد کے استعمال میں ہے اور کئی بار تو باقاعدہ باری کے انتظار کے بعد یہ واش روم استعمال کرنے کا موقع ملتا ہے۔ یہ سین یوں تو ’ہم نیوز‘ کے ڈرامے ’دل والی گلی‘ کا ہے، لیکن اِسے دیکھنے کے بعد ناظرین میں سے بہت سی خواتین کو اپنا اپنا وقت یاد آیا جب شادی کے بعد، خصوصاً شروع کے دنوں میں، وہ واش روم کی پرائیویسی کو ترستی تھیں۔ مڈل کلاس جوائنٹ فیملی میں بیاہ کر آنے کے بعد اب تک شاید کچن کے مسائل ڈسکس ہوئے ہیں لیکن کسی ڈرامے میں اٹیچڈ واش روم کا مسئلہ شاید پہلی بار ڈسکس ہوا ہے۔ اور ناظرین کے مطابق یہی وجہ ہے کہ ’دل والی گلی‘ انھیں کافی پسند آ رہا ہے۔ واش روم سے شروع ہونے والے پرائیویسی کے مسائل، شادی شدہ زندگی کے ہر معاملے پر کیسےاثرانداز ہوتے ہیں؟ اس ڈرامے میں بظاہر ہلکے پھلکے لیکن انتہائی حساس طریقے سے اِن تمام مسائل پر بات کی گئی ہے۔ یہ ڈرامہ ’ہم ٹی وی‘ کے رمضان کے…

ہانیہ عامر کا بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب، خود سے منسوب جھوٹی خبروں کی سختی سے تردید

ویب ڈیسکMay 02, 2025 facebooktwitterwhatsappmail فوٹو : فائل پاکستان شوبز کی خوبرو اداکار ہانیہ عامر نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے حالیہ واقعات کے تناظر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے اُن سے منسوب کیے گئے جھوٹے بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایک عوامی بیان جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں اداکارہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ اُن سے منسوب کیے جانے والے کسی بھی جملے یا رائے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اور وہ ایسی کوئی بات نہیں کرتیں جو نفرت یا غلط فہمی کو جنم دے۔ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ان مشکل حالات میں ایک دوسرے کے لیے ہمدردی، نرمی اور سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت معاشرے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حساس ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط طرزِ عمل اختیار کرنا ناگزیر ہے۔ ویب ڈیسکMay 02, 2025 facebooktwitterwhatsappmail فوٹو : فائل پاکستان شوبز کی خوبرو اداکار ہانیہ عامر نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے حالیہ واقعات کے تناظر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے اُن سے…

والدین کو فون کرکے میری موت کا پوچھا جا رہا ہے؛ علیزے شاہ

ماڈل اور اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ اب چیزیں برداشت سے باہر ہوچکی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کا رویہ ناقابل برداشت ہوگیا۔ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا تھا لیکن آج انھوں نے ایک پوسٹ میں نہایت غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کے برتاؤ پر افسوس کا اظہار کا ہے۔ علیزے شاہ نے کہا کہ میڈیا والے میرے والدین کو فون کرکے ان سے میری موت کے بارے میں سوال کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ کافی تکلیف دہ بات ہے۔ ایسی باتوں سے میں پہلے ہی ذہنی اذیت اور کوفت میں مبتلا تھی اور اب تو جسمانی تکلیف میں بھی مبتلا ہوچکی ہوں۔ علیزے شاہ نے کہا کہ جن میں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تمام چیزیں ہٹا دی تھیں تب بھی اپنئی بائیو میں لکھا تھا کہ زندہ ہوں۔لیکن اس کے باوجود افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ صرف سوشل میڈیا بلکہ اب میڈیا میں بھی واپس نہیں آئیں گی۔ چیزیں اب برداشت سے باہر ہوگئی ہیں۔

جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف پر اداکارہ کیخلاف تحقیقات شروع

بھارتی اداکارہ چھایا قدم کے خلاف جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ چھایا قدم کی جانب سے جنگلی اور معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف کے بعد محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے مانیٹر لیزارڈ (گو) اور سیہہ (خارپشت) کا گوشت کھایا ہے، جو کہ قانونی طور پر محفوظ جانوروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد ممبئی میں جانوروں اور درختوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم “پلانٹ اینڈ اینیمل ویلفیئر سوسائٹی” نے ان کے خلاف باقاعدہ پولیس می شکایت درج کروا دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھایا قدم کو جلد تفتیش کے لیے طلب کیا جائے گا۔ محکمہ جنگلات کے ایک افسر نے بتایا کہ وہ اداکارہ سے فون پر رابطے میں ہیں، اور انہوں نے مطلع کیا ہے کہ وہ اس وقت شہر سے باہر ہیں اور چند روز میں واپس آئیں گی۔ یاد رہے کہ یہ بیان اداکارہ چھایا قدم کے جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے کے بیان کے  بعد سوشل میڈیا پر بھی انہیں شدید تنقید…