’سردار جی 3‘ کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر انڈیا میں شور: ’دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کیا جائے‘
نڈین فلم سٹار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم ’سردار جی 3‘ کا گذشتہ دنوں ٹریلر جاری کیا ہوا کہ سوشل میڈیا پر انڈیا اور پاکستان کے صارفین کا ایک زور دار مباحثہ شروع ہو گیا۔ دلجیت دوسانجھ کے انسٹاگرام سے ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ فلم انڈیا کی بجائے اب 27 جون کو بیرون ملک ریلیز کی جائے گی۔ فی الحال یہ فلم انڈیا میں ریلیز نہیں ہو رہی۔ بہرحال ٹریلر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بہت سے انڈین صارفین دلجیت دوسانجھ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور فلم کی کاسٹ پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 22 جون کو جب ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا تو اس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر بھی نظر آئیں۔