369News

لوئردیر،باجوڑ میں بارشوں اورآسمانی بجلی گرنےسے16افراد جاں بحق

 لوئر دیر میں  موسلاھار بارشوں  سے تباہی ،باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچا دی، دیرلوئر میں شدید اور موسلاھار بارشوں نے تباہی مچا دی۔میدان سوری پاؤ کے علاقے میں مکان کی چھت گر گئی ،5افراد جاں بحق  جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ۔

باجوڑ  میں  آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی، متعدد گھروں کوبھی نقصان پہنچا۔آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ باجوڑکی تحصیل سلارزو کے قریب پیش آیا۔ جہاں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئیمقامی ذرائع کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے علاقے میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ راستہ بند ہونے سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی آبادی اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کی تحصیل نصیر آباد میں کلاوڈ برسٹ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز اور نواحی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں حبس ،مطلع جزوی ابر آلود،آج بوندا باندی ہوگی۔ 

سوات میں بھی  شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی،مینگورہ کےوسط میں بہنے والی ندی میں طغیانی کے باعث متعدد مقامات پرمکانات اورعمارتیں زیرآب آگئیں،جسکے بعد ضلع بھرمیں انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *