369News

چین: زیر تعمیر پل گر گیا،12 ہلاک،4 لاپتہ

چین کے صوبےچنھگائی میں ییلو ریور پر زیرِ تعمیر پل کا درمیانی حصہ گرنے سے 12 افراد ہلاک اور 4 لاپتاہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پل کی تعمیر کے دوران سٹیل کیبل اچانک ٹوٹ گئی جس کے باعث پل کا درمیانی حصہ ٹوٹ کر دریا میں جاگرا۔

 چینی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت 15 مزدور اور ایک پروجیکٹ منیجر  موقع پر موجود تھے۔

ابتدائی طور پر 7 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی تاہم بعد میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی جبکہ 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *