369News

ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی بارش کر دی،کئی عمارتیں تباہ، 4 ہلاک، 60 سے زائدزخمی

حملوں میں تل ابیب میں جوہری تحقیقاتی مرکز کو نشانہ بنایاگیا، فوجی ہیڈکوارٹر ملیامیٹ ،اسرائیل کا دفاعی نظام آئرن ڈوم ناکام

حملوں میں تل ابیب میں جوہری تحقیقاتی مرکز کو نشانہ بنایاگیا، فوجی ہیڈکوارٹر ملیامیٹ ،اسرائیل کا دفاعی نظام آئرن ڈوم ناکامایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، میزائلوں کی بارش کردی، کئی عمارتیں مکمل تباہ، 4 اسرائیلی ہلاک، 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق ایران نے پانچویں مرحلے میں اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی ،  پانچویں مرحلےمیں کئی میزائل داغے گئے ۔ تل ابیب میں اسرائیل کے جوہری تحقیقاتی مرکز کو نشانہ بنایاگیا۔

ایران کا اسرائیل کیخلاف وعدہ صادق سوم آپریشن جاری ہے۔ اسرائیل کے خلاف حملوں میں شدت۔رات بھر اسرائیل کے مختلف شہروں میں ایران میزائل برساتا رہا، ہر طرف سائرنز کی گونج۔ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر ملیامیٹ ہو گیا ۔

اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔ اسرائیل کا دفاعی نظام آئرن ڈوم ناکام، کئی عمارتیں مکمل تباہ، 4 اسرائیلی ہلاک، 60 سے زیادہ زخمی۔ تل ابیب میں اسرائیلی فوجی اڈے کونشانہ بنایاگیا۔

یروشلم اور مقبوضہ بیت المقدس میں بھی دھماکے سنے  گئے ۔بیلسٹک میزائل اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت سمیت متعدد مقامات پر گرے۔اسرائیلیوں کی بڑی تعدادبنکروں میں جاگھسی۔ حملوں سے اسرائیل کے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم  ہو گیا۔

 یاد  رہے کہ اس سے قبل ایران نے اسرائیل کے 2 لڑاکا طیارے مارگرا نے کا دعوی کرتے ہو ئے  خاتون پائلٹ کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا ۔ ایران نے پہلے حملے میں 100، دوسرے میں 50 اور تیسرے حملے میں بھی تقریباً 50 میزائل شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *