ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی،کشتی میں 19 افراد سوار تھے، 18 افراد کوادھر بہاولنگر کی بستی کلر والی کےمقام پردریائےستلج میں 12 سال کابچہ ڈوب کرجاں بحق ہو گیا۔ بچا لیا گیا جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔
کشتی اوباڑو جنوبی قائد ملت سکول کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، حادثےکا شکار ہونے والی کشتی نے سیلاب متاثرین کو موضع دراب پور سے ریسکیو کیا تھا۔
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کےعلاقےلتی ماڑی میں بھی سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں 10 سے زائد افراد سوار تھے، مزید ایک شخص نےکشتی میں لٹکنے کی کوشش کی تو کشتی اپنا توازن کھو کر الٹ گئی،خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔