369News

ڈونلڈ ٹرمپ اور عاصم منیر کی ملاقات: کیا ایران، اسرائیل جنگ میں پاکستان کوئی کردار ادا کر سکتا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات برِصغیر اور مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال کے پیشِ نظر اس وقت سبھی کے لیے خاصا اہم موضوعِ گفتگو ہے۔

یہ ملاقات اس اعتبار سے کافی اہم تھی کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر وہ پہلی سرکاری شخصیت تھے جنھوں نے گذشتہ ماہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے چار روزہ تنازع کے بعد وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔

صرف یہی نہیں اس ملاقات کو اس اعتبار سے بھی اہم سمجھا جا رہا تھا کیونکہ اس وقت اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی ہے اور پاکستانی فوج کے سربراہ اس تنازع کی شروعات سے قبل گذشتہ مہینے کے آخر میں ایران کے دورے پر گئے تھے اور انھوں نے ایران کی فوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔

گذشتہ رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات سے قبل اور ملاقات کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے نظر آئے۔

ملاقات سے قبل وائٹ ہاؤس کے باغیچے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اس شخص (جنرل عاصم منیر) نے پاکستان کی جانب سے (انڈیا کے ساتھ) جنگ روکنے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *