369News

نشو بیگم  کے صاحبہ کی شادی سے متعلق اہم انکشافات 

سینئر اداکارہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بیٹی صاحبہ اور ریمبو کی شادی کے خلاف تھیں۔ نشو بیگم نے حال ہی میں  ایک  پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران بیٹی اداکارہ صاحبہ اور ریمبو کی شادی سے متعلق کئی انکشافات کیے۔ اداکارہ نے بتایا کہ بیٹی صاحبہ نے انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے بہت ضد کی تھی اور یہاں تک بلیک میل کیا تھا کہ اگر فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہ ملی تو وہ اپنی جان لے لے گی۔ اس پر انہوں نے اور ان کے دوسرے شوہر نے صاحبہ کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت دے دی، ان کے دوسرے شوہر کا کہنا تھا کہ جب صاحبہ فلموں میں کام کرنے جائے گی تو اس کے ساتھ سیکیورٹی گارڈز بھی بھیجے جائیں گے تاکہ اس کی حفاظت ہوسکے، لیکن اس کے باوجود ریمبو اسے لے گیا۔نشو بیگم نے بتایا کہ وہ ریمبو اور صاحبہ کی شادی کے خلاف اس لیے تھیں کیونکہ صاحبہ نے فلموں میں کام کرنے کے لیے بلیک میل کرکے اجازت لی تھی، لیکن ریمبو سے ملاقات کے بعد اس نے شادی کی ضد پکڑ لی اور فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔  اس موقع پر انہوں…

سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، معیشت کی سمت درست اور ترقی کا سفر جاری ہے، وزیراعظم  

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج  ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے  کہا ہے کہ معیشت کی سمت درست اور ملکی ترقی کا سفر تیزی کے ساتھ جاری ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز بلندی  کے نئے ریکارڈز قائم ہونے پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ بازار حصص کا تاریخی سطح عبور کرنا کاروباری برادری و سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی ترقی کا سفر معاشی ٹیم کی محنت کی وجہ سے جاری و ساری ہے، حال ہی میں چین کے نجی شعبے کے ساتھ پاکستان کی نجی کمپنیوں کے اربوں ڈالر کے معاہدے و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔وزیراعظم  نے اپنے بیان میں مزیدکہاکہ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے سے صنعتیں لگیں گی، برآمدات میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے، ملکی معاشی سمت کی بہتری اور ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے معاشی ٹیم کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع 

لیسکو نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا عمل شروع کر دیا۔لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی نے سیلاب کی وجہ سے میٹر ریڈنگ نہ ہونے پر صارفین کواستعمال کے مطابق اوسط بلز کا اجراء کیا گیاہے۔کمپنی کے مطابق راوی روڈ، گلشن راوی اور شاہ پور ڈویژن کے علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں،قصور کے متعدد علاقے بھی سیلاب کی زد میں آئے وہاں بھی مقررہ تاریخ میں توسیع ہو گی،متاثرہ صارفین متعلقہ دفاتر سے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کروا سکتے ہیں۔لیسکوذرائع کے مطابق سیلاب کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں صارفین کے میٹرز کی ریڈنگ نہیں لی جا سکی،گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے کنکشنز کی ریڈنگ لینے میں دشواری کا سامنا رہا،ریڈنگ کا حصول نا ممکن ہونے پر صارفین کو اوسط بلز بجھوائے گئے ہیں۔لیسکو کے زیرانتظام متعدد علاقوں میں ریڈنگ کے مقررہ دنوں میں سیلاب آیااورسیلاب کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے میٹر ریڈرزکے لئے  ریڈنگ لینا نا ممکن ہوگیاجس کے بعد وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں مقررہ تاریخ میں توسیع کی جائیگی۔

  بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، جلال پور پیروالا میں ایمرجنسی نافذ،ریسکیو آپریشن جاری

بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، چناب میں پانی کے تیز بہاؤ سے جلال پور پیروالا میں بند ٹوٹ گیا جس سے درجنوں بستیاں زیر آب آ گئی، لوگ جان بچانے کے لیے چھتوں پر چڑھ گئے، شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔  تفصیلات کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے بعد حکومت نے الرٹ جاری کردیا، دریائے ستلج میں ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ہےملتان جلال پور پیر والا میں رات بھر سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ خان بیلہ کی ملحقہ آبادیوں کرم والی اور دراب پور سے 143 متاثرین کو ریسکیو کیاگیا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملتان سے 2ہزار343 متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا۔ مظفر گڑھ اور علی پور جتوئی کے عوام کو بھی سیلاب متاثرہ علاقوں سے انخلا کی ہدایت کی گئی ہے۔ لڈن  میں سیلاب کے باعث دیہات اکبر شاہ میں بند ٹوٹنے سے ڈیڑھ ہزار گھر ڈوب گئے۔خواتین و بچے بھی بھوک و پیاس سے نڈھال  ہیںدریائے چناب میں سیلاب سے ترنڈہ محمد پناہ میں تباہی مچ گئی ، بپھرا پانی تمام جمع پونجی بہا لے گیا۔دیہات علی ڈایا اور بستی گورمانی زیر…

آریان کے بعد شاہ رُخ خان کی بیٹی بھی قانون کی گرفت میں آگئی

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے بعد ان کی بیٹی سہانا خان بھی قانون کی گرفت میں آگئیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا نے ممبئی کے علاقے علی باغ میں واقع ایک زرعی اراضی خریدی ہے اور اس کیلئے دستاویزات میں سہاناخان کو کسان ظاہر کیا گیا ہے،سہانا خان نے علی باغ میں یہ اراضی 12 کروڑ 91 لاکھ روپے میں تین بہنوں انجلی، ریکھا اور پریا سے خریدی ہے جو ان کی وراثت تھی۔ سہانا نے دو پلاٹ جن کی  مجموعی مالیت 22 کروڑ تھی 2023 اور 2024 میں خریدے تھے جبکہ یہ دونوں پلاٹ دیجاوو فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ ہیں جس کی مالک گوری خان کی والدہ اور بھابھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق خریداری کے وقت دستاویزات میں سہانا خان کو مبینہ طور کسان ظاہر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب انہیں قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارت نےدریائے توی میں پانی چھوڑ دیا،ہیڈ سدھنائی کو بچانے کیلئے حفاظتی بند توڑ دیا گیا

بھارت نے ستلج کے بعد دریائے توی میں بھی پانی چھوڑ دیا جس کے باعث دریائے توی میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔وزارت آبی وسائل نے اطلاع ملتے ہی ایک دن میں دوسرا ہنگامی الرٹ جاری کر دیا اور 28 اداروں کو ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کاکہناہے کہ انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے اور دریائے توی میں ہائی فلڈ کا خطرہ موجود ہے، جموں میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں،شمالی پنجاب میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا،دریائے چناب میں صرف ایک گھنٹے میں ساٹھ ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا ہے، ہیڈ مرالہ سے تریموں تک دس لاکھ کیوسک کا ریلہ گزر چکا ہے، نالہ ڈیک نے سیالکوٹ، نارووال اور پسرور کو متاثر کیا جبکہ اب ان علاقوں میں مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں ہائی فلڈ کی صورتحال برقرار ہے، میلسی، بہاولپور اور بہاولنگر سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی کے مقام پر انتہائی خطرناک اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں…

بڑوں کے درمیان اہم بیٹھک ،ملک میں تسلسل کا فیصلہ ہوگیا:رانا ثناءاللہ

 وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللہ  نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں تسلسل کا فیصلہ ہوگیا ہے جو مزید پانچ یا دس سال کے لیے ہوگا۔   ایک انٹرویو  کے دوران انہوں نے کہا کہ  ہمیں تو اس بات پر پہلے بھی کوئی شک و شبہ نہیں تھا،انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مری میں بڑوں کے درمیان اہم بیٹھک ہوئی ہے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا، بہرحال جو بھی ہوگا آئین کے مطابق ہوگا، کچھ لوگوں کو اس پر شک تھا لیکن ہمیں اس کا پہلے سے ہی علم تھا۔  نئے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ڈیمز سے متعلق بھی اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ناممکن کچھ بھی نہیں، تمام سیاسی جماعتیں بیٹھ کربات کریں اتفاق رائے پیدا کریں، اس حوالے سے قرارداد پاس ہوئی ہے تو موسمیاتی تبدیلی کے بعد دوبارہ بھی قراردادیں آسکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بالکل ہونی چاہیے، گنڈا پور بانی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے قائل کرسکتے ہیں تو اچھی بات ہے۔ کینالز معاملے کے بعد سی سی آئی…

چین کی جاپان پر فتح کی یاد میں تقریب، وزیراعظم شہباز شریف شریک، مودی نظر انداز

جنگ عظیم دوم میں جاپان کی شکست کی 80 ویں سالگرہ پر  چین میں قومی تاریخ کی سب سے بڑی اور شاندار  فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ تیانمن اسکوائر پر ہونے والی تاریخی پریڈ میں وزیراعظم شہباز شر یف نے شرکت کی  جبکہ  روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، شمالی کوریا کے رہنما اور  ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت مختلف ممالک کے نما ئندے بھی پریڈ میں شریک ہوئےچین کے قومی پرچم بردار ہیلی کاپٹرز اور جدید لڑاکا طیاروں نے چینی صدر شی جن پنگ کو سلامی بھی پیش کی۔اس دوران  ہائپر سونک گلائیڈرز، وائے جے-21 جہاز شکن کروز میزائل اور آبدوز سے لانچ کیے جانے والے جے ایل-3 بیلسٹک میزائل بھی دکھائے گئے،پریڈ میں چین کے جوہری بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) کی نمائش بھی کی گئی۔ اس تقریب میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی تھی۔چین نے’’گوام کلر‘‘ نامی ڈونگ فینگ 26 ڈی میزائل کی نقاب کشائی بھی کی۔یہ درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا میزائل ہے جو بحرالکاہل میں لڑاکا طیاروں کے ایک گروپ یا امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے پریڈ کےلیے آئے مہمانوں کا استقبال کیا۔  چینی صدر نے…

عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں، مساجد ،گلیاں جگمگانے لگیں ،ذکرنبی ﷺکی محفلیں سج گئیں

ملک بھرمیں عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں،گھر،گلیاں،مسجدیں،شاہراہیں جگمگانے لگیں ،نبی آخرالزماں ﷺکےذکرکی محفلیں سج گئیں۔  تفصیلات کے مطابق   عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،گھر،گلیاں،مسجدیں،شاہراہیں جگمگانے لگیں ،نبی آخرالزماں ﷺکےذکرکی محفلیں سج گئیں۔شہر قائد میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریاں زورو شور سے جاری،ربیع الاول شروع ہوتے ہی محمود آباد سمیت مختلف علاقوں میں رونقیں بڑھ گئیں۔جھنڈوں، نعلین پاک، لائٹوں اور دیگر اشیاء کے  سٹالز سج گئے، سٹال مالکان کا کہنا ہے کہ آقا ﷺ کی ولادت کی خوشی منانا ہمارا ایمان ہے۔ سب سے پہلے رسول اللہ ﷺ کی سنتوں پر عمل ضروری ہے۔ ہر سال ربیع الاول میں اسٹالز پر رش بڑھ جاتا ہے۔ 

5 ستمبر تک راوی، ستلج اورچناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

اسرائیلی فوج کی سفاکیت انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ غزہ کے شاتی پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون شہید ہوگئیں۔ حملے سے گھر کا ایک حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا جبکہ رپورٹس کے مطابق کمرے سے کھلونے اور بچوں کے کپڑے بھی ملے جو غالباً خاتون نے اپنے ہونے والے بچے کے لیے تیار کیے تھے۔ قابض فوج کی تازہ کارروائیوں میں ایک ہی روز مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار 557 تک جا پہنچی ہے جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار 660 افراد زخمی ہیں۔ غزہ میں بدترین قحط کی صورتحال برقرار ہے، خوراک کی شدید کمی کے باعث مزید 9 فلسطینی دم توڑ گئے۔  فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ گھروں اور عمارتوں کے ملبے تلے اب بھی درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں لیکن اسرائیلی فوج ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیاں کرنے کی اجازت نہیں دے رہی