ہندوستان اور پاکستان کے مابین جاری کشیدگی پریشان کن ہے۔اکرام الدین
دنیا میں کسی بھی مسلئے کا حل جنگ نہیں بلکہ پرامن مزاکرات ہی واحد حل ہے۔فوکل پرسن وزارت اوورسیز برائے اٹلی اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ انڈیا کی جانب سے پلگام ڈرامہ رچانے کے بعد دونوں ایٹمی ممالک پاکستان اور انڈیا کے مابین ایٹمی جنگ کے بادل جنوبی ایشائی ممالک میں منڈلانے لگے انہوں نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کے مابین موجودہ ٹینیشن اور جنگی حالات ایسٹ و سنٹرل ایشیائی ممالک کے لئے خطرناک شکل اختیار کر سکتا ہے۔ وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ دونوں ایٹمی ممالک کے مابین کشیدگی پریشان کن ہے اور دونوں ممالک جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسلے کا حل نہیں اسوقت ایک اندازے کے مطابق دونوں ممالک کی ابادی تقریبا پونے دو ارب بنتی ہے اسوقت دونوں ممالک میں غربت عروج پر ہے اور کم شر خواندگی طبعی علاج معالجہ کی عدم سہولیات بے روزگاری اور خاص کر انڈیا میں ستر فیصد ابادی غربت کی لکیر سے نیچے ہونے کے باوجود مودی اور ھندوتیوا کے پیرو کاروں کی جانب سے پاکستان کے خلاف جھوٹے من گھڑت پراپگینڈا اور پلگام کے ناکام…