369News

معاشی شرح نمو4.2 اورزرعی شعبے کا ہدف 4.5 فیصد مقرر

مہنگائی کا سالانہ اوسط ہدف 7.5 فیصداورمجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 14.7 فیصد رکھنے کی تجویز: بجٹ دستاویز آئندہ مالی سال کے بجٹ میں معاشی شرح نموکا ہدف 4.2 فیصد مقررکرنے کی تجویزسامنے آگئی جبکہ زرعی شعبے کا ہدف 4.5 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ نئے مالی سال میں صنعتی شعبے کاہدف 4.3 اور خدمات کے شعبےکا ہدف 4 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیےمہنگائی کا سالانہ اوسط ہدف 7.5 فیصداورمجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 14.7 فیصد رکھنے کی تجویزہے۔ دستاویز کے مطابق فکسڈ انویسٹمنٹ کے لیے نئے مالی سال میں 13 فیصد کا ہدف،پبلک بشمول جنرل گورنمنٹ انویسٹمنٹ3.2 اور پرائیویٹ انویسٹمنٹ کا ہدف9.8 فیصدکی تجویزہے۔ دستاویزکے مطابق نیشنل سیونگز کا ہدف14.3فیصد، اہم فصلوں کا ہدف 6.7 فیصد،دیگرفصلوں کا ہدف 3.5 فیصد، کاٹن جننگ 7،لائیو اسٹاک 4.2 اور جنگلات کا ہدف 3.5 فیصدرکھنے کی تجویزہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے فشنگ کا ہدف 3 فیصد، مینوفیکچرنگ کا ہدف 4.7 فیصد،لارج سکیل 3.5،سمال سکیل 8.9 اور سلاٹرنگ کا ہدف 4.3 فیصدرکھنے کی تجویزہے۔ آئندہ مالی سال میں بجلی،گیس اورواٹر سپلائی کےلیے3.5فیصد،تعمیراتی شعبے کا ہدف 3.8 فیصد، ہول سیل اینڈ ریٹیل ٹریڈ کا ہدف3.9 فیصد،ٹرانسپورٹ، سٹورریج اینڈ کمیونیکیشنز کا ہدف 3.4 فیصد ،انفارمیشن…

پنجاب میں نان رجسٹرڈریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ 

پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےخصوصی اجلاس میں ریسٹورنٹ اورشادی ہالوں کی رجسٹریشن کی منظوری دی،صوبےبھرمیں واقع چھوٹے بڑے ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کیلئے اقدامات کی ہدایت اور ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کردیں۔ وزیراعلی پنجاب نےمتعلقہ اداروں کوہدایت دیتےہوئےکہا ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں،ٹیکس بڑھا کرعوام پربلاوجہ بوجھ ڈالنےکی اجازت نہیں دی جائیگی،رجسٹریشن کرانیوالےکو سزاملےاورٹیکس چوری کر نیوالےمزےکریں یہ نہیں ہوگا،عام آدمی پرمالی بوجھ نہیں ڈالناچاہتے، دولاکھ روپے تنخواہ لینےوالاٹیکس دیتا اور کروڑوں آمدن والا ٹیکس نہیں دیتا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی،مائنز اینڈمنرل اور دیگر محکموں کو ریونیو کے نئے مواقع دریافت کرنےکا بھی حکم دیا۔

یو ٹیوبرز ،فری لانسرز پر ٹیکس لگانے کی تجویز

نئے بجٹ میں 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کیے جانے کا امکان ہے جب کہ یوٹیوبرز اور فری لانسرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کیے جانے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے دوسری طرف تمام شعبوں میں دیا گیا ٹیکس استثنا ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ گریڈ ایک  تا 16 کے سرکاری ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے اور پنشنرز کے لیے بھی 10 فیصد اضافے کی تجویز بجٹ میں شامل ہے۔  پنشن کی مد میں 1 ہزار 55 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ یوٹیوبرز، فری لانسرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس اقدامات متعارف کرانے کی تجویز ہے۔ ریٹیلرز پر ٹیکس وصولی کو بھی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نان فائلرز پر جی ایس ٹی 20 فیصد کیے جانے اور بینک سے 50 ہزار روپے سے زیادہ کیش نکلوانے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کی تیاری کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو…

بنگلہ دیش نے 13 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف اپنا 13 سال پرانا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا۔ بنگلہ دیش نے اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے گرین شرٹس کے خلاف اپنا سب سے بڑا ٹی ٹونٹی سکور بنا ڈالا۔ لٹن داس کی قیادت میں بنگال ٹائیگرز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائےجو کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں بنگلہ دیش کا سب سے بڑا سکور ہے۔ تیسرے ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کی جانب سے پرویزحسین نے 66 اور تنزید حسن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے 2012 میں پالی کیلے میں پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں پر 175 رنز بنائے تھے۔  واضح رہے کہ 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹ سے ہرا کر کلین سویپ کردیا۔ پاکستان نےبنگلہ دیش کا 197 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کردیا۔  محمد حارث 107 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ صائم ایوب نے 45 رنز بنائے ۔

مغربی ہوائیں ملک میں داخل، آج سے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

مغربی ہوائیں آج ملک میں داخل ہوں گی، محکمہ موسمیات نے آج سے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے،بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں آج سے 9 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی خوشخبری سنائی ہے، نم آلود ہوائیں ملک کے شمال مشرقی حصوں میں داخل ہوں گی، مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ آج شام سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی میں وقفہ وقفہ سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بھی بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔ 5 جون تک مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور چترال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران دیر، سوات، مالاکنڈ،…

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی 

پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 19 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے دن اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا ، پہلے سیشن کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 251 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 129 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی رہی تھی جس کے بعد انڈیکس نے ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد عبور کر لی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 87 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔