ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، بعض مقامات پر بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں آج شدید گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت آج 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے،دوسری طرف بلوچستان کے بعض مقامات ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں شام یا رات کو چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے.
آج سب سے زیادہ گرمی سبی،دادو،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور میں پڑنے کا امکان ہے، سبی میں درجہ حرارب 52، دادو، ڈیرہ غازی خان میں 51، بہاولپور میں 50، سکھرمیں49 ،ملتان اور سرگودھا میں 48، نواب شاہ ،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 48 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ بنوں ،ساہیوال،نوکنڈی میں 47، تربت میں 46، فیصل آباد، لاہورمیں 45، حیدرآبادمیں 44، راولپنڈی میں 43، اسلام آباد میں 42، کوئٹہ میں 41 اور کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا،جنوبی اور وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرمی کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے،شدیدگرم موسم کے باعث وسطی،جنوبی پنجاب میں گردآلود ہوائیں چلیں گی۔
سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنےکا امکان ہے،دوپہر کے بعد ساحلی علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا دوپہر کے بعد ژوب،موسیٰ خیل اوربارکھان میں بارش ہو سکتی ہے۔