ڈی جی خان کی وڈورندی میں بڑاسیلابی ریلہ ،شکرگڑھ کے قریب نالہ بیئں بپھرگیا،ہری پور میں لینڈ سلائیڈنگ،متعدد سڑکیں بلاک
ون سون کا نیا سپیل سے دریا بپھرنے لگے ، ندی نالوں میں طغیانی ، تربیلا ڈیم کے سپل وے کھولنے سے دریائے سندھ میں سیلاب، درجنوں دیہات کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کے دھوان دھار سپیل نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے موسلادھار بارش سے ہر طرف جل تھل ایک ہو گیا ۔ بارشوں سے دریابپھرنے لگے،ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔
تربیلااسپل وےکھولنےسےدریائے سندھ میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی جس سے کئی دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔
ڈی جی خان کی وڈورندی میں بڑاسیلابی ریلہ ،درجنوں دیہات کا تحصیل غازی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ،شکرگڑھ کے قریب نالہ بیئں بپھرگیا۔ہری پور میں طوفانی بارش سےلینڈ سلائیڈنگ،متعدد سڑکیں بلاک ہوگئیں۔
صوابی میں موسلادھار بارش سے سڑکیں بند ہو گئیں ،بلوچستان کےعلاقےواشک میں ندی میں طغیانی آگئی۔
دوسری جانب ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر وزیراعظم شہبازشریف نے این ڈے ایم اے اور انتظامیہ کوہائی الرٹ کردیا۔