369News

بھارت نےدریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں سیلابی صورتحال،فصلیں زیر آب

بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پانی کی سطح میں اضافے کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔  بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں اضافی پانی چھوڑے جانے کے بعد ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام پر بھی پانی کی سطح بڑھ گئی ہے۔ دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث بہاولپور میں ڈیرہ بکھا کے قریب زمیندارہ بند ٹوٹ گیا اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی تیار فصلیں زیرِ آب آ گئیں،  پانی کی سطح میں اضافے سے ایمپریس برج پر بھی دباؤ بڑھنے لگا ہےقصور میں گنڈا سنگھ والا سے ملحقہ دیہات میں پانی داخل ہونے سے فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ پاکپتن  اور عارف والا میں سیلابی صورتحال کے باعث احتیاطی اقدامات کرلیے گئے ہیں۔  دوسری جانب دریا ئےسندھ میں تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب  ہے جس کے نتیجے میں تونسہ کی 60 سے زائد بستیاں زیرِ آب آگئی ہیں جب کہ تونسہ، دراہمہ، غازی گھاٹ کے کچے علاقوں میں پانی داخل  ہوگیا جس کے بعد انتظامیہ نے لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایت کر دی ہے۔

دنیا کی 10 سب سے بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری 

دنیا کی اعلیٰ تعلیم میں سخت مقابلے کے درمیان QS World University Rankings 2026 جاری کر دی گئی ہیں۔  جن میں دنیا کی بہترین 10 جامعات کا تعین کیا گیا ہے۔ یہ ادارے نہ صرف تعلیم میں اعلیٰ معیار رکھتے ہیں بلکہ تحقیق اور عالمی سطح پر اختراعات میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیںمیساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) – امریکہایک بار پھر دنیا کی نمبر ون یونیورسٹی قرار دی گئی۔ یہ مسلسل 14 ویں سال پہلی پوزیشن پر ہے۔ ٹیکنالوجی، سائنس اور انوویشن میں اس کا کوئی مقابل نہیں۔ امپیریل کالج لندن – برطانیہدوسری پوزیشن پر، یہ یونیورسٹی سائنس، انجینئرنگ، میڈیسن اور بزنس کے لیے مشہور ہے۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی – امریکہاسٹینفورڈ نے اپنی پوزیشن بہتر کر کے تیسرے نمبر پر جگہ بنائی۔ سلیکن ویلی کے دل میں واقع، یہ ادارہ انٹرپرینیورشپ اور انوویشن کے لیے مشہور ہے۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ – برطانیہدنیا کی قدیم ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک، آکسفورڈ اپنی ہزار سالہ تعلیمی روایت اور ریسرچ میں قیادت کے باعث ٹاپ 5 میں شامل ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی – امریکہامریکہ کی سب سے پرانی یونیورسٹی، دنیا بھر میں تعلیمی وقار اور وسیع ترین فنڈز کے باعث منفرد مقام رکھتی ہے۔ یونیورسٹی آف کیمبرج – برطانیہآئزک نیوٹن اور ڈارون…

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر  سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر نکل پڑے۔  وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر سب سے پہلے سوات پہنچنے جہاں وفاقی وزیر امیرمقام نے دونوں کا استقبال کیا۔ حکام کا بتانا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سوات کے بعد بونیر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔  خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے اب تک 350 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 228 کا تعلق بونیر سے ہے۔ دوسری جانب این ڈی ایم اے کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے این ڈی ایم اے کے مطابق باجوڑ اور مانسہرہ کے لیے دو الگ الگ امدادی کھیپیں روانہ کی گئیں جن میں خیمے،کمبل، جنریٹر، ڈی واٹرنگ پمپس، راشن بیگز اور ادویات شامل ہیں۔  این ڈی ایم اے مطابق امدادی سامان سیلاب متاثرین میں تقسیم کے لیے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا، این ڈی ایم اے، مسلح افواج اور فلاحی اداروں کے تعاون سے کے پی اورگلگت بلتستان کے لیے امدادی سامان روانہ کر رہا ہے۔

مون سون سیزن: ملک بھر میں 657 افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشگوئی

 پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ رواں سال مون سون کے دوران مختلف واقعات میں اب تک 657 افراد جاں بحق جبکہ 929 زخمی ہو چکے ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 26 جون سے اب تک پاکستان بھر میں بارش سے متعلقہ واقعات میں کم از کم 657 جاں بحق جبکہ 929 دیگر زخمی ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 171 بچے، 94 خواتین اور 392 مرد شامل ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ تباہی خیبرپختونخوا میں ہوئی جہاں سے اب تک 390 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی اور لاپتہ ہیںاین ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اب تک بارش سے متعلقہ واقعات میں 164 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے، صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے متعلقہ واقعات میں اب تک 70 بچوں کی اموات کی اطلاعات ہیں۔ سندھ میں مون سون سے 28 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ…

حضرت بابا بلھے شاہؒ کا 268 واں عرس، قصور میں 23 اگست کو چھٹی کا اعلان

معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہؒ کا 268 سالانہ عرس مبارک 22 اگست سے ضلع قصور میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق عرس کی تین روز تقریبات 24 اگست تک جاری رہیں گی۔ ضلع حکومت نے عرس کے پیش نظر قصور میں 23 اگست بروز ہفتہ کو مقامی چھٹی کا اعلان کیا ہے ضلع انتظامیہ نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

تین ملکی ٹی ٹونٹی اور ایشیا کپ، قومی ٹیم کا اعلان

سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز اور ایشیاء کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ سلمان علی آغا 17 رکنی اسکواڈ کے کپتان برقرار ہیں، فخر زمان، شاہین شاہ، حارث رؤف، صائم ایوب، خوشدل شاہ اور حسین طلعت سکواڈ کا حصہ ہیں۔ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہو گی جبکہ ایشیاء کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظبی اور دبئی میں منعقد ہو گا۔

یوٹیوبرڈکی بھائی کیخلاف مقدمہ درج، اثاثوں کا ریکارڈطلب کر لیاگیا

غیر قانونی آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میںگرفتاریوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کیخلاف مقدمہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے درج کیاہے،نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملزم گذشتہ رات بیرون ملک فرار کی کوشش میں پکڑا گیا،ملزم پر غیر قانونی آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے،یوٹیوبر نے یوٹیوب اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ون ایکس بیٹ اور بائنومو جیسی ایپس کو فروغ دیا۔ایف آئی آرکے مطابق عوام کو جوا بازی اور غیر قانونی سرمایہ کاری میں ملوث کرنے سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے،ملزم کے موبائل سے مشکوک واٹس ایپ نمبرز اور ڈیٹا بھی حاصل کر لیاگیاہےتفتیشی ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض، سب انسپکٹر یاسر رمضان اور ہیڈ کانسٹیبل طاہر شامل ہیں۔نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق یوٹیوبر ڈکی بھائی کے اثاثوں کی چھان بین بھی کی جارہی ہے،ان کے اثاثوں کا ریکارڈطلب کر لیاگیاہے۔

سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آخری روز 

سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز ہے،نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی  جاری رہے گی۔ وزارت کی درخواست پر سٹیٹ بینک نے نامزد بینک کھولنے کےاحکامات جاری کر رکھے ہیں ،وزرات مذہبی امور کا کہنا ہےکہ درخوستوں کی مطلوبہ تعداد پوری ہوتے ہی بکنگ روک دی جائے گی،پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر وصول شدہ حج درخواستیں کامیاب قرار پائیں گی۔ ترجمان  وزارت مذہبی امور کےمطابق درخواست گزاربینک سے کمپیوٹرائزڈ رسید ضرورحاصل کریں،وزارت کے آن لائن پورٹل یا پاک حج 2026 ایپ پر اپنے کوائف ضرور چیک کر لیں۔

 بھارتی یوم آزادی کی تقریب پر سکھوں کا سفارتخانے کا گھیراؤ، خالصتان کے نعرے گونج اٹھے

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی یوم آزادی کی تقریب کے دوران کشیدہ مناظر دیکھنے میں آئے جب سکھ مظاہرین کی بڑی تعداد نے بھارتی سفارتخانے کا گھیراؤ کرلیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں خالصتان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور ’’بھارت مردہ باد‘‘اور’’قاتل مودی‘‘ جیسے شدید نعرے لگائے۔ خالصتان کونسل کے سربراہ ڈاکٹرگُربخش سنگھ سندھو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 17 اگست کو خالصتان ریفرنڈم کیلئے ہزاروں سکھ واشنگٹن پہنچ رہے ہیں، وہ دن دورنہیں جب بھارتی پنجاب کو آزاد کرا کے خالصتان قائم کیا جائیگا۔ مظاہرین نے سفارتخانے کے باہرکئی گھنٹوں تک دھرنا دیا اوربھارتی حکومت کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کیا، بھارتی حکام نے احتجاج پرکسی ردعمل سے گریزکیا تاہم تقریب کے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئےیہ مظاہرہ خالصتان تحریک کے بین الاقوامی سطح پرجاری اثرات کا ایک اورمظہرسمجھا جا رہا ہے جو بھارت کے لیے سفارتی محاذ پرایک چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات، روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاق نہ ہوسکا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات میں روس یوکرین جنگ بندی کے حوالے سے کوئی اتفاق نہ ہوسکا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، دونوں صدور کی ملاقات تقریبا 4 گھنٹےتک جاری رہی، ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شریک تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوری جنگ بندی نہیں ہو سکی مگر ہم اس کے قریب ہیں، پیوٹن لوگوں کے قتل عام کو ختم کرناچاہتے ہیں، بہت تعمیری ملاقات رہی، بہت سے باتوں پر اتفاق ہوا، ہم نے کچھ زبردست پیشرفت کی ہے، صدر پیوٹن سے ملاقات کے حوالے سے کئی رہنماؤں کو فون کروں گا، سب سے پہلے یوکرینی صدر زیلنسکی کو ٹیلی فون کروں گاروسی صدر پیوٹن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدرٹرمپ سے ملاقات مثبت اور تعمیری رہی، میرے اور صدر ٹرمپ کے درمیان اچھے اور براہ راست رابطے ہیں، ہم اخلاص کے ساتھ یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، امید ہے یوکرین، یورپی طاقتیں امن مذاکرات کو سبوتاژ نہیں کریں گی، ہم دونوں تنازع ختم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ صدر پیوٹن نے…