369News

الخدمت روشنی کا وہ مینار ہے جو غزہ کے افق پر امید بکھیر رہا ہے۔


الخدمت صرف ایک فلاحی ادارہ نہیں، بلکہ ایک عالمی تحریک ہے۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الخدمت روشنی کا وہ مینار جو غزہ کے افق پر امید بکھیر رہا ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ جب نیت خالص ہو اور عزم بلند، تو فاصلے اور سرحدیں رکاوٹ نہیں بنتیں۔

غزہ کے 27 مزید فلسطینی طلباء کا یونیورسٹی آف لاہور سے بیچلر آف ڈینٹل سرجری مکمل کرنا نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے، بلکہ الخدمت کے جذبۂ خدمت، خلوص اور بین الاقوامی بھائی چارے کی روشن مثال بھی ہے۔الخدمت نہ صرف تعلیم کو ایک بنیادی حق سمجھتی ہے، بلکہ اسے تعمیرِ ملت کا سب سے طاقتور ہتھیار بھی مانتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 2023 سے 2025 تک، سو سے زائد فلسطینی طلباء کو پاکستان کی اعلیٰ جامعات میں اسکالرشپس فراہم کرنا، ت

ربیتی ورکشاپس کا انعقاد، جنگ زدہ علاقوں میں عارضی اسکولوں کا قیام، اور ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم کی فراہمی – یہ سب الخدمت کی ہمہ گیر بصیرت اور بے لوث کاوشوں کا نتیجہ ہے۔یہ کامیابیاں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ الخدمت صرف ایک فلاحی ادارہ نہیں، بلکہ ایک عالمی تحریک ہے جو تعلیم، صحت، اور خدمت کے میدان میں لاکھوں انسانوں کے لیے امید کی کرن بن چکی ہے۔ائیے، ہم بھی اس قافلۂ خیر میں شریک ہوں، اور تعلیم کے اس عظیم سفر میں فلسطینی بچوں کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے میں اپنا حصہ ڈالیں۔الخدمت، تم پر سلام! تمہاری ہر کامیابی امت کی کامیابی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *