369News

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع، تیاریوں کا آغاز

پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دورے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، یہ دورہ ممکنہ طور پر اکتوبر کے اردگرد متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دورے میں انسداد دہشتگردی، تجارت اور دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر مشاورت ہوگی، دورہ عمل میں آنے پر امریکی وزیر خارجہ روبیو کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔پاکستان کا آخری دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو تھے، مائیک پومپیو نے ستمبر 2018 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، مائیک پومپیو کے 2018 میں دورہ پاکستان کے دوران بھی امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ برسرِاقتدار تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ، سرمایہ کاری، زراعت سمیت اہم شعبہ جات میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گلگت بلتستان : غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے تباہی،راستے بند ،100 گھرانے تباہ

گلگت بلتستان کےضلع غذر کے علاقے راؤشن میں بڑے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، تالی داس گاؤں مٹ گیا،گلیشئیر پھٹنے سے پھنسے 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ضلع غذر کے علاقے راؤشن میں رات 1 بجے کے بعد گاؤں راوشن کے علاقے تالی داس نالے میں گلیشیر پھٹنے کے باعث سیلابی ریلے نے تباہی مچادی،نالے سے چرواہے  نے کال کر کے گاؤں میں اطلاع دی جس کی بدولت لوگ جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ تالی داس گاؤں مکمل مٹ گیا ،100 کے قریب گھرانے مکمل تباہ ہوگئے،سیلاب کے باعث دریائے غذر اس وقت رک گیا،نشیبی علاقوں کو خالی کروا لیا گیاترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کا کہنا ہےکہ سیلاب سےمتعدد دیہات زیرآب آگئے، لوگوں کاشدید مالی نقصان ہوا،تاہم جانیں محفوظ ہیں،دریاکا بہاؤ رک گیا،مزید نقصانات کا خدشہ ہے،وزیر اعلیٰ خود مانیٹر کررہےہیں تاکہ مزید نقصان نہ ہو،پانی ایک جھیل کی صورت اختیارکرگیا،جس کے بعد متصل دیہات زیر آب آنے کا خطرہ بڑھ گیا۔

عمرے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی حکومت کا غیر ملکی عمرے کے خواہشمند مسلمانوں کے لیے بڑا اقدام، جس کے بعد ویزا حاصل کرنا پہلے سے آسان ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک مقیم عمرے کے خواہشمند افراد کے لیے ’نسک عمرہ‘ سروس کا آغاز کیا ہے۔ اس آن لائن سروس کی مدد سے عمرہ زائرین بغیر کسی ایجنٹ یا ثالث کے براہِ راست ویزا کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نسک عمرہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے عمرہ زائرین رہائش، ٹرانسپورٹ اور ٹورز جیسی سہولتیں بھی آن لائن بک کر سکیں گے۔وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ان سہولتوں کا حصول https://umrah.nusuk.sa/ کے ذریعے ممکن ہے۔  مذکورہ پلیٹ فارم سے زائرین اپنی خواہش اور سہولت کے مطابق مربوط یا علیحدہ علیحدہ پیکجز حاصل کرسکتے ہیں۔ نسک عمرہ پلیٹ فارم کا مقصد سروس کے معیار کو بہتر بنانا اور زائرین  کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس سروس کا آغاز سعودی عرب کے ویژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے وزارت کی کوششوں کا حصہ ہے۔  جس کے تحت زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کی میزبانی اور حج و عمرہ کی خدمات کے…

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی اسلام آباد میں ملاقات ،علاقائی سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور باہمی دلچسپی کے امور پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی اسلام آباد میں ملاقات ،علاقائی سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور باہمی دلچسپی کے امور پر  تبادلہ خیال کیا گیادونوں جانب سے ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا،پاکستان اور چین نے علاقائی و عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاوانگ ژی نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔وانگ ژی نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

بونیر میں ملبے سے مزید 6 اور صوابی میں 12 لاشیں برآمد

بونیر میں مزید 6 بچوں کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں ، جس کے بعد بونیر میں سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 291 ہو گئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز بونیر میں سیلاب سے مزید 8 بچے زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ ایبٹ آباد اور ہری پورمیں بارش کے باعث 4 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہیں۔دوسری جانب صوابی میں بھی مزید 12 لاشیں برآمد کی گئی ہیں جس کے بعد کلائوڈ برسٹ سے اموات کی تعداد 41 تک پہنچ گئی۔

بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی درخواستیں سننے والا بنچ تبدیل

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستیں سننے والا بنچ تبدیل ہوگیا۔بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوںکی درخواستیں سننے والے تین رکنی بنچ میں جسٹس میاں گل حسن کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی شامل  ہوگئے ہیچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی درخواستیں سننے والا بنچ تبدیل

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستیں سننے والا بنچ تبدیل ہوگیا۔بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوںکی درخواستیں سننے والے تین رکنی بنچ میں جسٹس میاں گل حسن کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی شامل  ہوگئے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

محکمہ خزانہ نے ہمت کارڈ کا بجٹ جاری کر دیا

محکمہ خزانہ نے ہمت کارڈ کا بجٹ جاری کر دیا۔ہمت کارڈ کو چالیس کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں،اس کے علاوہ پیرا کے اسٹیشن بنانے کے لئے بھی پچاس کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔پچاس کروڑ روپےکے بجٹ سے پنجاب اور لاہور میں پیرا کے سٹیشن بنائے جائیں گے،محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن بھی کر دیا ہے۔

سلامتی کونسل کی فہرست میں صرف مسلمان دہشتگرد؟ دوہرا معیار قبول نہیں، پاکستان کا احتجاج 

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں ایک بھی غیر مسلم دہشت گرد شامل نہ ہونا ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ طرزِ عمل دنیا کو منقسم کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف اجتماعی کوششوں کو کمزور کرتا ہے۔ سلامتی کونسل میں ’دہشت گردی سے عالمی امن کو لاحق خطرات‘ کے موضوع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ غیر مسلم انتہا پسند اکثر احتساب سے بچ نکلتے ہیں، جبکہ مسلم افراد پر یکطرفہ توجہ دوہرے معیار کی عکاسی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو غیر جانبدارانہ، اصولی اور شفاف ہونا چاہیے۔ سفیر نے خبردار کیا کہ دہشت گرد گروہ اب ڈیجیٹل اسپیس میں متحرک ہو چکے ہیں، جہاں سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کمزور طبقات، خصوصاً نوجوانوں کو شدت پسندی کی طرف مائل کیا جا رہا ہےانہوں نے زور دیا کہ انسدادِ دہشت گردی کی پالیسیوں کو بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے دائرہ کار میں رکھا جائے۔ عاصم افتخار احمد نے پاکستان کو درپیش خطرات کا…

کراچی پانی پانی،بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ،مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ، آج عام تعطیل

مون سون کے طاقتور سسٹم   سے کراچی پانی پانی ہو گیا ،  شہریوں  نے رات سڑکوں پر گزاری ، محکمہ موسیمیات نے مزید طوفانی بارشوں کی  بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارشوں کے بعد صورتحال کچھ بہتر ہونا شروع ہوگئی ،کچھ سڑکوں سے پانی نکل گیا، بیشتر سڑکوں پر تاحال موجود ہیں ۔حادثات اور کرنٹ لگنے کے باعث 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔شہریوں نے رات سڑکوں پر گزاری، کئی گاڑیاں سڑکوں پر پر چھوڑ کر پیدل گھر گئےبارش کے بعد رات گزر گئی لیکن  14 گھنٹے بعد بھی کراچی کے ریڈ زون میں پانی موجود ہے۔  کراچی میں ایوان صدر اور ضیاء الدین احمد روڈ سے پانی نہ نکالا جا سکا۔ ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کا ایک ٹریک کل سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔  ضیاءالدین احمد روڈ اور ایوان صدر سے پانی نکالنےکی کوشش بھی نہیں کی گئی، شاہین کمپلیکس سے آرٹس کونسل کے ایم آر کیانی روڈ پر بھی برساتی پانی موجود ہے۔محکمہ موسمیات نے 22 اگست تک سندھ، بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق محکمہ…