369News

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے کارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کردیا 

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کردیا۔ ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق پروازوں میں پالتو پرندے،بلی، کتے، پان کے پتے اور جنرل کارگو کے نئے نرخ جاری کیے گیے ہیں۔ ا پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50 فیصد اضافہ اور ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا ہے،ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق کارگو چارجز 5 سال بعد بڑھائے گئے ہیں۔

اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا 13 واں دور : چین اور یورپی یونین کو تصادم کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے: ایف ایم وانگ

چین اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے 13 ویں دور کا انعقاد ہوا جس میں چینی وزیر خارجہ ایف ایم وانگ نے کہا کہ چین، یورپی یونین کو “تصادم کی کوشش’ نہیں کرنی چاہیئے”۔ تفصیلات کے مطابق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے برسلز میں یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلی نمائندے کاجا کالاس کے ساتھ چین اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے 13 ویں دور کا انعقاد کیا۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین حریف کے بجائے شراکت دار ہیں اور فریقین کو اس فریم ورک کے اندر مواصلات کے ذریعے اپنے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنا چاہئے.  بین الاقوامی غیر یقینی صورتحال اور بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے پیش نظر چین اور یورپی یونین تبادلوں کو مضبوط بنانا چاہیے، افہام و تفہیم کو گہرا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اعتماد میں اضافہ  اور تعاون کو آگے بڑھانے سمیت مشترکہ طور پر جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کی حفاظت کرنی چاہیے اور دنیا کے لئے قیمتی استحکام فراہم کرنا چاہیے۔ وانگ ای نے کہا کہ…

شیفالی کے آخری لمحات میں کیا ہوا؟ آنجہانی اداکارہ کی دوست کا بیان آگیا

ویب ڈیسکJuly 01, 2025  facebook twitter whatsup mail بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا کی اچانک موت نے بیوٹی ٹریٹمنٹس کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیئے مگر اداکارہ کے آخری لمحات میں ان کے شوہر نے کیا دیکھا؟ اس کا انکشاف شیفالی کی دوست پوجا گھائی نے کر دیا ہے۔  پوجا گھائی نے بتایا کہ شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی اپنے پالتو کتے کو لے کر واک پر گئے تھے کہ ان کی ملازمہ کا فون آیا کہ مالکن کی طبعیت ٹھیک نہیں آپ فوری آئیں۔ جس پر پراگ نے ملازمہ کو کتے کو سنبھالنے کیلئے نیچے بلایا اور خود اس کے آتے ہی لفٹ سے اوپر چلے گئے۔ پراگ نے بتایا کہ جب وہ وہاں پہنچے تو ان کی بیوی بظاہر بیہوش تھی تاہم اس کی دل کی دھڑکن چل رہی تھی اور آنکھیں بند تھیں۔ پراگ انہیں فوری اسپتال لے گئے تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ یہاں آنے سے قبل ہی مر چکی تھی۔ شیفالی کی دوست پوجا گھائی کے مطابق جب انہیں آخری رسومات کیلئے گھر لایا گیا تو ان کا گھر سجا ہوا تھا کیونکہ اس سے روز قبل ان کے گھر پوجا تھی۔ شیفالی نے دن میں ورت رکھا تھا جبکہ دن…

کیا پی ٹی آئی  حکومت گرائی جا رہی ہے؟ خیبر پختونخوا سیاسی محاذ کا نیا مرکز بن گیا

ویب ڈیسکJuly 03, 2025  facebook twitter whatsup mail خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے اور نہ گرانے کی بحث ملکی سیاسی حلقوں میں زور و شور سے جاری ہے، ایک جانب اہم حکومتی ملاقاتیں جاری ہیں جب کہ دوسری طرف وزیراعلیٰ کے پی نے اس حوالے سے چیلنج بھی دیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں اور نہ ہی مولانا فضل الرحمان سے حکومت گرانے کے حوالے سے کوئی بات کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے متعدد بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی، مگر انہوں نے مسلسل انکار کیا۔ پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے سہارے رہی، وہ اقتدار میں واپس آنے کے لیے ایک بار پھر یہی سہارا چاہتی ہے، مگر اب یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے اپنی حکومتیں نہ توڑی ہوتیں تو شاید 9 مئی کا سانحہ بھی نہ ہوتا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تو یہاں تک کہا…

پاکستان نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی: اسحاق ڈار

نائب  وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔  اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ پاکستان کا بطور غیر مستقل رکن آٹھواں دور ہے اور اس ماہ پاکستان 2 اعلیٰ سطح  کے اجلاسوں کی صدارت کرے گا، پہلا اجلاس امن و تنازعات کے پر امن حل سے متعلق ہوگا جبکہ دوسرا اجلاس اقوام متحدہ اور او آئی سی کے تعاون پر مبنی ہوگا، پاکستان تمام رکن ممالک کے ساتھ شراکت داری کا خواہاں ہے۔  اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان یو این چارٹر، عالمی قانون اور کثیرالجہتی اصولوں سے وابستہ ہے، دنیا بھر میں بڑھتے تنازعات و بحرانوں پر مؤثر ردعمل ضروری ہے، سلامتی کونسل کو مؤثر، فعال اور سفارتی انداز میں چلایا جائے گا۔ 

زمین سے ٹکرانے کے امکانات؟ وہ وجوہات جن کی بنا پر سائنسدان اِن چار سیارچوں پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہیں

شاید آپ سیارچوں (ایسٹرائیڈز) کے بارے میں صرف اُس وقت سوچتے ہوں گے جب آپ کوئی سائنس فکشن فلم دیکھ رہے ہوں یا جب خبروں میں بتایا جا رہا ہو کہ کسی سیارچے کے زمین سے ٹکرانے کے کتنے امکانات ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھر میں کئی سائنسدان اور خلائی ادارے مسلسل اِن پر نظر رکھتے ہیں اور اس کی کئی اہم وجوہات ہیں۔ سیارچے وہ چٹانی ٹکڑے ہیں جو ہمارے سورج اور سیاروں کے بننے کے وقت، یعنی آج سے تقریباً 4.6 ارب سال پہلے، ٹوٹ کر علیحدہ ہو گئے تھے۔ آج ہمیں ایک دس لاکھ سے زائد سیارچوں کے بارے میں معلوم ہے جن میں سے زیادہ تر سورج کے گرد اور مریخ اور مشتری کے درمیان ’مین ایسٹیرائیڈ بیلٹ‘ نامی علاقے میں گھوم رہے ہیں۔ لیکن کچھ سیارچے ایسے بھی ہیں جو گھومتے گھومتے بعض اوقات زمین کے کافی قریب آ جاتے ہیں۔ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ سیارچے ہمیں زندگی کے آغاز کے بارے میں جاننے میں مدد دے سکتے ہیں۔ آپ فلکیات کے متعلق بی بی سی اُردو کے واٹس ایپ چینل پر تازہ ترین خبریں پڑھ سکتے ہیں: یہاں کلک کیجیے برطانیہ کی اوپن یونیورسٹی سے منسلک خلائی سائنس کی…

کڑھائی والے پرس اور بُرج پر بے وفائی: فرانس کا شاہی سکینڈل جو انگلستان کے ساتھ سو سالہ جنگ کی وجہ بنا

یرے بھائیوں کی بیویاں ان سے بے وفائی کر رہی ہیں۔‘ ازابیلا نے یہ بات اپنے والد فرانس کے بادشاہ فِلپ چہارم کو بتائی تو سنہ 1314 کی وہ سرد اور تاریک شام انھیں اور اندھیری لگنے لگی۔ مغربی یورپ کے اس ملک میں اپنے خاندان کی 400 سالہ حکمرانی کی بقا کے لیے، فلپ نے اپنی اولاد کی شادیاں یہ سوچ کر کی تھیں کہ سیاسی اتحاد بنیں اور تخت کے وارث پیدا ہوں۔ فرانس کے بادشاہ فِلپ چہارم نے اپنی بیٹی ازابیلا کا بیاہ انگلستان کے بادشاہ ایڈورڈ دوم سے کیا تاکہ کچھ علاقوں کا تنازع حل کیا جا سکے۔ بیٹوں میں لوئی کی شادی ڈیوک آف برگنڈی کی بیٹی مارگریٹ سے اور چارلس کی شادی کاؤنٹ آف برگنڈی کی بیٹی بلانش سے، اوربلانش کی بہن جون کی فِلپ سے ہوئی۔ تاریخ دان آسکر ہیراڈن لکھتے ہیں کہ ‘لوئی اور مارگریٹ کے تعلق میں سرد مِہری تھی اور چارلس بلانش پر رعب رکھتے تھے۔ صرف جون اور فلپ کی شادی شدہ زندگی ہی خوشگوار تھی کیونکہ ازابیلا کی شادی بھی مشکلات کا شکار رہی۔’ ویئر ایلییسن اپنی کتاب ’ازابیلا: شی ولف آف فرانس، کوئین آف انگلستان‘ میں لکھتے ہیں کہ ‘ازابیلا اکثر اپنے انگریز شوہر کے ساتھ شادی…

انڈین دفاعی اتاشی کا ’سیاسی رکاوٹوں‘ کی وجہ سے ’چند طیارے کھونے‘ کا اعتراف: ’مودی حکومت نے شروع ہی سے قوم کو گمراہ کیا‘

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہوئے حالیہ تنازعے کو لگ بھگ ڈیڑھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن اس دوران انڈین طیاروں کو پاکستانی فضائیہ کی جانب سے پہنچنے والے مبینہ نقصان کی بازگشت اب بھی کسی نہ کسی صورت جاری ہے۔ اتوار کے روز انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں قائم انڈین سفارتخانے کے ’ایکس‘ ہینڈل سے اسی ضمن میں ایک وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا میں انڈیا کے ڈیفنس اتاشی کے ایک بیان کو میڈیا میں ’سیاق و سباق سے ہٹ‘ کر رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ اس وضاحت میں کہا گیا ہے کہ انڈین ڈیفنس اتاشی کی جانب سے دی گئی پریزینٹیشن میں یہ بتانا مقصود تھا کہ ’ہماری چند پڑوسی ریاستوں کے برعکس انڈیا کی مسلح افواج انڈیا کی سیاسی قیادت کے ماتحت کام کرتی ہیں۔‘ تازہ ترین خبروں کے لیے بی بی سی اُردو کے واٹس ایپ چینل پر کلک کیجیے یاد رہے کہ اپنی اس پریزینٹیشن میں انڈین ڈیفنس اتاشی شیو کمار نے کہا تھا کہ ’جیسا کہ ٹامی ٹیمٹومو (وائس چیرمین، انڈونیشیا سینٹر فار ایئر پاور سٹڈیز) نے کہا ہے کہ انڈیا نے (اس حالیہ جنگ میں) بہت سے طیارے کھوئے۔ میں اُن سے…

دبئی میں ہوٹل سے غائب ہونے والے برطانوی شہری کے ایئرپوڈز پنجاب پولیس نے جہلم سے کیسے برآمد کیے؟

دستیاب سُراغ صرف ایئرپوڈز کی لوکیشن کا تھا اور ڈھونڈنے کے لیے سارا شہر۔۔۔ اس کہانی کی ابتدا دبئی میں لگ بھگ ایک سال قبل اُس وقت ہوئی جب ایک برطانوی شہری مائلز کے ایئر پوڈز ایک ہوٹل سے غائب ہو گئے اور ایک سال بعد اُن کی لوکیشن پاکستان میں صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں پائی گئی۔ مائلز نے اپنی ڈیوائس حاصل کرنے کے لیے پاکستان کی حکومت اور پنجاب پولیس سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے ذریعے رابطہ کیا۔ پنجاب پولیس کی جانب سے ایک انوکھی ترکیب اپنائی گئی اور مائلز نے اپنے پسندید ایئرپوڈز لینے کے لیے خود 2700 کلومیٹر کا سفر کر کے پاکستان آنے کی ٹھانی۔ آپ بی بی سی اُردو کے واٹس ایپ چینل پر تازہ ترین خبریں پڑھ سکتے ہیں: یہاں کلک کیجیے لیکن یہ ایئر پوڈز جہلم شہر تک کیسے پہنچے اور پولیس نے ان کا سراغ کیسے لگایا؟ بی بی سی نے اس تحریر میں جہلم کی پولیس اور یہ ایئرپوڈز دبئی سے پاکستان لانے والے شخص سے بھی تفصیل سے بات کی ہے۔

مغوی بچے مصور خان کاکڑ کی ہلاکت کی تصدیق: ’کوشش کے باوجود انھیں بازیاب نہیں کروا سکے‘ ترجمان حکومت بلوچستان

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے اغوا کے ایک ہائی پروفائل کیس میں مغوی کمسن طالب علم مصور خان کاکڑ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کوئٹہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے اغوا کاروں نے ان کو ہلاک کر دیا ہے۔ جمعہ کے روز ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس و سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو مبینہ طور پر کالعدم شدت پسند تنظیم داعش نے اغوا کیا تھا اور ان کی بازیابی کے لیے ابتدا میں بارہ کروڑ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سرکاری حکام نے ان کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ مصور کاکڑ کو اغوا کاروں نے دو گولیاں ماری تھیں۔ مصور خان کاکڑ کو گزشتہ سال نومبر کے وسط میں سکول سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا اور ان کے اغوا کے واقعے کے خلاف تاجروں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا تھا۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند کا کہنا تھا کہ بچے کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے لیکن یہ امر افسوسناک ہے کہ بچے کی بحفاظت بازیابی ممکن…