Category: خبریں
نومولود افغان بچے کی اجنبی کے ساتھ پشاور پہنچنے کی کہانی: ’ماں بار بار فون کر کے پوچھتی رہی کہ اسے دودھ پلایا ہے؟‘
افغانستان میں ایک استاد عظمت اللہ کو کچھ روز قبل یہ معلوم ہوا تھا کہ ایک بچے کے دل میں سوراخ ہے مگر اس کے والدین ویزا اور پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے پاکستان میں علاج کی غرض سے نہیں لا پا رہے تھے۔ ایک ماہ کے اس معصوم بچے کے والدین عظمت اللہ کو جانتے نہیں تھے۔ مگر اس مجبوری کی حالت میں انھوں نے ایک اجنبی کے ہاتھ اپنے نومولود بچے کو علاج کے لیے پاکستان روانہ کر دیا۔ مدثر خان نامی یہ بچہ قریب 10 روز سے پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرِ علاج ہے۔ حکام کے مطابق گذشتہ روز اس کی والدہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان آنے کی اجازت دی گئی تھی اور اب وہ اپنے بچے کے پاس پہنچ چکی ہیں۔ عظمت بتاتے ہیں کہ ایک ماہ کے بچے کے ساتھ پاکستان آنا ان کے لیے آسان نہیں تھا۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کے ’ماں بار بار فون کر کے پوچھ رہی تھی ’میرا بیٹا کیسا ہے؟ روتا تو نہیں؟ دودھ دیا؟ مجھے اس کی ویڈیو بھیج دو۔‘ انھوں نے اس بچے کی خاطر عید پشاور میں ہی گزاری۔ ’یہ سب کچھ انسانیت کی خاطر…
’جنرل عاصم منیر کو جنگ روکنے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو کیا تھا، ایران کو پاکستان سے بہتر کوئی نہیں جانتا‘ ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ روکنے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا تھا۔ انھوں نے یہ بات آرمی چیف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے بعد ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی جنرل منیر سے ایران کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے اور ’وہ ایران کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔۔ شاید دوسروں سے بہتر۔۔ اور وہ اس صورتحال سے خوش نہیں ہیں۔‘ امریکی صدر نے آج آرمی چیف عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس کے کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیا جہاں صحافیوں کو داخلے کی اجازت نہیں تھی۔ کھانے کے بعد انھوں نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے (پاکستان انڈیا) جنگ روکنے میں اہم کردار ادا کیا اور ’میں پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات کو اپنے لیے باعثِ اعزاز سمجھتا ہوں۔‘ امریکی صدر نے بتایا کہ ان کی انڈیا کے وزیراعظم مودی سے بھی کچھ ہفتے قبل ملاقات ہوئی ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان اور انڈیا…
پہلگام حملے کے بعد کشمیر سے روٹھے سیاح: ’نقصان کا حساب لگانے بیٹھیں تو ہارٹ اٹیک آ جائے گا‘
’اگر ہم نقصان کا حساب لگانے بیٹھیں، تو ہارٹ اٹیک آجائے گا اور ہمیں ہسپتال میں داخل ہونا پڑے گا۔‘ یہ بات کہتے ہی سرینگر کی رہائشی 33 سالہ سائمہ زرگر کی آنکھیں بھر آئیں۔ سائمہ نے کئی برس قبل تعلیم مکمل کرتے ہی ٹریول ایجنٹ کے طور پر کام شروع کیا تھا لیکن آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد کشمیر میں سیاحوں کا تانتا بندھ گیا تو دوسرے سینکڑوں نوجوانوں کی طرح سائمہ نے بھی ہوٹل انڈسٹری میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا۔ سرینگر اور پہلگام میں دو تھری سٹار ہوٹلز کی مالک سائمہ کہتی ہیں کہ ’پہلگام حملے کے بعد سب کچھ ختم ہو گیا۔‘ سرینگر کے سیاحتی مقام نشاط میں 50 کمروں والے ’بہترین ہوٹل‘ میں آج کوئی بھی سیاح مقیم نہیں ہے۔ 25 میں سے صرف دو ملازم رہ گئے ہیں کیونکہ باقیوں کو رخصت کر دیا گیا ہے۔ ’اِدھر جان کے لالے پڑے ہیں۔ اگست کے آخر تک ہوٹل کے سارے کمرے ایڈوانس میں بُک تھے لیکن اب ہمیں پیسہ واپس دینا پڑ رہا ہے۔‘ Skip سب سے زیادہ پڑھی جانے والی and continue reading سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ایران اسرائیل تنازع: اسلام آباد کس حد تک تہران کی مدد کر سکتا ہے اور اس کے پاکستان پر کیا اثرات پڑ سکتے ہیں؟
ایران اسرائیل تنازع اور دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر حملوں کو چھ دن ہو گئے ہیں۔ جہاں ایک جانب پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی کھل کر مذمت کی ہے وہیں اس بڑھتی کشیدگی کے باعث اسلام آباد میں تشویش بھی پائی جا رہی ہے۔ بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران، اسرائیل جنگ ’خطے اور عالمی امن کے لیے خطرناک ہے‘ اسی لیے اس کو روکنے کے لیے عالمی برادری فوری اقدامات کرے۔ انھوں نے کہا کہ ’ایران، اسرائیل جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال تشویشناک ہے، پاکستان نے ایران پر اسرائیل کی کھلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے اور عالمی برداری ایران، اسرائیل جنگ بندی کے لیے فوری کردار ادا کرے۔‘ پاکستان نے اب تک اس تنازع میں سفارتی سطح پر ایران کی حمایت کی ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے 13 جون کو ایک بیان میں کہا کہ ’عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں، اس جارحیت کو فوری طور پر روکیں اور اسرائیل کو اس کے اعمال کے لیے جوابدہ ٹھہرائیں۔‘ پاکستان نے سلامتی کونسل کی اجلاس میں بھی واضح…
سپری 2025 رپورٹ اور ’خطرے کا نیا دور‘: جوہری ہتھیاروں میں اضافہ اور انڈیا کا نیا ’کینسٹرائزڈ‘ میزائل
سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سپری) کی 2025 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق انڈیا کے پاس پاکستان کے مقابلے ایٹمی ہتھیاروں کی زیادہ تعداد ہے۔ اس کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں پاکستان کے پاس 170 جبکہ انڈیا کے پاس 172 جوہری وارہیڈز تھے مگر 2025 میں انڈیا کے وارہیڈز کی تعداد 180 ہو گئی ہے اور پاکستان کے جوہری وار ہیڈز 172 پر برقرار ہیں۔ سپری کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’دنیا کی ایٹمی طاقتیں اپنے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کر رہی ہیں اور ہتھیاروں کی روک تھام کے معاہدوں سے دستبردار ہو رہی ہیں۔‘ سپری تھنک ٹینک نے پیر کو جاری اپنی سالانہ رپورٹ میں اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ’دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ سے خطرے کا ایک نیا دور پیدا ہو رہا ہے اور اس دوڑ نے سرد جنگ کے بعد کئی دہائیوں سے ہتھیاروں کے ذخیرے کی کمی کو ختم کر دیا ہے۔‘ سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سپری) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوری 2025 میں عالمی سطح پر مجموعی طور 12,241 وار ہیڈز میں سے تقریباً 9,614 ممکنہ استعمال کے لیے فوجی ذخیرے میں رکھے گئے ہیں۔
یروشلم اور تل ابیب میں اسرائیلی فضائی دفاعی نظام فعال ہوتے ہی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں
ا سرائیلی حملوں کے جواب میں ایران نے آج صبح اسرائیل پر مزید میزائل حملے کیے ہیں جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں دوبارہ سائرن بجنے لگے۔ یروشلم اور تل ابیب میں جیسے ہی اسرائیلی فضائی دفاعی نظام فعال ہوا تو زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ مرکزی اسرائیل کے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی سروسز اب بھی موقع پر موجود ہیں۔ ادھر ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور دھماکوں اور فضائی دفاعی نظام کی شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ سرکاری ٹیلی وژن نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے ہیڈکوارٹر پر حملے کے نتیجے میں اس کے تین ملازمین ہلاک ہو گئے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرامز کو شدید نقصان پہنچایا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ فوج کو مزید وقت درکار ہے۔
اردن کی فضائیہ نے اسرائیل جانے والا ایرانی ڈرون مار گرایا
اردن کی فضائیہ نے اسرائیل کی جانب پرواز کرنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اردن کی فضائیہ نے ایرانی ڈرون کو عقبہ ریجن میں مار گرایا ہے۔ واضح رہے کہ 12 اور 13 جون کی درمیانی شب اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا جس کے جواب میں ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم جاری ہے، ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی برسات کر دی ہے۔ ایران نے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے کا اعلان بھی کر دیا، جس کے بارے میں فرانس، برطانیہ اور امریکا کو ایران کی جانب سے اسرائیل کے تازہ حملوں میں 3 ایرانی جوہری سائنس دانوں اور پاس دارانِ انقلاب کے 3 اہل کاروں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایران نے مسلح افواج کے مزید 2 ڈپٹی کمانڈر میجر مہدی ربانی اور میجر غلام رضا محرابی کی شہادت کی بھی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کے بھی ایران پرحملے جاری ہیں، اسرائیل کی جانب سے تہران، تبریز، لورستان، ہمدان، کرمان شاہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، تہران میں 14 منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں 20 بچوں سمیت 60 شہری شہید ہو گئے۔ اسرائیل نے 9 سینئر ایرانی جوہری…
بینک سے کتنی نقد رقم نکلوانے پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ شرح میں تبدیلی کردی گئی
حکومت نے بینکوں سے نقد رقم نکالنے پر نان فائلرز کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کر دی ہے، جبکہ اس ٹیکس کے اطلاق کی حد بھی 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق یہ بات چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بتائی ۔ اجلاس کے دوران انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ تقریر میں ایک غلطی کے باعث ٹیکس کی شرح ایک فیصد بتائی گئی تھی، جبکہ اصل تجویز کردہ شرح 0.8 فیصد ہی ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین نوید قمر نے اس موقع پر کہا کہ 50 ہزار روپے کی حد بہت کم ہے اور اسے کم از کم 1 لاکھ روپے کیا جانا چاہیے۔ تاہم کمیٹی اور ایف بی آر نے باہمی مشاورت سے یہ حد 75 ہزار روپے تک بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔ مزید برآں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ مالیاتی بل 2025-26 میں تنخواہ دار طبقے کے لیے تمام سلیبز میں ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ خاص طور پر سالانہ آمدنی 32 لاکھ روپے تک کے…