بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے پر معروف خوبرواداکارہ ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا۔
اداکارہ ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ نے سوشل میڈیا پر اس بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے معاشرتی اقدارا و ررویوں پر سنجیدہ سوالات اٹھادیئے۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک جملے پر مشتمل تصویر شیئر کی جس میں لکھا کہ اگر عورتیں غیرت کے نام پر قتل کرنے لگیں تو ایک مرد بھی زندہ نہ بچے۔
اگرچہ انہوں نے اس پر کوئی تفصیلی کیپشن نہیں لکھا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اسے بلوچستان کے واقعے سے جوڑتے ہوئے ایک مضبوط موقف قرار دیاہے۔
اداکارہ نعیمہ بٹ نے بھی واقعے کی تصویر شیئر کرتے ہوئےاس کے ساتھ ایک جذباتی کیپشن لکھا کہ بزدلی دیکھنی ہے؟ ہاتھ میں بندوق ہے، بہادری دیکھنی ہے؟ ہاتھ میں قرآن ہے، پوری کہانی یہی ہے۔