369News

17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم کا مجسٹریٹ کے سامنے’اعتراف جرم‘

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم عمرحیات نے مقامی عدالت میں اعتراف جرم کرلیا ہے۔ مقدمے کی تفتیشی ٹیم میں شامل ایک اہلکار کے مطابق ملزم نے منگل کو مجسٹریٹ سعد نذیر کے سامنے بیان ریکارڈ کرا دیا جس میں اس نے اعتراف کیا ہے کہ ثنا یوسف کا ملاقات سے مسلسل انکار قتل کی وجہ بنا۔ ثنا یوسف کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال سے تھا اور وہ اپنے اہلِخانہ کے ہمراہ اسلام آباد میں رہائش پذیر تھیں۔ ان کے قتل کا واقعہ دو جون کو پیش آیا تھا اور اس واقعے کے دو دن بعد ہی پولیس نے ملزم عمر حیات کو ضلع فیصل آباد سے حراست میں لے لیا تھا جسے بعدازاں عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کیا تھا۔ تفتیشی ٹیم میں شامل پولیس اہلکار کے مطابق ملزم عمرحیات نے عدالت میں اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ ’(ثنا نے) پہلی مرتبہ ملاقات کے لیے بلایا، سارا دن انتظار کیا لیکن نہیں ملی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’میں ثنا یوسف کی سالگرہ پر تحفہ لایا جو اس نے نہیں لیا۔۔۔۔ دو جون کو ثنا یوسف نے…

’ریکارڈ‘ بنانے کے باوجود انڈیا کو انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میں شکست: ’پہلی بار ایسا ہوا کہ کوئی ٹیم پانچ سنچریاں بنا کر بھی ہار گئی‘

کرکٹ کو شاید اسی لیے ناقابل یقین چیزوں کا کھیل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ کبھی کبھی کوئی ٹیم ریکارڈ بنا کر بھی ہار جاتی ہے۔ گذشتہ روز انگلینڈ کے شہر لیڈز میں ایسا ہی کچھ ہوا جب نوجوان انڈین ٹیم دونوں اننگز میں پانچ سنچریاں بنانے کے بعد بھی انگلینڈ کی دو سنچریوں کے سامنے ڈھیر ہو گئی۔ اس طرح انگلینڈ نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ کل تک سوشل میڈیا اور انڈین میڈیا پر فخر کے ساتھ انڈیا کی جانب سے پانچ سنچریوں کے ریکارڈ کو پیش کیا جا رہا تھا اور لوگ اس نئی ٹیم کی تعریف کرتے تھک نہ رہے تھے جس میں نہ تو کوہلی تھے اور نہ ہی روہت شرما لیکن آج اسی پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ کوئی ٹیم اتنے رنز اور سنچریاں بنانے کے بعد بھی کیسے ہار سکتی ہے۔بین سٹوکس کی سربراہی میں انگلینڈ ٹیم نے لیڈز کے میدان پر ٹاس جیت کر انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا:ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان مکمل اور حتمی جنگ بندگی پر مکمل اتفاق ہو گیاہے  ۔ ایکس پر جاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ سب کو مبارک ہو،  اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک تقریباً 6 گھنٹے بعد اپنے جاری آخری مشنز کو مکمل کر لیں گےاور پھر جنگ بندی ہو جائے گی۔  یہ ایسی جنگ ہے جو سالوں تک جاری رہ سکتی تھی،ٹرمپ نے دونوں ملکوں کو امن کی جانب آنے پر مبارکباد پیش کی،امریکی صدر کا کہناتھا کہ  یہ جنگ بندی 12 گھنٹوں کے لیے ہو گی، جس کے بعد اس جنگ کو ختم قرار دے دیا جائے گا،  ایران جنگ بندی کا آغاز کرے گا، اور 12ویں گھنٹے پر اسرائیل جنگ بندی کا آغاز کرے گا۔  ویں گھنٹے پر12 روزہ جنگ کے باضابطہ اختتام کو دنیا بھر میں سراہا جائے گا۔ ہر فریق کے جنگ بندی کے دوران، دوسرا فریق پُرامن اور باعزت رویہ اپنائے گا۔

’شکریہ۔۔۔ مگر اڑیسہ جانا ضروری ہے‘: مودی کا ٹرمپ کو ’شائستہ انکار‘ اور انڈیا میں عاصم منیر کی واشنگٹن میں موجودگی کے چرچے

انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے مشرقی ساحلی ریاست اڑیسہ (اوڈیشہ) میں گذشتہ شام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی دعوت پر’شائستگی‘ سے انکار کر دیا تھا۔ دراصل صدر ٹرمپ کی اس مبینہ دعوت کے بارے میں بات خود وزیر اعظم مودی نے گذشتہ روز ایک تقریب میں کہی۔ اس سے قبل انڈیا کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے بدھ کو بتایا تھا کہ وزیر اعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان فون پر تقریبا 35 منٹ تک باتیں ہوئیں جس دوران انھیں مدعو کیا گيا۔ تاحال امریکہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ وزیر اعظم مودی ریاست اڑیسہ میں بی جے پی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقعے پر جمعہ کو ریاستی دارالحکومت بھونیشور پہنچے تھے جہاں انھوں نے ریاستی حکومت کے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’دوستو، ابھی دو دن پہلے میں جی-7 کے سربراہی اجلاس کے لیے کینیڈا میں تھا، امریکی صدر ٹرمپ نے مجھے فون کیا۔

کڑھائی والے پرس اور بُرج پر بے وفائی: فرانس کا شاہی سکینڈل جو انگلستان کے ساتھ سو سالہ جنگ کی وجہ بنا

’میرے بھائیوں کی بیویاں ان سے بے وفائی کر رہی ہیں۔‘ ازابیلا نے یہ بات اپنے والد فرانس کے بادشاہ فِلپ چہارم کو بتائی تو سنہ 1314 کی وہ سرد اور تاریک شام انھیں اور اندھیری لگنے لگی۔ مغربی یورپ کے اس ملک میں اپنے خاندان کی 400 سالہ حکمرانی کی بقا کے لیے، فلپ نے اپنی اولاد کی شادیاں یہ سوچ کر کی تھیں کہ سیاسی اتحاد بنیں اور تخت کے وارث پیدا ہوں۔ فرانس کے بادشاہ فِلپ چہارم نے اپنی بیٹی ازابیلا کا بیاہ انگلستان کے بادشاہ ایڈورڈ دوم سے کیا تاکہ کچھ علاقوں کا تنازع حل کیا جا سکے۔ بیٹوں میں لوئی کی شادی ڈیوک آف برگنڈی کی بیٹی مارگریٹ سے اور چارلس کی شادی کاؤنٹ آف برگنڈی کی بیٹی بلانش سے، اوربلانش کی بہن جون کی فِلپ سے ہوئی۔ تاریخ دان آسکر ہیراڈن لکھتے ہیں کہ ‘لوئی اور مارگریٹ کے تعلق میں سرد مِہری تھی اور چارلس بلانش پر رعب رکھتے تھے۔ صرف جون اور فلپ کی شادی شدہ زندگی ہی خوشگوار تھی کیونکہ ازابیلا کی شادی بھی مشکلات کا شکار رہی۔’ ویئر ایلییسن اپنی کتاب ’ازابیلا: شی ولف آف فرانس، کوئین آف انگلستان‘ میں لکھتے ہیں کہ ‘ازابیلا اکثر اپنے انگریز شوہر کے ساتھ شادی…

’سردار جی 3‘ کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر انڈیا میں شور: ’دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کیا جائے‘

نڈین فلم سٹار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم ’سردار جی 3‘ کا گذشتہ دنوں ٹریلر جاری کیا ہوا کہ سوشل میڈیا پر انڈیا اور پاکستان کے صارفین کا ایک زور دار مباحثہ شروع ہو گیا۔ دلجیت دوسانجھ کے انسٹاگرام سے ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ فلم انڈیا کی بجائے اب 27 جون کو بیرون ملک ریلیز کی جائے گی۔ فی الحال یہ فلم انڈیا میں ریلیز نہیں ہو رہی۔ بہرحال ٹریلر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بہت سے انڈین صارفین دلجیت دوسانجھ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور فلم کی کاسٹ پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 22 جون کو جب ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا تو اس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر بھی نظر آئیں۔

اسرائیل کا امریکی صدر کی جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق، ایران کے ’آخری میزائل حملے‘ میں چار اسرائیلی ہلاک

اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز اس وقت قبول کی جب ’ایران پر حملوں کے اپنے مقاصد حاصل کر لیے گئے۔‘ جنگ بندی سے قبل ایران کے آخری حملے میں اسرائیل میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں

سیف الاعظم: پاکستانی فضائیہ کے وہ پائلٹ جنھوں نے چھ روزہ جنگ میں اسرائیلی طیاروں کو مار گرایا

مصر کی فضائیہ کو تباہ کرنے کے بعد پانچ جون 1967 کی گرم اور گرد آلود دوپہر، چار اسرائیلی طیارے یہ ہدف لیے اردن کے مَفرَق فضائی اڈے پر حملہ آور ہو رہے تھے کہ اس ملک کی چھوٹی سی ایئر فورس کو بھی ختم کر دیں گے۔ اس دن صرف آدھے گھنٹے میں اسرائیلی فضائیہ نے مصر کے دو سو سے زیادہ لڑاکا طیارے زمین پر ہی تباہ کر دیے تھے۔ لیکن اردن کے مَفرَق فضائی اڈے کو تباہ کرنے کا منصوبہ مکمل ہونے تک اسرائیلی فضائیہ دو طیارے کھو چکی تھی جن میں سے ایک کو مار گرانے والے پائلٹ کا تعلق پاکستانی فضائیہ سے تھا۔ یہ پائلٹ تھے پاکستان ایئر فورس کے فلائٹ لیفٹیننٹ سیف الاعظم جنھوں نے پانچ جون کو اردن کی فضائیہ کا طیارہ اڑاتے ہوئے ایک اسرائیلی لڑاکا طیارہ مار گرایا اور پھر صرف دو ہی دن بعد سات جون کو عراقی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اڑاتے ہوئے دو اور اسرائیلی طیارے مار گرائے۔ پاکستان ایئر فورس میں 1960 میں کمیشن حاصل کرنے والے سیف الاعظم، جو دو سال پہلے 1965 کی پاکستان انڈیا جنگ کے دوران انڈین فضائیہ کا بھی ایک طیارہ گرا چکے تھے، بعد میں بنگلہ دیش کی فضائیہ کا حصہ…

عطا آباد جھیل کنارے ہوٹل کا ایک حصہ سیل: غیر ملکی وی لاگر کی وائرل ویڈیو اور آلودہ پانی کا معاملہ

پاکستان کے زیرِ انتظام گلگت بلتستان نہ صرف پاکستانی سیاحوں بلکہ بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ یہاں ہمالیہ، قراقرم اور ہندوکش پہاڑی سلسلوں کا سنگم ہو، یا پہاڑوں سے بہتے جھرنے، سرسبز پھلوں کے باغات ہوں یا عطا آباد جیسی جھیلوں کے نظارے جو ہر سیاح کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ تاہم گذشتہ روز سے پاکستان کے شمالی خطے گلگت بلتستان اور عطا آباد جھیل سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ اور اس کی وجہ ایک غیر ملکی وی لاگر کی ایک ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو میں غیر ملکی وی لاگر نے گلگت بلتستان کی وادی ہنرہ میں عطا آباد جھیل کے کنارے قائم ایک ہوٹل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہاں سے مبینہ طور پر سیوریج کا پانی نکل کر عطا آباد جھیل میں شامل ہو رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجال سعادت علی چنگیزی نے اس معاملے پر ہوٹل کے ایک حصے کو سیل کیا ہے جس میں 30 کمرے شامل ہیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے اس حصے سے ’عطا آباد جھیل میں آلودگی پھیلائی جا رہی تھی۔‘

ریموٹ کنٹرولڈ میزائل، پرزوں کی سمگلنگ اور ڈرون فیکٹریاں: ایران کے اندر اسرائیل کا خفیہ آپریشن جس کی تیاری مہینوں سے کی جا رہی تھی

ایران پر اسرائیلی حملے کے آغاز کے بعد سے شائع ہونے والی رپورٹس سے علم ہوتا ہے کہ اس جنگ کا محاذ 13 جون کو فضا سے نہیں بلکہ اس سے بہت پہلے ہی ایران کی زمین پر خفیہ اسرائیلی آپریشن کے ساتھ کھول دیا گیا تھا۔ اسرائیل اپنے خفیہ ادارے کی سرگرمیوں پر شاذ و نادر ہی تبصرہ کرتا ہے لیکن اب یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ موساد نے ہی ایران میں ممکنہ اہداف کی نشاندہی کرنے اور ایرانی سرزمین پر کارروائیوں کے آغاز میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بی بی سی فارسی کی رپورٹ کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ موساد کے ایجنٹوں نے ایران کے فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنانے کے لیے ملک میں سمگل کیے گئے ڈرونز استعمال کیے۔ ایرانی حکام پہلے بھی اعتراف کر چکے ہیں کہ انھیں شبہ ہے کہ ان کی سکیورٹی فورسز میں اسرائیلی انٹیلیجنس کے مددگار موجود ہیں۔ 13 جون کو اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے ایرانی فوج کے اہم اعلیٰ حکام اور جوہری سائنس دانوں کی ایک بڑی تعداد کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کے پاس ان کے بارے میں خفیہ معلومات موجود تھیں۔ متعدد میڈیا…