369News

رجب بٹ کی مشکلات کے پیچھے ایک معروف شخصیت کاہاتھ ،ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا دعویٰ

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کی قانونی مشکلات کے حوالے سے ایک نیادعویٰ کردیا۔

 ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ کے مسائل کے پیچھے ایک مشہور شخصیت کا ہاتھ ہے،رجب بٹ اب ایک بڑا نام بن چکا ہے اور اسے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے، جسے بعض لوگ برداشت نہیں کر پا رہے، حسد کی وجہ سے رجب بٹ کی پرانی ویڈیوز کو وائرل کر کے اسے نشانہ بنایا جا رہا ہے
کاشف ضمیرنے رجب بٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ویڈیوز میں محتاط انداز اختیار کریں کیونکہ ان کی باتوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جاتا ہے جس سے وہ مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔کاشف ضمیر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کسی شخص نے جو فہد مصطفیٰ کو جانتا ہے انہیں بتایا کہ رجب بٹ پر دائر قانونی مقدمات کے پیچھے فہد مصطفیٰ کا ہاتھ ہے، اور اس حوالے سے اسے شواہد بھی دکھائے گئے،تاہم کاشف ضمیر نے یہ شواہد پروگرام میں ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *