Pak o Ind Jang : Okara Ihtijaj : Nadia Malik : 369News.pk
ڈمپل کوئین ہانیہ عامرنے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا،وہ دنیا کی 10 خوب صورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔آئی ایم بی ڈی نے 2025 اور 2026 کی 10 خوب صورت ترین اداکاراؤں کی فہرست جاری کی ہے جس میں انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (آئی ایم بی ڈی) نےہانیہ عامرکو چھٹی خوب صورت اداکارہ قرار دیاگیاہےڈمپل کوئین ہانیہ عامر بلاک بسٹر پاکستانی ڈراموں سمیت بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیںانسٹا گرام پر بھی ان کے مداحوں کی تعداد 1 کروڑ سے زائد ہے،ان کی کچھ عرصہ قبل ریلیزہونےوالی بھارتی پنجابی فلم’’سردارجی تھری‘‘کوبہت پسندکیاگیاہے
فرانس کے جنگلات میں لگنے والی شدید ترین آگ سے ایک خاتون سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی 75 سالہ تاریخ میں لگنے والی شدید ترین آگ 17 ہزار ہیکٹر رقبے پر پھیل چکی ہے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو بجھانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ فرانسیس حکام نے مزید بتا کہ اس وقت 2 ہزار فائر فائٹرز اور 500 آگ بجھانے والی گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ جنوبی فرانس میں لگنے والی شدید آگ سے اب تک ایک خاتون سمیت 13 افراد ہلاک جبکہ 11 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے ہیں جن 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کردیا۔ ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق پروازوں میں پالتو پرندے،بلی، کتے، پان کے پتے اور جنرل کارگو کے نئے نرخ جاری کیے گیے ہیں۔ ا پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50 فیصد اضافہ اور ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا ہے،ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق کارگو چارجز 5 سال بعد بڑھائے گئے ہیں۔