مجھے جیل کی جس چکی میں رکھا گیا ہے وہاں 8 خواتین اور 6 چارپائیاں ہیں،،وہاں قتل کے الزام میں نامزد ایک خاتون ہے جس کا جسمانی ریمانڈ 3 دن کا ہوا جبکہ
نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ نوٹیفیکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔ ملک بھر کےبجلی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے14 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک روپے16پیسے فی یونٹ تک کمی ہوسکتی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےیکم جولائی 2025 سے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست کی منظوری دیدی ہے۔ واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی، جس پر نیپرا نے گزشتہ روز سماعت کی تھی،اس تازہ پیش رفت کے بعد گھریلوصارفین کے لیےبجلی کازیادہ سےزیادہ ٹیرف48.84 سےکم ہوکر47.69 روپےہوجائےگا،اسی طرح ایک سے100یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کاٹیرف1.15روپے کمی سے 10.54روپےہوجائےگا جبکہ 101سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1.15 کمی سے13.01 روپے ہوجائے گا۔ علاوہ ازیں ایک سے100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کا ٹیرف 1.15کمی سے22.44روپے ہوجائےگا جبکہ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف1.16روپےکمی سے28.91 روپے ہوجائےگا۔ اسی طرح ماہانہ201سے300یونٹ کا ٹیرف 1.16روپےکمی سے33.10 روپےہوجائےگا، ماہانہ301 سے400 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپےکمی سے37.99روپے ہوجائےگا اور ماہانہ401 سے500یونٹ کا ٹیرف 1.14روپےکمی سے40.22روپے ہوجائےگا۔ نیپرا منظوری کے مطابق ماہانہ501سے600 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپے کمی سے41.62روپے ہوجائےگاجبکہ ماہانہ601…
اگر آپ نادرا میں ملازمت کے خواہشمند ہیں تو خوشخبری ہے کہ اب نادرا میں ملازمت کے لیے درخواست دینا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہوگیا ہے۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نادرا کیریئر پورٹل پر سنگل سائن آن (ایس ایس او) سے سائن ان کریں، اپنا کیریئر ڈیش بورڈ کھولیں اور گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کروائیں۔ سب سے پہلے اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ کروائیں، موبائل فون پر موبائل ایپ کھولیں، لاگ ان پیج کھول کر رجسٹریشن بٹن پر کلک کریں۔ متعلقہ خانوں میں اپنا نام، موبائل نمبر، ای میل ایڈٖریس اور دیگر معلومات مکمل کرنے کے بعد 8 ہندسوں پر مشتمل پاس ورڈ لکھیں اور پھر وہی پاس ورڈ کنفرم کریں اس کے بعد، اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے تاریخ پیدائش یا ایشو ڈیٹ کا آپشن سلیکٹ کرکے نیکسٹ پر کلک کریں۔ اس کے بعد اکاؤنٹ کی ویریفکیشن کا مرحلہ شروع ہوگا، پروسیڈ ٹو لاگ ان پر کلک کریں، اپنا ای میل ایڈریس، پاس ورڈ لکھ کر لاگ ان پر کلک کریں، اپنی تصویر لینے کے لیے کیپچر پر جائیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ تصویر کا بیک گراؤنڈ سفید ہو، اس کے بعد اپلائی پر کلک کرکے ڈن کریں۔ تصویری کی ویریفکیشن کے بعد…
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ خان نے پاکستان چھوڑ کر انگلینڈ منتقل ہونے کی افواہوں کی تردید کردی۔ حسیب اللہ سے متعلق حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں سامنے آئیں کہ وہ انگلش کرکٹ میں طویل المدتی مستقبل کے حصول کے لیے انگلینڈ چلے گئے ہیں۔ تاہم 22 سالہ نوجوان کرکٹر نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری میں ان سب رپورٹس اور دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے لکھا ‘میں آپ سب کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ میں اپنے ڈومیسٹک کاؤنٹی کنٹریکٹ اور دیگر ذمہ داریوں کے سلسلے میں انگلینڈ پہنچا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں پوری لگن اور جذبے کے ساتھ اپنے ملک پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔