369News

مون سون کو بریک لگ گئی ،گلگت کےدنیور نالے میں  لینڈ سلائینڈگ،ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق

مون سون کوبریک گرمی دوبارہ شروع ،گلگت کےدنیور نالے میں  لینڈ سلائینڈگ،ملبے تلے دب کر  8 رضاکار جاں بحق ہوگئے ۔

  تفصیلات کے مطابق  ملک میں جاری موسلادھار بارشوں کے سلسسلہ  کو بریک لگ گئی ، محکمہ موسمیات کے  مطابق آج سے ملک بھر میں گرمی کی شدت  میں اضافے کا امکان ہے ،  درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے ۔

 محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ہلکی بارش کی نوید سنادی،لاہور کاموسم بھی گرم ہونے لگا. دوسری جانب  گلگت کے دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد کے ابھی تک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، حادثے میں زخمی 3 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا بھی عمل جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *