گزشتہ رات سے اب تک 12 بھارتی ڈرون مار گرائے، 4 فوجی اہلکار زخمی: آئی ایس پی آر
بھارت نے 7 مئی کی صبح پاکستان بھر میں ’آپریشن سندھ‘ کے تحت حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چھ علاقوں میں مختلف ہتھیاروں کے ساتھ 24 اثرات رپورٹ ہوئے۔ 31 پاکستانی شہری جاں بحق، 57 زخمی پاکستان کی فوج نے فوری جواب دیا۔ 5 بھارتی جیٹ طیارے مار گرائے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور چیک پوسٹیں تباہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی رات سے 12 بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔ 1 شہری ہلاک، 1 زخمی؛ 4 فوجی اہلکار زخمی پی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ پہلگام سانحے کے بعد اسلام آباد کی جانب سے آنے والے بھارتی فوجی حملے کی مسلسل انتباہ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی،نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں کی گئی اس ملاقات میں سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل کو جولائی میں سلامتی کونسل کے مجوزہ پروگرام آف ورک سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ کہ پاکستان، سلامتی کونسل کی اپنی صدارت کو کھلے، شفاف اور مشاورتی انداز میں انجام دے گا۔ انتونیو گوتریس اور عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود اہم اور فوری نوعیت کے عالمی امن و سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس میں مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال، افریقہ، یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکا میں ہونے والی پیش رفت اور اقوام متحدہ کی امن مشنز کے ذریعے سلامتی کونسل کے مقاصد کے فروغ میں ان کے کردار پر بھی گفتگو شامل تھی۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد و اصولوں کی پاسداری اور تنازعات کے پر امن حل کے ذریعے عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے رکن ممالک کے درمیان مضبوط عزم موجود ہے۔ سفیر عاصم نے پیچیدہ عالمی چیلنجوں…
نئے بجٹ میں 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کیے جانے کا امکان ہے جب کہ یوٹیوبرز اور فری لانسرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کیے جانے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے دوسری طرف تمام شعبوں میں دیا گیا ٹیکس استثنا ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ گریڈ ایک تا 16 کے سرکاری ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے اور پنشنرز کے لیے بھی 10 فیصد اضافے کی تجویز بجٹ میں شامل ہے۔ پنشن کی مد میں 1 ہزار 55 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ یوٹیوبرز، فری لانسرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس اقدامات متعارف کرانے کی تجویز ہے۔ ریٹیلرز پر ٹیکس وصولی کو بھی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نان فائلرز پر جی ایس ٹی 20 فیصد کیے جانے اور بینک سے 50 ہزار روپے سے زیادہ کیش نکلوانے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کی تیاری کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو…
چین کے صوبےچنھگائی میں ییلو ریور پر زیرِ تعمیر پل کا درمیانی حصہ گرنے سے 12 افراد ہلاک اور 4 لاپتاہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پل کی تعمیر کے دوران سٹیل کیبل اچانک ٹوٹ گئی جس کے باعث پل کا درمیانی حصہ ٹوٹ کر دریا میں جاگرا۔ چینی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت 15 مزدور اور ایک پروجیکٹ منیجر موقع پر موجود تھے۔ ابتدائی طور پر 7 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی تاہم بعد میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی جبکہ 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں