369News

سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آخری روز 

سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز ہے،نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی  جاری رہے گی۔ وزارت کی درخواست پر سٹیٹ بینک نے نامزد بینک کھولنے کےاحکامات جاری کر رکھے ہیں ،وزرات مذہبی امور کا کہنا ہےکہ درخوستوں کی مطلوبہ تعداد پوری ہوتے ہی بکنگ روک دی جائے گی،پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر وصول شدہ حج درخواستیں کامیاب قرار پائیں گی۔ ترجمان  وزارت مذہبی امور کےمطابق درخواست گزاربینک سے کمپیوٹرائزڈ رسید ضرورحاصل کریں،وزارت کے آن لائن پورٹل یا پاک حج 2026 ایپ پر اپنے کوائف ضرور چیک کر لیں۔

 بھارتی یوم آزادی کی تقریب پر سکھوں کا سفارتخانے کا گھیراؤ، خالصتان کے نعرے گونج اٹھے

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی یوم آزادی کی تقریب کے دوران کشیدہ مناظر دیکھنے میں آئے جب سکھ مظاہرین کی بڑی تعداد نے بھارتی سفارتخانے کا گھیراؤ کرلیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں خالصتان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور ’’بھارت مردہ باد‘‘اور’’قاتل مودی‘‘ جیسے شدید نعرے لگائے۔ خالصتان کونسل کے سربراہ ڈاکٹرگُربخش سنگھ سندھو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 17 اگست کو خالصتان ریفرنڈم کیلئے ہزاروں سکھ واشنگٹن پہنچ رہے ہیں، وہ دن دورنہیں جب بھارتی پنجاب کو آزاد کرا کے خالصتان قائم کیا جائیگا۔ مظاہرین نے سفارتخانے کے باہرکئی گھنٹوں تک دھرنا دیا اوربھارتی حکومت کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کیا، بھارتی حکام نے احتجاج پرکسی ردعمل سے گریزکیا تاہم تقریب کے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئےیہ مظاہرہ خالصتان تحریک کے بین الاقوامی سطح پرجاری اثرات کا ایک اورمظہرسمجھا جا رہا ہے جو بھارت کے لیے سفارتی محاذ پرایک چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات، روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاق نہ ہوسکا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات میں روس یوکرین جنگ بندی کے حوالے سے کوئی اتفاق نہ ہوسکا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، دونوں صدور کی ملاقات تقریبا 4 گھنٹےتک جاری رہی، ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شریک تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوری جنگ بندی نہیں ہو سکی مگر ہم اس کے قریب ہیں، پیوٹن لوگوں کے قتل عام کو ختم کرناچاہتے ہیں، بہت تعمیری ملاقات رہی، بہت سے باتوں پر اتفاق ہوا، ہم نے کچھ زبردست پیشرفت کی ہے، صدر پیوٹن سے ملاقات کے حوالے سے کئی رہنماؤں کو فون کروں گا، سب سے پہلے یوکرینی صدر زیلنسکی کو ٹیلی فون کروں گاروسی صدر پیوٹن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدرٹرمپ سے ملاقات مثبت اور تعمیری رہی، میرے اور صدر ٹرمپ کے درمیان اچھے اور براہ راست رابطے ہیں، ہم اخلاص کے ساتھ یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، امید ہے یوکرین، یورپی طاقتیں امن مذاکرات کو سبوتاژ نہیں کریں گی، ہم دونوں تنازع ختم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ صدر پیوٹن نے…

طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے325 سے زائد افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشگوئی

خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں  طوفانی بارشوں، بادل پھٹنے ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں اب تک 325 سے زائد  افراد جاں بحق ہو گئے۔ صرف بونیر میں قدرتی آفت 213 زندگیاں لے گئی جبکہ کئی افراد لاپتا ہو گئے۔ مانسہرہ میں بھی سیلابی ریلے اور تودے گرنے کے واقعات میں 20 افراد جاں بحق ہوئےمانسہرہ ضلعی انتظامیہ نے بٹل حلیم ڈھیری میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ,مانسہرہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 20 افراد سیلابی ریلے کی زد میں آکر بہہ گئے تھے مانسہرہ بہہ جانے والوں میں 17 کا تعلق ضلع مانسہرہ جبکہ تین کا تعلق ضلع بٹگرام سے تھا.مانسہرہ ابتک 15 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں،مانسہرہ 5 افراد کی لاشوں کی تلاش ابتک نہیں ہو سکیہری پور تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش خطرناک حد تک پہنچ گئی۔  سپل وے کھولنے سے ایک نجی ہوٹل ڈوب گیا ۔ انتظامیہ نے ہوٹل خالی کروا لیا ہے ۔ تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے ۔اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1548 فٹ تک پہنچ چکی…

حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

لاہور سمیت ملک بھر میں حضرت محمد ﷺ کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا چہلم روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر سے علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوں گے جن میں نوحہ خوانی اور ماتم برپا کر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ لاہور میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام اور صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری ؒ کے عرس کے آخری روز کے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، عزاداری جلوسوں، مجالس اور عرس کی تقریبات کے لئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے مقدس پروگراموں کا پرامن اور محفوظ انعقاد یقینی بنائیں گے، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد مذہبی ہم آہنگی، بین المسالک اتحاد اور رواداری کو فروغ دیںانہوں نے کہا ہے کہ مجالس، عزاداری جلوسوں، عرس تقریبات کو بھرپور سکیورٹی انتظامات فراہم کر رہے ہیں، چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر 644 مجالس منعقد، 392 عزاداری جلوس برآمد ہو رہے ہیں جن کیلئے 37 ہزار سے زائد پولیس افسران…

بھارت کا چین کیساتھ 5 سال بعد سرحدی تجارت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

بھارت اور چین 5 سال بعد سرحدی تجارت دوبارہ شروع کرنے  پر  بات چیت کر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ کے محصولات سے متاثرہ عالمی تجارتی نظام میں بھارت چین تعلقات میں نرمی لانے پر مجبور ہوئے ہیں۔ ماضی میں برف پوش اور بلند و بالا ہمالیائی سرحدی راستوں سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تجارت ہوتی تھی تاہم اس کا حجم کم ہوتا تھا لیکن پھر بھی اس کی بحالی کو علامتی طور پر اہم سمجھا جا رہا ہے۔ دونوں بڑی اقتصادی طاقتیں طویل عرصے سے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک اثر و رسوخ کے لیے مقابلہ کرتی رہی ہیں تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کے نظام سے پیدا ہونے والے عالمی تجارتی اور جغرافیائی سیاسی بحران کے تناظر میں دونوں ممالک تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیںگزشتہ روز بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت تمام نامزد تجارتی پوائنٹس یعنی اتراکھنڈ میں لیپولیکھ پاس، ہماچل پردیش میں شپکی لا پاس اور سکم میں ناتھو لا پاس کے ذریعے سرحدی تجارت کو دوبارہ شروع کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے چینی حکام کے ساتھ گفتگو کرراہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

ڈمپل کوئین ہانیہ عامر  دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل

ڈمپل کوئین ہانیہ عامرنے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا،وہ  دنیا کی 10 خوب صورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔آئی ایم بی ڈی نے 2025 اور 2026 کی 10 خوب صورت ترین اداکاراؤں کی فہرست جاری کی ہے جس میں انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (آئی ایم بی ڈی) نےہانیہ عامرکو چھٹی خوب صورت اداکارہ قرار دیاگیاہےڈمپل کوئین ہانیہ عامر بلاک بسٹر پاکستانی ڈراموں سمیت بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیںانسٹا گرام پر بھی ان کے مداحوں کی تعداد 1 کروڑ سے زائد ہے،ان کی کچھ عرصہ قبل ریلیزہونےوالی بھارتی پنجابی فلم’’سردارجی تھری‘‘کوبہت پسندکیاگیاہے

لوئردیر،باجوڑ میں بارشوں اورآسمانی بجلی گرنےسے16افراد جاں بحق

 لوئر دیر میں  موسلاھار بارشوں  سے تباہی ،باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔  تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچا دی، دیرلوئر میں شدید اور موسلاھار بارشوں نے تباہی مچا دی۔میدان سوری پاؤ کے علاقے میں مکان کی چھت گر گئی ،5افراد جاں بحق  جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ۔ باجوڑ  میں  آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی، متعدد گھروں کوبھی نقصان پہنچا۔آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ باجوڑکی تحصیل سلارزو کے قریب پیش آیا۔ جہاں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئیمقامی ذرائع کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے علاقے میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ راستہ بند ہونے سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی آبادی اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔  یاد رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کی تحصیل نصیر آباد میں کلاوڈ برسٹ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز اور نواحی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں حبس ،مطلع جزوی ابر…

وزیراعظم نے گوادر میں بجلی اور پانی کے بحران کا نوٹس لے لیا 

وزیراعظم شہبازشریف نے گوادر میں بجلی اور پانی بحران کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے گوادر کیلئے فوری خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی، وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کمیٹی بنادی ہےکمیٹی میں وزیراعلیٰ بلوچستان، وزارت پلاننگ، بحری امور، توانائی کے وزرا اور سیکریٹریز شامل ہیں، کمیٹی مقررہ مدت میں سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی، گوادر کے بجلی اور پانی کے مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جائے گا۔

 وزیر خزانہ کا جلد شرح سود میں مزید کمی اور بجلی سستی کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے جلد شرح سود میں مزید کمی کا اعلان جلد کیا جائے گا اور بجلی بھی سستی کی جائے گی۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا اقتصادی میدان میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف عالمی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں، ایک تیسری عالمی ریٹنگ بھی پاکستان کی معاشی کامیابیوں کا اعلان کرے گی۔ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی لائی گئی ہے، شرح سود میں جلد مزید کمی کا اعلان بھی کیا جائے گاان کہنا تھا مانتا ہوں ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ایک بڑا اضافہ ہے لیکن جیسے جیسے قرضوں کی ادائیگی ہو گی یہ صورتحال بہتر ہوگی، ریاستی ملکی اداروں کی نجکاری کا عمل تیزی سے جاری رہے گا جبکہ حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار زرعی آمدنی کو بھی ٹیکس نظام کا حصہ بنایا گیا ہے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا جتنی مالیاتی اسپیس میسر تھی اس کے مطابق تنخواہ داروں کو…