369News

بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم،پراسیکوشن کی درخواست منظور

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم دیدیااورپراسیکیوشن کی درخواست منظور کرنے کا حکم دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا،عدالت نے پراسکیوشن کی درخواست منظور کرنے کا حکم دے دیا اور12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت دے دی۔


عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور آواز میچ ٹیسٹ کی اجازت دے دی،عدالت نے کہاکہ 12 دن میں ملزم کا پولی گرامیٹک، فوٹو گرامیٹک تیار اور آواز میچ ٹیسٹ مکمل کیے جائیں،پراسکیوشن اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے 12 دن ملاقات کر سکتی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی پراسکیوشن جاوید آصف ہیش ہوئے۔پراسکیوشن کی جانب سے پراسیکیوثر آزر نے دلائل دیئے۔عمران خان کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیئے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پولیس کو 9 مئی واقعہ کے 727 دن بعد پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کروانا یاد آیا،پولیس کے ٹیسٹ کروانے کی درخواست سے قبل 21 کیسز میں ضمانت بھی ہو چکی،جن بیانات پر عمران خان کے وائس میچ ٹیسٹ کروانے کی درخواست دی گئی ان بیانات کو لاہور ہائیکورٹ قانونی قرار دے چکی۔

پراسیکیوٹر جنرل نے کہاکہ عدالت کے حکم کے بعد عمران خان نے جیل میں اپنے وکیل کے بغیر ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا،عمران خان کا وائس میچ ٹیسٹ کروانا قانونی تقاضا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کے پولی گرافک، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچ ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *