369News

سپری 2025 رپورٹ اور ’خطرے کا نیا دور‘: جوہری ہتھیاروں میں اضافہ اور انڈیا کا نیا ’کینسٹرائزڈ‘ میزائل

سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سپری) کی 2025 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق انڈیا کے پاس پاکستان کے مقابلے ایٹمی ہتھیاروں کی زیادہ تعداد ہے۔ اس کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں پاکستان کے پاس 170 جبکہ انڈیا کے پاس 172 جوہری وارہیڈز تھے مگر 2025 میں انڈیا کے وارہیڈز کی تعداد 180 ہو گئی ہے اور پاکستان کے جوہری وار ہیڈز 172 پر برقرار ہیں۔ سپری کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’دنیا کی ایٹمی طاقتیں اپنے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کر رہی ہیں اور ہتھیاروں کی روک تھام کے معاہدوں سے دستبردار ہو رہی ہیں۔‘ سپری تھنک ٹینک نے پیر کو جاری اپنی سالانہ رپورٹ میں اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ’دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ سے خطرے کا ایک نیا دور پیدا ہو رہا ہے اور اس دوڑ نے سرد جنگ کے بعد کئی دہائیوں سے ہتھیاروں کے ذخیرے کی کمی کو ختم کر دیا ہے۔‘ سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سپری) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوری 2025 میں عالمی سطح پر مجموعی طور 12,241 وار ہیڈز میں سے تقریباً 9,614 ممکنہ استعمال کے لیے فوجی ذخیرے میں رکھے گئے ہیں۔

یروشلم اور تل ابیب میں اسرائیلی فضائی دفاعی نظام فعال ہوتے ہی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

ا سرائیلی حملوں کے جواب میں ایران نے آج صبح اسرائیل پر مزید میزائل حملے کیے ہیں جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں دوبارہ سائرن بجنے لگے۔ یروشلم اور تل ابیب میں جیسے ہی اسرائیلی فضائی دفاعی نظام فعال ہوا تو زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ مرکزی اسرائیل کے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی سروسز اب بھی موقع پر موجود ہیں۔ ادھر ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور دھماکوں اور فضائی دفاعی نظام کی شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ سرکاری ٹیلی وژن نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے ہیڈکوارٹر پر حملے کے نتیجے میں اس کے تین ملازمین ہلاک ہو گئے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرامز کو شدید نقصان پہنچایا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ فوج کو مزید وقت درکار ہے۔

اردن کی فضائیہ نے اسرائیل جانے والا ایرانی ڈرون مار گرایا

اردن کی فضائیہ نے اسرائیل کی جانب پرواز کرنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اردن کی فضائیہ نے ایرانی ڈرون کو عقبہ ریجن میں مار گرایا ہے۔ واضح رہے کہ 12 اور 13 جون کی درمیانی شب اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا جس کے جواب میں ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم جاری ہے، ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی برسات کر دی ہے۔ ایران نے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے کا اعلان بھی کر دیا، جس کے بارے میں فرانس، برطانیہ اور امریکا کو ایران کی جانب سے اسرائیل کے تازہ حملوں میں 3 ایرانی جوہری سائنس دانوں اور پاس دارانِ انقلاب کے 3 اہل کاروں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایران نے مسلح افواج کے مزید 2 ڈپٹی کمانڈر میجر مہدی ربانی اور میجر غلام رضا محرابی کی شہادت کی بھی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کے بھی ایران پرحملے جاری ہیں، اسرائیل کی جانب سے تہران، تبریز، لورستان، ہمدان، کرمان شاہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، تہران میں 14 منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں 20 بچوں سمیت 60 شہری شہید ہو گئے۔ اسرائیل نے 9 سینئر ایرانی جوہری…

بینک سے کتنی نقد رقم نکلوانے پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ شرح میں تبدیلی کردی گئی

حکومت نے بینکوں سے نقد رقم نکالنے پر نان فائلرز کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کر دی ہے، جبکہ اس ٹیکس کے اطلاق کی حد بھی 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق یہ بات چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بتائی ۔ اجلاس کے دوران انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ تقریر میں ایک غلطی کے باعث ٹیکس کی شرح ایک فیصد بتائی گئی تھی، جبکہ اصل تجویز کردہ شرح 0.8 فیصد ہی ہے۔  کمیٹی کے چیئرمین نوید قمر نے اس موقع پر کہا کہ 50 ہزار روپے کی حد بہت کم ہے اور اسے کم از کم 1 لاکھ روپے کیا جانا چاہیے۔ تاہم کمیٹی اور ایف بی آر نے باہمی مشاورت سے یہ حد 75 ہزار روپے تک بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔ مزید برآں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ مالیاتی بل 2025-26 میں تنخواہ دار طبقے کے لیے تمام سلیبز میں ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ خاص طور پر سالانہ آمدنی 32 لاکھ روپے تک کے…

بھارتی طیارہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 274 ہو گئی

بھارتی شہر احمد آباد میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 274 ہوگئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے گرنے کی جگہ سے ملبہ ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں، ماہرینِ ہوا بازی نے خیال ظاہر کیا ہے کہ طیارے کے پروں میں بظاہر خرابی تھی، طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔  واضح رہے کہ بھارتی جہاز احمد آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 30 سیکنڈ بعد گر گیا تھا، طیارہ دوپہر ایک بج کر 38 منٹ پر لندن کےلیے روانہ ہوا تھا کہ 1 منٹ بعد ہی پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی دی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 625 فٹ کی بلندی پرایئر ٹریفک کنٹرول سے جہاز کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل کی عمارت سے جا ٹکرایا جس کے سبب متعدد طلبہ بھی ہلاک ہوئے

ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی بارش کر دی،کئی عمارتیں تباہ، 4 ہلاک، 60 سے زائدزخمی

حملوں میں تل ابیب میں جوہری تحقیقاتی مرکز کو نشانہ بنایاگیا، فوجی ہیڈکوارٹر ملیامیٹ ،اسرائیل کا دفاعی نظام آئرن ڈوم ناکام حملوں میں تل ابیب میں جوہری تحقیقاتی مرکز کو نشانہ بنایاگیا، فوجی ہیڈکوارٹر ملیامیٹ ،اسرائیل کا دفاعی نظام آئرن ڈوم ناکامایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، میزائلوں کی بارش کردی، کئی عمارتیں مکمل تباہ، 4 اسرائیلی ہلاک، 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے ۔   تفصیلات کے مطابق ایران نے پانچویں مرحلے میں اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی ،  پانچویں مرحلےمیں کئی میزائل داغے گئے ۔ تل ابیب میں اسرائیل کے جوہری تحقیقاتی مرکز کو نشانہ بنایاگیا۔ ایران کا اسرائیل کیخلاف وعدہ صادق سوم آپریشن جاری ہے۔ اسرائیل کے خلاف حملوں میں شدت۔رات بھر اسرائیل کے مختلف شہروں میں ایران میزائل برساتا رہا، ہر طرف سائرنز کی گونج۔ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر ملیامیٹ ہو گیا ۔ اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔ اسرائیل کا دفاعی نظام آئرن ڈوم ناکام، کئی عمارتیں مکمل تباہ، 4 اسرائیلی ہلاک، 60 سے زیادہ زخمی۔ تل ابیب میں اسرائیلی فوجی اڈے کونشانہ بنایاگیا۔ یروشلم اور مقبوضہ بیت المقدس میں بھی دھماکے سنے  گئے ۔بیلسٹک میزائل اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت سمیت متعدد مقامات پر گرے۔اسرائیلیوں کی بڑی…

بجٹ میں عام آدمی کے لیے ریلیف یا اضافی بوجھ؟ پانچ اہم نکات

پاکستان میں آئندہ مالی سال 2025 سے 2026 کے لیے وفاقی بجٹ پیش کیا گیا ہے جس کے حوالے سے اکثر لوگوں کا یہ سوال ہے کہ آیا اس میں عام آدمی کو کوئی ریلیف دیا گیا ہے یا پھر اسے اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا۔ ہم نے بجٹ تقریر کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے پانچ نکات کی نشاندہی کی ہے جنھیں پڑھ کر آپ یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس بجٹ میں پاکستانیوں کے لیے کن مراعات اور کن اضافی ٹیکسز کی تجاویز دی گئی ہیں۔ انکم ٹیکس میں ریلیف مگر سیونگز اکاؤنٹس پر مزید ٹیکس وفاقی وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے انکم ٹیکس کی بعض سلیبز میں نرمی کی تجویز دی ہے۔ قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ: دریں اثنا پاکستان کے وزیرِ خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں سات فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔ مگر تنخواہ دار افراد نے اپنی بچت کے لیے بینکوں میں جو سیونگز اکاؤنٹس قائم کیے ہوئے ہیں، انھیں کچھ بوجھ ضرور اٹھانا پڑے گا۔

احمد آباد طیارہ حادثہ: 242 افراد کو لے جانے والا طیارہ ’ٹیک آف کے فوراً بعد ڈاکٹروں کے ہاسٹل پر گِرا‘، امدادی کارروائیاں جاری

انڈیا کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک مسافر طیارہ گِر کر تباہ ہو گیا ہے جس پر مسافروں اور عملے کے اراکین سمیت 242 افراد سوار تھے۔ انڈیا کی وزارت ہوا بازی کے مطابق طیارے سے ٹیک آف کے فوراً بعد مے ڈے کی کال موصول ہوئی مگر پھر خاموشی چھا گئی۔ ایئر انڈیا کی فلائٹ کے کریش کرنے کے چند گھنٹے بعد احمد آباد ایئر پورٹ پر پروازیں بحال

’قومی بجٹ اور مداری کا ہیٹ‘

میں بذاتِ خود لگ بھگ نصف صدی سے سالانہ قومی بجٹ کا شاہد ہوں۔ بجٹ تقریر کے کچھ جملے آج تک نہیں بدلے۔ ہر وزیرِ خزانہ جس نے بھلے گذشتہ سال کا بجٹ بھی پیش کیا ہو، نئی بجٹ تقریر میں بھی یہ کہنا کبھی نہیں بھولتا کہ موجودہ بجٹ پچھلے کے برعکس زیادہ عوام دوست ہے، ہم پاکستان کے ہر قابلِ ٹیکس طبقے سے نئے مالی سال میں ٹیکس وصول کریں گے، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے اس بار متمول طبقات کو زیادہ بوجھ اٹھانا پڑے گا (اس سلسلے میں ضروری قانون سازی جاری ہے)۔ یا گذشتہ برس کے برعکس اس سال تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لیے ریکارڈ رقم مختص کی گئی ہے (مگر تقریر میں یہ نہیں بتایا جاتا کہ سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد، علاج اور ادویات کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے)۔ ہر وزیرِ خزانہ کے بقول زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ چنانچہ کھاد پر ڈیوٹی میں پانچ فیصد کمی البتہ کیڑے مار ادویات پر محصول کی شرح میں پانچ فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے (یعنی ہم دائیں ہاتھ سے رعائیت دے کر بائیں ہاتھ سے واپس لے رہے ہیں)۔…