369News

وزیراعظم نے گوادر میں بجلی اور پانی کے بحران کا نوٹس لے لیا 

وزیراعظم شہبازشریف نے گوادر میں بجلی اور پانی بحران کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے گوادر کیلئے فوری خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی، وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کمیٹی بنادی ہےکمیٹی میں وزیراعلیٰ بلوچستان، وزارت پلاننگ، بحری امور، توانائی کے وزرا اور سیکریٹریز شامل ہیں، کمیٹی مقررہ مدت میں سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی، گوادر کے بجلی اور پانی کے مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *