369News

سینیٹ الیکشن ،پیپلزپارٹی کی امیدوار ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دستبردار

ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر سینٹ انتخابات کے لئے پیپلزپارٹی کی امیدوار ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دستبردارہوگئیں۔ثانیہ نشتر کی خالی ہونےوالی نشست پر سینٹ انتخابات کے لئےراحیلہ بی بی نے دستبردار ہونے سے متعلق ریٹرننگ آفیسر کو خط لکھ دیاہے۔ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر سینٹ انتخابات کے لئے پیپلزپارٹی کی امیدوار ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دستبردارہوگئیں۔ثانیہ نشتر کی خالی ہونےوالی نشست پر سینٹ انتخابات کے لئےراحیلہ بی بی نے دستبردار ہونے سے متعلق ریٹرننگ آفیسر کو خط لکھ دیاہے۔

  آسٹریلیا کا 16سال سے کم عمربچوں پر یوٹیوب کے استعمال پر پابندی کا اعلان

آسٹریلیا نے بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر دنیا کی پہلی جامع پابندی کے تحت یوٹیوب کو بھی شامل کر لیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق  ابتدائی طور پر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا، تاہم اب حکومت نے یہ فیصلہ واپس لیتے ہوئے یوٹیوب کو بھی ان پلیٹ فارمز میں شامل کر دیا ہے جن پر پابندی دسمبر سے نافذ ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق  اس پابندی کے تحت 16 سال سے کم عمر بچے یوٹیوب ویڈیوز تو دیکھ سکیں گے، لیکن انہیں پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی، جو ویڈیوز اپ لوڈ کرنے یا کمنٹس جیسے انٹریکشن کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ یوٹیوب، جو گوگل کی ملکیت ہے، کا مؤقف تھا کہ اسے سوشل میڈیا کے زمرے میں شامل نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ نوجوانوں کے لیے “فائدہ مند اور تعلیمی مواد فراہم کرتا ہے”۔ تاہم آسٹریلیا کی ای سیفٹی کمشنر جولی انمین گرانٹ نے یوٹیوب کو پابندی میں شامل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ 10 سے 15 سال کی عمر کے بچوں میں ” نقصان دہ مواد” دیکھنے کے حوالے سے یہ سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والا پلیٹ…

آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے  سکواڈز کا اعلان

آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سکواڈز کا اعلان کردیا، دونوں  سکواڈ میں 14، 14 کھلاڑی ہوں گے، دونوں فارمیٹس میں قیادت مچل مارش کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کیلئے 14، 14 رکنی اسکواڈز کا اعلان کردیا، مچل مارش دونوں فارمیٹس میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 اور ون ڈے سیریز ڈارون، کیئرنز اور مکائے میں کھیلی جائیں گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز اور مچل  سٹارک ون ڈے سیریز کا حصہ نہیں ہیں، مچل اوون کو شاندار کارکردگی پر پہلی بار ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، ٹریوس ہیڈ اور جوش ہیزل ووڈ دونوں فارمیٹس میں شامل ہیں، میتھیو شارٹ بھی انجری سے صحتیابی کے بعد اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، اسپنر میٹ کوہنمن ٹی 20 اسکواڈ میں شامل ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ لیانس مورس کی پاکستان کیخلاف نومبر کے بعد پہلی بار  سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، شان ایبٹ، جیک فریزر، مک گریک، تانویرد سنگھا، کوپر کونیلی اور ایرون ہارڈی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی : امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا تیل کے ذخائر کے معاملے پر مل کر کام کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ شراکت داری کی قیادت کرنیوالی کمپنی کا چناؤ کیا جارہا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شاید ایک دن ایسا آئے جب پاکستان تیل بھارت کو بیچے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں تجارتی معاہدے کرنے میں انتہائی مصروف ہیں، انہوں نے بہت سے ممالک سے بات کی ہے اور ہر رہنما امریکا کو بہت خوش کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ اس بیان سے کچھ گھنٹے قبل امریکا نے بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا تھا۔

 سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر سستا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 554 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 934 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ ، 40 ہزار کی حد عبور کر لی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 65 کروڑ 21 لاکھ 84 ہزار 727 روپے مالیت کے 21 کروڑ 39 لاکھ 94 ہزار 569 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 11 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔

وزیراعظم نے سپیکر کو ’وزیراعظم‘ کہہ کر پکارا،ایوان قہقہوں سے گونج اُٹھا،ویڈیو بھی وائرل

 کینیڈا کی پارلیمنٹ میں منگل کے روز ایک دلچسپ لمحہ اُس وقت دیکھنے میں آیا جب وزیراعظم مارک کارنی نے ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر فرانسس اسکارپالیجیا کو غلطی سے “وزیراعظم” کہہ کر مخاطب کر دیا جس نے ایوان کے دونوں جانب موجود ارکان کو زور دار قہقہے لگانے پر مجبور کر دیااور اس کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔  واقعہ اس وقت پیش آیا جب سوال و جواب کے سیشن کے دوران وزیراعظم کارنی حزب اختلاف کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے،ایوانِ نمائندگان کے قواعد کے مطابق، تمام سوالات اور جوابات سپیکر کے ذریعے دیے اور سنے جاتے ہیں،اسی روایت کے تحت کارنی نے بات کا آغاز کیا لیکن کہہ بیٹھے  “مسٹر پرائم منسٹر۔”

موسلادھار بار شیں ، ندی ، نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ، ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کر دیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، نارووال، لاہور، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش ہونے کا امکان ہے۔  پشاور، دیر، چترال، سوات، بونیر، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مالاکنڈ، مردان، صوابی، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ٹانک میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ سندھ میں بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ سانگھڑ، عمر کوٹ، تھرپارکر، مٹھی اور میرپور خاص میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے لیکن بارکھان، موسی خیل، لورالائی، خضدار اور آواران میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کر دیا گیا،دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی، دریائے سندھ میں…

وزیراعظم کا پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں پیشرفت پر اظہار اطمینان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب عادل بیسالوف کی قیادت میں کرغزستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد پاکستان اور کرغزستان کے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے پانچویں (آئی جی سی) اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے جس کا مقصد متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد کا خیر مقدم کیا اور آئی جی سی کے پانچویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان پروٹوکول اور مفاہمت کی متعدد یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کو سراہا اور انہیں تجارت، توانائی، تعاون، روابط اور عوامی تبادلوں کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ وزیر اعظم نے آئی جی سی کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور معاہدوں کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے انکی مؤثر و بروقت پیروری کی اہمیت پر زور دیا۔ عزت مآب عادل بیسالوف نے دونوں ممالک کے مابین قریبی…

اونٹ کا ایک آنسو انسانی جان بچا سکتا ہے: تحقیق

نیشنل ریسرچ سینٹر آن کیملز کے محققین کی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی  کہ اونٹ کے آنسو بہت قیمتی ہیں اور انسان کی جان بھی بچا سکتے ہیں۔ راجستھان میں نیشنل ریسرچ سینٹر آن کیملز کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں یہ دریافت کیا ہے کہ اونٹ کے آنسو اور اینٹی باڈیز سانپوں کی 26 مختلف اقسام کے زہر کا اثر ختم کرنے کیلئے موثر دوا کے طور پر کام کر سکتی ہیں،تحقیق کے نتائج کے مطابق اونٹ کے آنسوؤں اور خون سے حاصل کی جانے والی اینٹی باڈیز زہر کے مہلک اثرات کو بے اثر کر سکتے ہیں خاص طور پر زہر کے ان اثرات کو جو خون بہنے میں روکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔ یہ اینٹی ڈوٹ ناصرف زہر کے مہلک اثرات کو بےاثر کرنے کے لیے زیادہ مؤثر ثابت ہوا ہے بلکہ ہارس امیونوگلوبلین (IgG) پر مبنی روایتی علاج کے مقابلے میں کم خطرناک بھی ہے،اس تحقیق کے نتائج کو سانپ کے کاٹنے سے ہونے والی اموات اور معذوریوں سے دوچار ہونے والے خطوں اور خاص طور پر بھارت کے دیہی علاقوں کیلئے گیم چینجر کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔

بابر اعظم اور نسیم شاہ  کی بارش میں نہاتے ویڈیو پر شائقین کےدلچسپ تبصرے

لاہور کی بارش نے فاسٹ بالر نسیم شاہ اور سابق کپتان بابر اعظم کو بھی بچہ بننے پر مجبور کر دیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فاسٹ بالر نے اسٹوری شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کھلاڑی بارش میں بچوں کی طرح کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔دونوں کھلاڑی بارش سے پچ کو محفوظ رکھنے کے لیے بچھائی گئی چادر پر پھسلنے کا مقابلہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتی اس ویڈیو کے کمنٹس میں صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ شایقین امید کر رہے ہیں کہ دونوں کھلاڑی جلد بھر پور انداز میں ٹیم میں واپسی کریں گے۔