369News

ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے دعوے کو دُہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ایک بار پھر امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے۔ جمعے کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’آپ کو معلوم ہی ہے کہ ان کے شیطانی جوہری مراکز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ اسی لیے ایران ہم سے ملنا چاہتا ہے۔‘ خیال رہے اس سے قبل ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ بی بی سی فارسی کے مطابق امریکی صدر کا اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی یا اچھی ساکھ رکھنے والے کسی اور ادارے کے معائنہ کار ایران کے تباہ شدہ جوہری مقامات کا معائنہ کرنے جائیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ انھیں نہیں لگتا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایران ’جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ رکھے گا۔‘ خیال رہے ایران نے ہمیشہ کہا کہ ان کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔

ٹانک میں اغوا ہونے والے نوید ظفر جو بازیاب ہونے کے باوجود زندہ گھر نہ پہنچ سکے

’آج آپ چھٹی کر لیں دفتر نہ جائیں معلوم نہیں کیوں مجھے آج بہت خوف محسوس ہو رہا ہے۔‘ یہ وہ الفاظ تھے جو خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے سرکاری افسر نوید ظفر کی اہلیہ نے ان کو گھر سے دفتر کے لیے رخصت کرتے ہوئے ادا کیے۔ تاہم نوید یہ کہہ کر روانہ ہوئے کہ جون کا مہینہ ہے کام بہت ہے اس لیے وہ چھٹی نہیں کر سکتے۔ بی بی سی کو نوید اور ان کی اہلیہ کے درمیان اس گفتگو سے ان کے کزن محمد طارق نے آگاہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر نوید ظفر خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے ان تین سرکاری ملازمین میں شامل تھے جنھیں بدھ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک جاتے ہوئے راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا۔

دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والا خاندان: ’میں پاگلوں کی طرح فون ملاتا رہا لیکن بیوی بچوں سے رابطہ نہ ہوسکا‘

’مجھے کسی نے بتایا کہ میرے ہم زلف محمد محسن کی فیملی کو حادثہ پیش آگیا ہے اور اس کے بچے پانی میں بہہ گئے ہیں تو ایک لمحے کو میں سکتے میں آگیا کہ ان کے ساتھ تو میری بیوی اور بچے بھی تھے، میں نے پاگلوں کی طرح موبائل فون پر نمبر ڈائل کرنا شروع کردیے لیکن میرا اپنے بیوی بچوں سے رابطہ نہ ہوسکا۔‘ یہ کہنا تھا وسطی پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے رہائشی عبدالسلام کا جن کی اہلیہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا اپنے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ سوات اور دیگر پہاڑی مقامات کی سیر کو گئے ہوئے تھے جہاں دریائے سوات میں یہ تمام لوگ ڈوب گئے۔ سوات میں ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق اس حادثے میں مجموعی طور پر 16 افراد سیلابی ریلے میں پھنسے جن میں سے تین کو بچا لیا گیا تھا جبکہ نو کی لاشیں نکالی جا چکی ہے اور باقی کی تلاش کا کام جاری ہے۔ عبدالسلام نے بتایا کہ وہ فوری طور پر سوات کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔ عبدالسلام نے بتایا کہ وہ سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتے ہیں اور گھر کی تعمیر کے سلسلے میں چھٹیاں لے کر پاکستان آئے…

ائیر ہوسٹس سے تعلقات  پر 19 سالہ سٹار فٹبالر نے خاموشی توڑ دی 

سپینیش فٹبال کلب بارسلونا کے 17 سالہ نوجوان اسٹرائیکر لامین یامل نے 30 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ایئر ہوسٹس فاٹی وازکوز سے ڈیٹنگ کی خبروں پر لب کشائی کردی۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپنیش فٹبالر لامین یامل کا کہنا ہے کہ 30 سالہ فاٹی وازکوز محض انکی دوست ہیں، دونوں کے درمیان کسی قسم کا کوئی رشتہ یا رومانوی تعلق نہیں ہے۔ لامین یامل کا کہنا تھا کہ ہم صرف چند دن کی چھٹیاں ساتھ گزرانے گئے تھے، خبروں کے ذریعے جن افواہوں کو پھیلانے کی کوشش کی گئی، ایسا کچھ نہیں ہے۔ قبل ازیں اسپینیش فٹبالر کیساتھ تعلقات کی خبروں کی زینت بننے والی 30 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ایئر ہوسٹس فاٹی وازکوز کو قتل کی دھمکیاں دی جارہیں تھی۔ فاٹی وازکوز کو نہ صرف شدید نفرت انگیز تبصروں کا سامنا تھا بلکہ ایک کم عمر کھلاڑی کے ساتھ “نامناسب تعلق” رکھنے کا الزام لگایا جارہا تھا۔ دوسری جانب اسپینیش فٹبالر لامین یامل خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا، جس کے باعث معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ یورپ کے بعض قوانین کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کے ساتھ تعلقات اخلاقی اور قانونی لحاظ سے حساس سمجھے جاتے ہیں، چاہے تعلق…

خراب موسم، لاہور کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر

پنجاب میں موسمی خرابی کے باعث لاہور کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق موسمی خرابی کے باعث لاہور کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ استنبول سے پہنچی پرواز لاہور لینڈ نہ کرسکی، طیارے کو کراچی اتار لیا گیابعد ازاں  موسم بہتر ہونے پر کراچی اتاری گئی استنبول کی پرواز TK719 لاہور روانہ ہوگئی۔ موسم کی خرابی کے باعث شارجہ، راس الخیمہ، کولمبو ، دبئی، پیرس، دوحہ کی پروازوں کو لینڈنگ میں بھی دشواری ہے۔ لاہور سے جدہ 12، ریاض 6 اور ابوظہبی کی پرواز کی روانگی میں 4 گھنٹے تاخیر ہے۔ دوسری جانب سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان ، اسلام آباد، پشاور کا موسم بھی ابر آلود ہے البتہ  آپریشن جاری ہے۔ ادھر ریاض سے اسلام اباد کی پرواز پی ایف 769 کو ملتان لینڈ کرا دیا گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری، انڈیکس میں نمایاں اضافہ 

یں آیا جہاں 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری سیشن کے دوران 100 انڈیکس 1,000 پوائنٹس سے بڑھ کر 1,23,200 کی سطح پر پہنچ گیا، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ میں بحالی کے اشاریے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق معاشی استحکام، بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات اور حکومتی پالیسیوں میں تسلسل کے باعث مارکیٹ میں تیزی آئی ہے۔ سرمایہ کاروں کی مختلف شعبوں میں دلچسپی بھی انڈیکس میں اضافے کا باعث بنی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مارکیٹ مزید بہتری کی جانب گامزن ہو سکتی ہے۔

پاکستان اگلے ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی،نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں کی گئی اس ملاقات میں سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل کو جولائی میں سلامتی کونسل کے مجوزہ پروگرام آف ورک سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ کہ پاکستان، سلامتی کونسل کی اپنی صدارت کو کھلے، شفاف اور مشاورتی انداز میں انجام دے گا۔ انتونیو گوتریس اور عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود اہم اور فوری نوعیت کے عالمی امن و سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس میں مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال، افریقہ، یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکا میں ہونے والی پیش رفت اور اقوام متحدہ کی امن مشنز کے ذریعے سلامتی کونسل کے مقاصد کے فروغ میں ان کے کردار پر بھی گفتگو شامل تھی۔  سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد و اصولوں کی پاسداری اور تنازعات کے پر امن حل کے ذریعے عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے رکن ممالک کے درمیان مضبوط عزم موجود ہے۔  سفیر عاصم نے پیچیدہ عالمی چیلنجوں…

ڈونلڈ ٹرمپ اور عاصم منیر کی ملاقات: کیا ایران، اسرائیل جنگ میں پاکستان کوئی کردار ادا کر سکتا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات برِصغیر اور مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال کے پیشِ نظر اس وقت سبھی کے لیے خاصا اہم موضوعِ گفتگو ہے۔ یہ ملاقات اس اعتبار سے کافی اہم تھی کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر وہ پہلی سرکاری شخصیت تھے جنھوں نے گذشتہ ماہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے چار روزہ تنازع کے بعد وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔ صرف یہی نہیں اس ملاقات کو اس اعتبار سے بھی اہم سمجھا جا رہا تھا کیونکہ اس وقت اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی ہے اور پاکستانی فوج کے سربراہ اس تنازع کی شروعات سے قبل گذشتہ مہینے کے آخر میں ایران کے دورے پر گئے تھے اور انھوں نے ایران کی فوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔ گذشتہ رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات سے قبل اور ملاقات کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے نظر آئے۔ ملاقات سے قبل وائٹ ہاؤس کے باغیچے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اس شخص (جنرل عاصم منیر) نے پاکستان کی جانب سے (انڈیا کے ساتھ) جنگ روکنے میں…

امریش پوری: بالی وڈ کے خطرناک ولن ’موگیمبو‘ جو فلم کے ہیرو سے بھی زیادہ مشہور ہوئے

1987 میں جب شیکھر کپور کی فلم ’مسٹر انڈیا‘ ریلیز ہوئی تو اس میں ولن کا کردار ادا کرنے والے امریش پوری نے ہیرو سے زیادہ سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ ’موگیمبو‘ کو بالی وڈ کی تاریخ میں سنگ میل کردار سمجھا جاتا ہے۔ بالاجی وٹل اپنی کتاب ’پیور ایول: دی بیڈ مین آف بالی وڈ‘ میں لکھتے ہیں کہ ’موگیمبو نے اپنی شخصیت میں ولن کی تصویر کشی کی تھی لیکن وہ خواتین کے خلاف تشدد کو ناپسند کرتے تھے۔ ان کا اپنی طرف توجہ مبذول کروانے کا انداز بالکل بچگانہ تھا۔ وہ اپنے ساتھیوں کو ہٹلر کے انداز میں ’ہیل موگیمبو‘ کہنے پر مجبور کرتے۔ سامعین کی نظروں میں شرارت تھی اور وہ موگیمبو کے انداز پر تالیاں بجانے پر مجبور ہو گئے۔‘ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے نوشہرہ میں پیدا ہونے والے امریش پوری نے اپنی ابتدائی تعلیم بی ایم کالج، شملہ سے حاصل کی۔ پچاس کی دہائی میں وہ بمبئی چلے گئے جہاں ان کے دو بھائی مدن پوری اور چمن پوری پہلے ہی فلموں میں کام کر رہے تھے۔ امریش پوری، جو اپنی ٹریڈ مارک ٹوپی، چوڑے کندھوں، لمبے قد اور بھاری آواز کے لیے مشہور ہیں، کو ان کا پہلا…

ایک سال پہلے تک پی آئی اے سے کترانے والے سرمایہ کاروں کی اب قومی ایئر لائنز میں دلچسپی کیوں بڑھ گئی؟

پاکستان کی موجودہ حکومت کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے دوبارہ کوشش کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں نجکاری کمیشن کو پانچ پارٹیوں کی جانب سے دستاویز موصول ہوئی ہیں جن میں ان کی طرف سے ایئرلائن کی خریداری میں دلچپسی ظاہر کی گئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس موجودہ حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کی پہلی کوشش اس وقت ناکام ہوئی تھی جب قومی ائیر لائن کی خریداری کے لیے صرف ایک کمپنی کی جانب سے صرف دس ارب روپے کی بولی لگائی گئی تھی جبکہ حکومت نے اس کی فروخت کی کم از کم قیمت 85 ارب روپے مقرر کی تھی۔ گذشتہ برس کی ناکامی کے بعد اس سال پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری کوشش کا آغٓاز کیا گیا اور اسی دوران حکومت نے نجکاری کمیشن کا قلمدان علیم خان سے واپس لے لیا گیا اور محمد علی کو وزیر اعظم کا مشیر برائے نجکاری مقرر کر دیا گیا۔ گذشتہ تقریباً ایک برس میں پاکستانی حکومت نے ائیر لائن کی نجکاری کو پرکشش بنانے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں اس سلسلے میں بی بی سی نے نجی اور حکومتی اداروں سے…