369News

اردن کی فضائیہ نے اسرائیل جانے والا ایرانی ڈرون مار گرایا

اردن کی فضائیہ نے اسرائیل کی جانب پرواز کرنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اردن کی فضائیہ نے ایرانی ڈرون کو عقبہ ریجن میں مار گرایا ہے۔

واضح رہے کہ 12 اور 13 جون کی درمیانی شب اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا جس کے جواب میں ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم جاری ہے، ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی برسات کر دی ہے۔

ایران نے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے کا اعلان بھی کر دیا، جس کے بارے میں فرانس، برطانیہ اور امریکا کو

ایران کی جانب سے اسرائیل کے تازہ حملوں میں 3 ایرانی جوہری سائنس دانوں اور پاس دارانِ انقلاب کے 3 اہل کاروں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔

ایران نے مسلح افواج کے مزید 2 ڈپٹی کمانڈر میجر مہدی ربانی اور میجر غلام رضا محرابی کی شہادت کی بھی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کے بھی ایران پرحملے جاری ہیں، اسرائیل کی جانب سے تہران، تبریز، لورستان، ہمدان، کرمان شاہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، تہران میں 14 منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں 20 بچوں سمیت 60 شہری شہید ہو گئے۔

اسرائیل نے 9 سینئر ایرانی جوہری سائنس دانوں کو ہلاک اور اصفہان اور نطنز جوہری مراکز کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *