369News

بابوسر ٹاپ 8 ماہ بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کے مطابق گلگت بلتستان اور ہنزہ جانے والے تمام مسافر اب براستہ ناران سفر کر سکیں گے، سرد موسم میں ہونے والی برف باری سے جمے گلیشیئرز کو ہیوی مشینری سے  کاٹ کر راستہ بحال کیا گیاہے۔

بابوسرٹاپ کی بحالی سے گلگت جانے میں اب 4 سے 5 گھنٹے کم وقت لگے گا ، سیاحوں نے این ایچ اے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

بابوسرٹاپ وادی کاغان کے شمال میں 150 کلومیٹر طویل ایک  پہاڑی درہ ہے جس سے  چلاس کی شاہرہ قراقرم سے جا ملتی ہے۔

یاد رہے کہ برفانی علاقہ ہونے کے باعث بابوسر کا  راستہ 6 ماہ تک گلیشیئر سے بند ہو جاتا ہے جس سے سیاحوں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *