369News

اپر دیر،ہنگو : فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک، شہری سمیت 3 اہلکار شہید

اپر دیر میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک، ایک شہری شہید ، ہنگو میں ایف سی قلعے پر حملے میں 3 اہلکار شہید، 17 زخمی ہو گئے  ۔

     تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئی  ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری شہید ہوگیا۔

ڈی پی او اپردیر کے مطابق کل سے مختلف علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف مشترکہ آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔ آپریشن کے دوران تحصیل دیر کے علاقوں دوبندو، بریکوٹ، سلام کوٹ ہاتن درہ میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئےآپریشن میں علاقے سلام کوٹ کا ایک شہری شہید جبکہ8پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، شہید یار محمد کا نماز جنازہ رات گئے پولیس لائن میں ادا کردیا گیا

پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد 14 اگست کی رات پناہ کوٹ دیر میں پولیس وین پر حملے میں ملوث تھے۔ حملے مین 3 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں شہری شہید ہوا ، شہید شہری کی نماز جنازہ پولیس لائن دیر میں ادا کردی گئی۔

دوسری جانب ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے دو آبہ میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے قلعے پر حملے میں 3 اہلکار شہید اور 17 زخمی ہو گئے۔

ایس پی آپریشنز اسد زبیر کے مطابق دوآبہ کے علاقے طورہ وڑی میں فیڈرل کانسٹیبلری قلعے پر حملہ کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 17 زخمی ہوئے۔

ایس پی آپریشنز کا بتانا ہے کہ پولیس اور ایف سی کی بھرپور جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔

ایس پی اسد زبیر کا کہنا ہے کہ زخمی اہل کاروں کو دوآبہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *