369News

سابق صدر لاہور چیمبر و تاجر رہنما محمد علی میاں کی جانب سے افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین

لاہور ، 12مئی ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور تاجر رہنما محمد علی میاں نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور تاریخی جواب دینے پر افواجِ پاکستان، بالخصوص پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں محمد علی میاں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جو منہ توڑ جواب دیا ہے وہ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔ قوم اورافواجِ پاکستان سرخرو ہوئیں جبکہ شہداءہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔ پوری قوم غازیوں اور مجاہدین کو سلام پیش کرتی ہے، اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے قربانیاں دینے والے شہداءکو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

محمد علی میاں نے کہا کہ جو کاری ضرب ہماری بہادر افواج، خصوصاً فضائیہ، نے دشمن پر لگائی ہے، ا±س سے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں ہماری دھاک بیٹھ گئی ہے۔

آج دنیا کو معلوم ہو گیا ہے کہ پاکستان کے پاس ایک پروفیشنل، مو¿ثر اور جری افواج موجود ہیں جو صرف نعروں تک محدود نہیں بلکہ عمل سے دشمن کو جواب دینا جانتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ کشمیر بھی اب جلد ہی بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا۔ محمد علی میاں نے امید ظاہر کی کہ جس طرح پاکستان نے عسکری محاذ پر دشمنوں کے دانت کھٹے کیے ہیں اسی طرح اب جلد ہی معاشی محاذ پر بھی بے مثال کامیابیاں حاصل ہونگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *