369News

قائداعظم کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے آج منایا جارہا ہے، اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

آج مختلف تقریبات میں بابائے قوم کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوگی۔

بانی پاکستان کے مزار پرسیاسی شخصیات، مسلح افواج کے نمائندے اور شہری حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں سیمینارز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *