بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف اپنا 13 سال پرانا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا۔
بنگلہ دیش نے اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے گرین شرٹس کے خلاف اپنا سب سے بڑا ٹی ٹونٹی سکور بنا ڈالا۔
لٹن داس کی قیادت میں بنگال ٹائیگرز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائےجو کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں بنگلہ دیش کا سب سے بڑا سکور ہے۔
تیسرے ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کی جانب سے پرویزحسین نے 66 اور تنزید حسن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے 2012 میں پالی کیلے میں پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں پر 175 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹ سے ہرا کر کلین سویپ کردیا۔
پاکستان نےبنگلہ دیش کا 197 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کردیا۔
محمد حارث 107 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ صائم ایوب نے 45 رنز بنائے ۔