369News

وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، خطے کی صورتحال، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف کی بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم شہبازشریف اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال اوردوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فیلڈمارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔

وزیر اعظم نے چینی صدر کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین عظیم دوست ہیں جو ہر آزمائش میں پورا اترے ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ، سی پیک منصوبہ صدر شی جن پنگ کی مثالی قیادت کا ثبوت ہےوزیراعظم شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ پاکستان کے عوام چین کے ساتھ دوستی کودل سے پسند کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر پیوٹن اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *