لیسکو نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا عمل شروع کر دیا۔
لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی نے سیلاب کی وجہ سے میٹر ریڈنگ نہ ہونے پر صارفین کواستعمال کے مطابق اوسط بلز کا اجراء کیا گیاہے۔
کمپنی کے مطابق راوی روڈ، گلشن راوی اور شاہ پور ڈویژن کے علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں،قصور کے متعدد علاقے بھی سیلاب کی زد میں آئے وہاں بھی مقررہ تاریخ میں توسیع ہو گی،متاثرہ صارفین متعلقہ دفاتر سے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کروا سکتے ہیں۔
لیسکوذرائع کے مطابق سیلاب کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں صارفین کے میٹرز کی ریڈنگ نہیں لی جا سکی،گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے کنکشنز کی ریڈنگ لینے میں دشواری کا سامنا رہا،ریڈنگ کا حصول نا ممکن ہونے پر صارفین کو اوسط بلز بجھوائے گئے ہیں۔لیسکو کے زیرانتظام متعدد علاقوں میں ریڈنگ کے مقررہ دنوں میں سیلاب آیااورسیلاب کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے میٹر ریڈرزکے لئے ریڈنگ لینا نا ممکن ہوگیاجس کے بعد وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں مقررہ تاریخ میں توسیع کی جائیگی۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع